Afifa Subhan

Afifa Subhan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Afifa Subhan, News & Media Website, Flat #75 Shamsii Society Malir halt karachi, Karachi.

04/04/2026
02/04/2026

01/04/2026

یہ چند سال پرانی بات ہے۔ میں جس کمپنی میں کام کرتا تھا وہ ہر مہینے کے شروع میں ایک جانور ذبح کیا کرتے اور سارا گوشت کمپنی کے ملازمین میں بانٹ دیا کرتے تھے۔ میرے حصے میں کوئی دس بارہ کلو گوشت آتا۔ مہینے کے آخر میں جب ہاتھ تنگ ہوتا اور سبزی لینے کے بھی پیسے نہ ہوتے تو گوشت دستیاب ہونے کی وجہ سے بس یہی پکاتے۔

اِس گوشت کی وجہ سے سارا مہینہ اچھا گزر جاتا اور اِس کا فائدہ خاص طور پر تب ہوتا جب کوئی مہمان گھر آتا۔ سچ پوچھیں تو کمپنی کی اِس نیکی کی وجہ سے گھر آئے مہمانوں کے لیے پریشانی جیسے ختم ہی ہو گئی تھی۔ مہمان آتا تو فوراً گوشت پکا لیتے، خود بھی کھاتے اور مہمان بھی خوش ہو کر جاتا۔

یہ کمپنی کے بہترین دن تھے۔ سب اچھے اور خوشحال تھے۔ مالکان خوب منافع بٹور رہے تھے۔ پھر اچانک اُنہوں نے بڑے جانور کو چھوٹے جانور میں تبدیل کر دیا اور کچھ مہینے چھوٹا جانور ذبح کرتے رہے اور پھر آہستہ آہستہ ایسا کرنا بھی بند کر دیا۔ اپنی طرف سے اُنہوں نے صدقہ دینا چھوڑ دیا۔ عید پر عیدی دینا چھوڑ دی۔ بونس بھی روک لیا۔

بظاہر ایسا کرنے سے کمپنی کو کوئی فرق نظر نہیں آ رہا تھا بلکہ یہ سب کرنے سے وہ کمپنی کی بچت ہی کر رہے تھے۔ اُنہیں کچھ محسوس نہ ہوا کہ ایک جانور اُن کے لیے کتنا کارآمد تھا۔ کتنی دعاؤں کا ذریعہ تھا۔ شاید زیادہ منافع کی وجہ بھی وہی تھا۔ بونس ،اور عیدی معاشی خوشحالی کی چابی تھی۔ وہ شاید یہ سب نہیں جانتے تھے اور پھر قدرت نے آہستہ آہستہ فرق واضح کرنا شروع کیا۔

ہماری کمپنی کئی برانڈز پر مشتمل تھی جو کہ باری باری گھاٹے میں جانے لگ گئے۔ مزید کام کرنا مشکل ہوتا گیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ کمپنی ہی بند کرنا پڑ گئی۔ یہ کوئی سُنی سنائی نہیں بلکہ آنکھوں دیکھی بات ہے۔ قدرت کا نظام اور بدلہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ قدرت بھی تب ہی نوازتی ہے جب آپ خیر بانٹنے میں پہل کرتے ہیں۔ نیکی کرنے میں بخل سے کام نہیں لیتے۔ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ اور جہاں آپ مخلوق کے لیے خیر کا ہاتھ پیچھے کھینچتے ہیں ،قدرت آپ کے کام سے برکت نکال لیتی ہے۔

ہمیں لگتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جبکہ اللہ نے کچھ نظام طے کر رکھے ہیں، کچھ اصول و ضوابط بنا رکھے ہیں کہ جن میں اونچ نیچ کرنے سے، بےایمانی کرنے سے، نیت بدل جانے سے سیدھے کام بھی اُلٹے ہونے لگتے ہیں۔ سونے کو بھی ہاتھ لگ جائے تو چاندی بن جاتا ہے اور چاندی سلور کی طرح ہو جاتا ہے۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے وافر میں مخلوق کا حصہ بھی شامل ہے۔ ہمارا نفع مستحق لوگوں کی دعا میں چھپا ہے۔ ہماری کامیابی میں اور بھی بہت سے عمل کارفرما ہوتے ہیں۔

بس غور و فکر کریں اور ایسے کاموں سے بچیں کہ جو ڈائریکٹ اللہ کی مخلوق سے وابستہ ہوں کیونکہ مخلوق سے جُڑے کام ہی برکت اور نحوست کا سبب بنا کرتے ہیں اور یاد رکھیں کہ مخلوق خوش ہو تو خدا خوش ہوتا ہے۔۔۔!!!

