15/10/2025
پاک افغان حالیہ کشیدگی پر متحدہ علماء محاذ کا مشاورتی اجلاس
عالم اسلام کے جلیل القدر علماء مشائخ قائدین و غیور حکمران پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے حکم قرآنی صلح کیلئے اپنا موثر کردار اداکریں
ملکی امن و سلامتی و دفاع ہمیں ہر چیز پر مقدم اور اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، آنچ نہیں آنے دیں گے
امارات اسلامیہ افغانستان قیادت پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کو سمجھیں،پاک افغان عوامی رشتہ مضبوط وقدیمی ہے
متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری و دیگر علماء کا مشاورتی اجلاس سے خطاب
اجلاس میں افغان بستی میں افغانیوں کے نام پر ہزاروں پاکستانی قدیمی رہائش پذیر خصوصا جامع مسجد زکریا مدرسہ منبع العلوم اور انسداد منشیات مرکز کی بجلی منقطع کئے جانے کے ظالمانہ اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے KE کے افسران بالا سے بجلی کی بلاتعطل فوری بحالی کا پرزور مطالبہ کیاگیا اور مسجد و مدرسہ و انسدادمنشیات مرکز کے بانی سربراہ شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود سمیت دیگر متاثرین پاکستانی رہائش پذیر محب وطن شہریوں سے اپنی ہمدردی اور مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود ، مولانا منظرالحق تھانوی ،مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا مفتی علی المرتضیٰ ، مولانا مفتی وجیہہ الدین،مولانا اسد الحق چترالی،قاری عبدالہادی چترالی ،حافظ ظہیراللہ و دیگر نے شرکت کی
کراچی(راہ انصار نیوز 15اکتوبر25)متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ علماء کے خصوصی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں افغانستان پاکستان حالیہ کشیدگی پر حکومت و عوام کی جانب سے دو متضاد رائے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی عدل و انصاف کی نظر میں رنگ و نسل ،مذہب و مسلک کی کوئی اہمیت و فوقیت نہیںہے۔ اسلام ہمیشہ مظلوم کا حامی اور ظالم کا بلاامتیاز مخالف رہا ہے ، افواج پاکستان اپنے ملک و ملت کے تحفظ و دفاع میں افغانستان کی سرحد سے کی جانے والی جارحیت و ظلم کے خلاف لڑ رہی ہے۔ دوسری جانب پڑوسی اسلامی ملک افغانستان کی سرحدوں سے مسلسل جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کے بے گناہ مسلمان و فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔ پیغمبر اسلام خاتم النیینۖنے ظالم کفریہ و استعماری قوتوں کیخلاف جہاد کا راستہ اختیار کیا، نواسہ رسول سیدنا امام حسین بھی ظالم یزیدیت کیخلاف میدان کربلا میں جہاد کیلئے نکلے اور اسلام کا یہ حکم بھی واضح ہے کہ دو مسلمان اشخاص و گروہوں میںمصالحت کرادیں، بناء برایںخلیفہ راشد پنجم نواسہ رسول صلح کل سیدنا امام حسننے مسلمانوں کے درمیان قیامت خیز خونریزی کو روکنے کیلئے اور کفریہ طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اسلام و مسلمانوں کے عظیم مفاد میں اپنی خلافت حقہ سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان و افغانستان کی موجودہ سنگین صورتحال میں عالم اسلام کے جلیل القدر علماء مشائخ قائدین و غیور حکمران پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے حکم قرآنی صلح کیلئے اپنا موثر کردار اداکریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آنی جانی فانی شے ہیںلیکن پاک افغان عوامی رشتہ مضبوط وقدیمی ہے۔ امارات اسلامیہ افغانستان قیادت پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کو سمجھیں۔مولانا انصاری نے کہا کہ ملکی امن و سلامتی و دفاع ہمیں ہر چیز پر مقدم اور اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔افوا ج پاکستان ہمارا فخر و اعزاز اور عظیم سرمایہ ہے ۔مشاورتی اجلاس میں فلسطین کشمیر و افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا گیااور پاکستان کی موجودہ سنگین صورتحال میں امن و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اور مسجد و مدرسہ و انسدادمنشیات مرکز کے بانی سربراہ شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود سمیت دیگر متاثرین پاکستانی رہائش پذیر محب وطن شہریوں سے اپنی ہمدردی اور مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا۔