
17/06/2025
*نا امیدی سے امید کا سفر*
*اتوار 15جون 2025*
1۔ *پہلا پروگرام*:
- رجسٹرڈ خصوصی بچوں کا پچیسواں فری نیورو فالواپ کلینک صبح نو 9 بجے تا ایک بجے تک
2۔ *دوسرا پروگرام*:
- رجسٹرڈ خصوصی بچوں کے مختص گارڈن میں، خصوصی بچوں اور ان کی فیملی کا عید ملن اور پایا پارٹی، شام 5 بجے تا 8 بجے، کھانا 7 بجے دیا جائے گا۔
----------------------
*نیورو کلینک کی تفصیل*
ان شاء اللہ تقریبا +80 خصوصی *رجسٹرڈ* بچوں کا
- *ڈاکٹر رامن کمار، اور ڈاکٹر ثنا اشرف* معاٸنہ کریں گے۔
- ہمدرد یونیورسٹی سے معروف طبیبہ *ڈاکٹر صاٸمہ غیاث صاحبہ* بچوں کی خوراک اور نشونما کے بارے میں طبی اور غذائی مشورہ دیں گی۔
- *ڈاکٹر فرحین حماد لاکھانی* بچوں کے دانتوں کی اسکریننگ کریں گی اور دانتوں کی صفائی سے متعلق والدین کو تربیت دیں گے۔
- *میڈم سمیرا اعظم*، بچوں کے بولنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لئے مشورے دیں گی۔
- منتخب بچوں کی سرجری سے متعلق معاملات طے ہونگے۔
- منتخب بچوں کو *بوٹوکس Botox* لگایا جائے گا۔
- *ڈاکٹر نسیمہ بیگ* 15 بچوں کا EEG کریں گی۔
- *آپٹیکل پیلس* کی ٹیمم BERA/PTA کریں گی۔
- *فزیوتھراپسٹ، ایجوکیشنل سائیکولوجسٹ، ووکیشنل تھراپسٹ* بچوں کا Assesment کریں گے۔
- خصوصی بچوں کے گارڈن۔
- سلائی کے سینٹر کا افتتاح
- کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح
- سلائی مشین کی تقسیم
- آلہ سماعت hearing aids کی تقسیم
----------------
*سہولیات کی فراہمی*
بلدیہ کے اس سینٹر میں درج ذیل سہولیات رجسٹرڈ مستحق خصوصی بچوں اور ان کی فیملی کو مکمل طور پر فری فراہم کی جاتی ہیں۔
1. ماہانہ و ہفتہ وار نیورو فالو اپ کلینک
2۔ لیب ٹیسٹ
3. نیورو امیجنگMRI ,X-Rays, CT, EEG, BERA etc.
5. نیورو ادویات
6. آلہ سماعت, سی پی و وہیل چٸیر، ہاتھ پاؤں کے سپورٹنگ ٹولز وغیرہم
7. اسپیشل ایجوکیشن
8. تھراپیز
9. تعلیم, کھیل کود کے ذریعے.
10۔ چند خاندانوں کو ماہانہ راشن
11. ریسرچ ورک
12. والدین کی تربیت
13. خصوصی بچوں کے گھر وزٹ
14. خصوصی بچوں کے بھائی بہن کی تعلیم
15. منتخب خصوصی بچوں کو گھر پر فزیوتھراپی کی فراہمی
16. خصوصی بچوں کے گھر کے افراد کے روزگار کے لئے سلائی کے کام کی سہولت
17. منتخب بچوں کی سرجری
18. خصوصی بچوں کے لئے مختص گارڈن
19. *ذین العابدین صاحب* خصوصی بچوں کے خصوصی شناختی کارڈ اور گھر پر سلائی کے کام دینے میں معاونت کے لئے ہر بدھ صبح 10 بجے السلامہ ہسپتال میں موجود ہوتے ہیں۔
20. خصوصی بچوں اور ان کی بہنوں کے لئے شادی کے کپڑے۔
21. سلائی مشین کی فراہمی و تربیت
22. کمپیوٹر کی تربیت
------------------
*نئی رجسٹریشن* ہر ہفتہ Saturday کو صبح 11 بجے تا 4 بجے تک کی جاتی ہے۔
*آئیں ہم اپنے حصہ کا کام کریں، اپنے عمل سے ان بچوں کی زندگی میں تبدیلی لائیں جن کی اپنی زندگی کسی اور کی مرہون منٹ ہوتی ہے*۔
*آٸیں,کچھ وقت ان بچوں کے ساتھ گزاریں جن کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے*۔
*بمقام: السلامہ ہسپتال* 8C, سعید آباد، بلدیہ ٹاؤن، کراچی۔ نذد فیصل بیکری، متصل احمد رضا
J.memon news