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

والسلام
اظہر حسین بھٹی
Copied

01/04/2026

پاکستان میں مہنگائی آخر کب ختم ہوگی؟ اصل حقیقت!” “کیا آپ کو لگتا ہے مہنگائی کم ہونے والی ہے؟ سچ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے 😳” پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے… روزمرہ کی چیزیں دن بدن مہنگی ہو رہی ہیں — آٹا، چینی، پیٹرول… سب کچھ 💸 حکومت کہتی ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں… لیکن عوام کہتی ہے کہ جیب خالی ہو رہی ہے 😶 𝘐𝘔𝘍 سے قرضہ ملنے کے باوجود بھی عام آدمی کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟ کیا اصل مسئلہ معیشت ہے… یا سسٹم؟ 🤔 سچ یہ ہے کہ جب تک مضبوط پالیسیز اور کنٹرول نہیں ہوگا… مہنگائی کم ہونا مشکل ہے

31/03/2026

جاری جنگ انتہائی خطرناک موڑ میں داخل ہو چکی ہے پچھلے 16 گھنٹوں کے واقعات کا اگر جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل تمام حدیں پار کر چکا ہے اور مذاکرات کا راگ الاپنے والا امریکہ بھی اس کے ساتھ ہے
گزری ہوئی رات ایران نے اپنے خطرناک میزائلوں سے تل ابیب پر خطرناک حملہ کیا جس سے ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھے گئے اس کے بعد اسرائیل اور امریکی فضائیہ نے رات بھر تہران سمیت ایران کے کئی شہروں میں سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے تہران میں یونیورسٹی اور ہسپتال کو تباہ کیا گیا ایران کے دو بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا اصفہان شہر میں دو سٹیل ملز کو تباہ کیا گیا اس کے علاوہ انتہائی خطرناک ڈویلپمنٹ یہ ہوئی ہے کہ کہ روس کی وارننگ کے باوجود اس کے نیوکلیئر پاور پلانٹ جس کے اندر یورونیم بھی ہے جو کہ ایران کے شہر بوشر میں واقع ہے اس پر دو دفعہ اسرائیل نے بمباری بھی کی ہے اس سے تابکاری کے اخراج کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے روس نے ہنگامی بنیادوں پر وہاں سے اپنے ورکرز اور سائنس دانوں کو نکال لیا ہے جن کی تعداد 150 کے قریب ہے کیونکہ یہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سمندر کے ساحل پر واقع ہے اگر تابکاری کا اخراج ہوتا ہے تو سمندر کا پانی کئی کلومیٹر تک زہر آلودہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے سمندر کے اندر تمام آبی جاندار مر جائیں گے اور عرب ریاستوں میں بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جائے گی کیونکہ وہ سمندر کا پانی صاف کر کے پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہاں بھی ایک طرح پینے کے پانی کا قحط پیدا ہو جائے گا روس اس کا جواب کیسے دیتا ہے یہ کہنا کچھ قبل از وقت ہوگا اسرائیل کی طرف سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ اس خطے کو نیوکلیئر وار میں تبدیل کیا جائے
ان حملوں کے بعد ایران نے بہت ہی خطرناک جوابی حملہ اسرائیل پر کیا کلسٹر بمبوں کی بارش کر دی اور کویت کی بندرگاہ پر مزائل حملے کر کے امریکہ کے چھ بحری جہاز تباہ کر دیے بتایا گیا ہے تین بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے باقیوں کو آگ لگی ہوئی ہے
اس کے علاوہ ایران نے دبئی کے اندر جو ساحل سمندر پر بڑے بڑے ہوٹل ہیں ان پر بھی مزائل حملے کیے اطلاعات کے مطابق ان میں امریکی فوجی ٹھہرے ہوئے تھے ان حملوں میں سینکڑوں امریکن فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں سعودی عرب کی پریس سلطان امریکہ کی اس ایئر بیس پر بھی میزائلوں کا شدید حملہ کیا جس میں تقریبا پانچ فیولنگ طیارے تباہ کیے گئے اور تین ائل ٹینکر جہازوں کو ہٹ کیا گیا جن میں اگ لگ گئی
اس کے ساتھ ساتھ یوکرین کے صدر نے عرب ریاستوں کا دورہ کیا یوکریی صدر نے خلیجی ممالک کے ساتھ جنگی سازو سامان لینے کے معاہدے بھی کیے ہیں
♦️ دوبحری بیڑے نکارہ کروانے کے بعد امریکہ کا تیسرا بحری بیڑا جارج بش بھی اس جنگ میں پہنچنے والا ہے
دوسری طرف لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیل کے درجنوں ٹینک تباہ کر کے بہت سے اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے اور اسرائیل مزائل اور ڈرون سے حملے بھی کیے ہیں جس سے اسرائیل کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں
یمن کے حوٹی باغیوں نے بھی اس جنگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی اسرائیل پر خطرناک مزائل بھی مارے ہیں
امریکہ نے ایران کو دھمکی دی کہ اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو بہت ہی تباہ کن حملے کر کے ایران کو مکمل برباد کردیں گے اور آبنائے ہرمز اور خارگ جزیرے کو کنڑول میں لیا جائے گا
دوسری طرف برطانیہ کے وزیراعظم نے ٹرمپ کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے فوجی مرنے کے لیے اس جنگ میں نہیں بھیجیں گے اور کہا کہ تم ایران میں جنگ ہار چکے ہو ،
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رات ہماری شہری ابادی کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کا حساب بہت جلد اسرائیل سے لیا جائے گا اب اسرائیل کے پاور پلانٹ بجلی گھروں اور فیکٹریوں کو بھی اڑا دیا جائے گا اور خلیجی مالک میں جہاں جہاں بھی امریکن کمپنیاں ہیں انہیں بھی مزائل حملوں میں تباہ کیا جائے گا

Address

Flat#75 Shamsii Society Malir Halt Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afifa Subhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share