Sha Shan TV

Sha Shan TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sha Shan TV, Media/News Company, Karachi.

میونسپل کارپوریشن کی ملی بھگت بےنقاب ۔ درجنوں ملازمتوں پر غیرقانونی تعیناتی کے خلاف شہری اور کنٹریکٹ ملازمین ایک صف پر آ...
14/10/2023

میونسپل کارپوریشن کی ملی بھگت بےنقاب ۔ درجنوں ملازمتوں پر غیرقانونی تعیناتی کے خلاف شہری اور کنٹریکٹ ملازمین ایک صف پر آگئے۔ نیب سے نوٹس کی اپیل

شائستہ اخلاق کے مالک ہر دل عزیز عوام دوست افسر داؤدخان خلجی۔۔جھالاوان کی روایات میں سرفہرست یہ بات ہے کہ یہاں کی باسیوں ...
07/10/2023

شائستہ اخلاق کے مالک ہر دل عزیز عوام دوست افسر داؤدخان خلجی۔۔

جھالاوان کی روایات میں سرفہرست یہ بات ہے کہ یہاں کی باسیوں کو جس نے بھی عزت دی تو ان سے ڈبل عزت پایا، جھالاوان کی خمیر میں وفا شعاری، اور محبت ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس سرزمین پر جو بھی افسر آتاہے وہ یہاں کا ہی ہوکر رہے جاتاہے۔ چند آفیسرز کو یہ کہتے ہوئے ہم نے سنا کہ اب ہم خضدار کے ہوگئے ہیں ۔ خضدار ہم سے ہے اور ہم خضدار سے، بیوروکریسی سے لیکر دیگر محکموں کے آفیسران تک بہت سارے ایسے ہیں کہ جنہوں نے خضداریوں سے محبت کی اور انہیں اپنائیت کا احساس دلایا تو خضدار والے ان کے ہی ہوکر رہ گئے، ان میں سرفہرست ۔ ہاشم غلزئی، حافظ طاہر، داؤدخان خلجی، سیدعبدالوحیدشاہ، میجر(ر) الیاس کبزئی ہیں،
2021 سے اکتوبر 2023 تک خضدار میں بطور کمشنر قلات ڈویژن رہنے والا داؤدخان خلجی وہ واحد آفیسر ہیکہ جس کا آفس عوام کےلیے ہمیشہ کھلا رہتا۔ ہرعام و خاص کےلیے وہ وقت نکالتے اور ہر ایک کو سنتے۔ بلاتفریق سب کو یکساں اہمیت دینا ان کا طرہ امتیاز رہا۔ خضدار جوکہ بلوچستان کی سیاست مرکز سمجھاجاتاہے۔ جہاں بڑی پارٹیوں کی قیادت موجود ہیں ۔ اس ضلع میں سیاسی اور قبائلی طور پر طاقت ور سمجھے جانے والے شخصیات ایک، دو، نہیں بلکہ درجن سے زیادہ ہیں، جہاں ان شخصیات میں سے ہر ایک اپنی ذات میں ایک انجمن ہے تو وہیں ایک دوسرے کے سخت حریف بھی، سیاسی اختلافات کو ذاتی رنجشیں سمجھنا بھی ان کا خاصہ ہے، لہذا خضدار میں آتے ہی کسی آفیسر کےلیے سب سے بڑی مشکل امر ان سب کو لیکر چلنا ہوتاہے۔ لیکن جناب داؤد خان خلجی وہ واحد آفیسر ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف خضدار بلکہ بلوچستان کے سب سے بڑے ڈویژن، قلات ڈویژن کے تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک ساتھ لیکر آگے بڑھے اور معاملات چلاتے رہے ۔ سب ان سے خوش راضی اور مطمئن رہے ، داؤد خان خلجی اپنی بہترین اخلاق اور شائستہ گفتگو سے سب کو اپناگرویدہ بناکر رکھ دیاتھا اور اس کی یہ خصوصیت تھی کہ وہ سب کے درمیان بیلنس کو برابر رکھے ہوئے تھے ۔ خضدار چونکہ قلات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ہے تو اس لحاظ سے داؤدخان خلجی زیادہ خضدار میں ہی ہوتے تھےاور خضدار کے لوگوں سے ان کی راہ رسم زیادہ ہوتی تھی ، عوامی مسائل پر ان کی توجہ زیادہ مرکوز رہتی ۔ عوام اور شہر سے متعلق کسی بھی مسئلے کے بارے میں ان کو کہاجاتا تو فوری حل کےلیے احکامات دیتے، اپنی مدت میں انہوں نے عوامی مسائل کو سب سے زیادی فوقیت دی اور خصوصاً قابل زکر یہ ہے کہ کم و بیش پندرہ سال سے پینڈنگ میں رہنے والی کمشنری کی آسامیوں کو دباؤ کے باجود نکال دیا جس میں خضدار کے رہائشیوں کو کماحقہ آسامیاں ملی اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا تھا، اسی طرح انہوں نے صحت اور ایجوکیشن پر بھی توجہ دی علاوہ ازیں سیلاب کے دوران پورے ڈویژن کو دیکھتا رہا اور جہاں بھی مشکل پیش آئی وہاں خود پہنچے۔ امن و مان کے حوالے سے انہوں نے کافی کام کیا۔ وڈھ کی مخدوش صورتحال پر دن رات ایک کرکے کوششیں کی اور آخر تک وہ اس فکر میں رہے کہ کسطرح وڈھ میں حالات کو معمول پر لیاجائے۔ وہ واحد آفیسر تھے کہ جو وڈھ کے دونوں فریقین کے لیئے قابل قبول اور قابل بھروسہ بھی تھا جن کا دونوں جانب احترام کیاجاتا۔ اسی طرح اگر بات ہو خضدار پریس کلب کی جوکہ بلوچستان کا دوسرا بڑا اور سب سے اہم پریس کلب ہے، جب خضدار پریس کلب کے کچھ ساتھیوں میں اختلاف ہوا اور قریب تھا کہ خضدار پریس کلب کی واحدت پارہ پارہ ہو اور پریس کلب ناقابل تلافی نقصان کی طرف گامزن تھا تو ایسے میں پریس کلب کے صحافیوں کو سب سے پہلے شیروشکر کرنے کےکیے داؤخان خلجی نے کردار ادا کیا حالانکہ خضدار کی آنکھ سمجھے جانے والی خضدار پریس کلب کےلیے سیاسی شخصیات کو فکر مند ہونا تھا وہ ان سے نہیں ہوسکا بلکہ شنید ہے کہ بعض تو اس اختلاف کو مزید ہوا دینے کی کوششوں میں مصروف تھے تاکہ صحافیوں میں گروپ بندی ہو اور اس سے وہ لوگ سیاسی فائدہ اٹھا سکیں۔ مگر اللہ بھلا کرے کمشنر قلات ڈویژن داؤدخان خلجی کا انہوں نے اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اس مسئلے کو فوقیت دی اور صحافیوں کو ایک پیچ پر لانے میں اہم رو ادا کیا، اس بابت اگر ان کو محسن خضدار پریس کلب کہاجائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔
اب جبکہ داؤدخان خلجی کی تعیناتی بطور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ہوئی ہے اور ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے بس اہلیانِ خضدار دعا گو ہیکہ وہ جہاں رہے اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی سے نوازے۔

23/07/2023
22/07/2023

اہم پریس بریفنگ ۔

23/06/2023

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا لانگو کی پریس کانفرنس

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sha Shan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sha Shan TV:

Share