Atraaf Magazine is founded by renowned and famous writer, poet ,senior most journalist Mahmood Shaam
12/08/2025
اپنا خزانہ Szabist University کو عطیہ کرتے وقت میں مطمئن ہوں کہ یہ کتابیں اپنے گھر کی ہو گئی ہیں۔
اب یہ نیا گھر ان کتابوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے اس کے لیے ہم دعا کر سکتے ہیں۔
مجھے وہ سارے براعظم یاد آ رہے ہیں جہاں سے میں یہ کتابیں خریدتا رہا۔ ٹورنٹو، واشنگٹن، شکاگو، بیجنگ، ممبئی، دمشق اور نجانے کتنے شہر اور کتنی گلیاں۔
بھٹو یونی ورسٹی میں ایک شام۔ تقریب کا مکمل احوال اور تصاویر اطراف ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔ لنک کمنٹس باکس میں۔
11/08/2025
میں مبارک باد دینا چاہوں گا آج کے دلہا کو جو سفاکی کے اس دور میں لوگوں کے درد کو اپنی ناکامی کہتا ہے۔
ان کے بہت سے ہم عصر موجود ہیں۔ جو آکسفورڈ کیمبرج سے پڑھ کر واپس آئے۔ لیکن انہوں نے ایچی سن کالج اور کیڈٹ کالج کو اپنا فخر جانا۔
وہ ایک ایسے پاکستانی ہیں جنہوں نے منزل کا نہ صرف تعین کیا۔ بلکہ اسے پا بھی لیا۔ اور آج بھی وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایک شام ڈاکٹر طارق سہیل کے نام۔ تصاویر اور اظہار خیال اطراف ویب سائٹ پر۔ لنک کمنٹس باکس میں۔
08/08/2025
ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ لیکن ہمیں اپنی کم مائیگی کا احساس ہے۔ پھر بھی ہماری التجا یہی ہے۔ مملکت سے۔ حکومت سے۔ میڈیا سے۔ سیاسی جماعتوں سے۔ مذہبی تنظیموں سے۔ درس گاہوں سے کہ انتہاؤں میں رابطہ پیدا کریں۔ انہیں ایک دوسرے کے قریب لائیں۔ ان میں دوریاں پیدا کرنا ان کے لیے نہیں پورے ملک کے لیے خطرناک ہے۔ میڈیا کو خاص طور پر یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ریٹنگ کے شوق میں معاشرے میں انتشار نہ پھیلے۔ برق رفتار میڈیا سے انتشار بھی برق رفتاری سے پھیلتا ہے۔
اطرافیہ از محمود شام ستمبر 2016
ماہ نامہ اطراف کے مستقل خریدار بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔ 03008210636
06/08/2025
ان پانچ سالوں میں 'اطراف' نے تعلیم۔ عورت۔ صحت۔ معیشت۔ تربیت۔ زراعت۔ کامیاب زندگی۔ ریٹائرمنٹ اور نیند پر خصوصی اشاعتیں پیش کیں۔
مالی طور پر اگرچہ 'اطراف' اب تک منفعت بخش نہیں ہے۔ لیکن ہمارے دل اور ذہن مطمئن ہیں کہ ہم اپنے کچھ خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکے۔ مزید کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان شاء اللہ۔ آپ کے تعاون سے ہم اپنی منزلیں طے کرتے رہیں گے۔
اطرافیہ از محمود شام۔ جون 2019
ماہ نامہ اطراف کے مستقل خریدار بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔ 03008210636
05/08/2025
ماہ نامہ 'اطراف' اردو صحافت میں ایک بالکل نیا تجربہ ہے۔ عام طور پر ماہ نامے یا تو ادبی ہوتے ہیں یا شوبز۔ سیاسی ہوتے ہیں یا کھیل سے متعلق۔ 'اطراف' نے ان سب سے الگ راستہ چنا۔ ہمارا بنیادی مقصد ملک میں انتہا پسندی کے رجحان کو حرف و معانی کے ذریعے بتدریج ختم کرنا تھا۔ ہم نے اسے انتہاؤں میں رابطہ قرار دیا۔
اطرافیہ از محمود شام جون 2019
ماہ نامہ اطراف کے مستقل خریدار بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔ 03008210636
01/08/2025
اخبارات کے صفحات دیکھیں یا ٹی وی چینلوں کی خبریں اور ٹاک شوز۔ احساس یہی ہوتا ہے کہ ملک میں طوائف الملوکی ہے۔ افراتفری ہے۔ انتشار ہے۔ قیادت کے دعوے دار آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ہمیں غرض نہیں ہے کہ کون سی پارٹی کیا کردار ادا کر رہی ہے۔ کس کا لیڈر کیا بیان دے رہا ہے۔ ہمیں تشویش یہ ہے کہ قائدین کے بیانات سے ہماری آئندہ نسلیں کیا سبق سیکھ رہی ہیں۔
اطرافیہ از محمود شام مئی 2019
ماہ نامہ اطراف کے مستقل خریدار بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔ 03008210636
29/07/2025
عین ان دنوں میں جب یہ شور عام ہے کہ پاکستان کا نوجوان قلم ہاتھ میں لینے کے بجائے کی پیڈ پر انگلیاں دھرنے کا عادی ہو رہا ہے۔ اس موسم میں 'اطراف' 3 سال سے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 سے 28 سال کے نوجوانوں کے درمیان مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کر رہا ہے۔ انہیں ترغیب دیتا ہے کہ وہ مختلف متنوع موضوعات پر تحقیق کریں۔ یقیناً ان کے اساتذہ بھی ان کی مدد کرتے ہوں گے۔ لیکن اصل شوق تو ان طلبہ و طالبات کا ہی ہے۔
اطرافیہ از محمود شام ستمبر 2019
ماہ نامہ اطراف کے مستقل خریدار بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔ 03008210636
28/07/2025
ماہ نامہ 'اطراف' کی بنیادی کوشش یہ ہے کہ ہم ہر پاکستانی کو بلا جواز نسل و مذہب، بلا امتیاز قبیلہ و صوبہ اس کی اہمیت کا احساس دلائیں۔ ہر پاکستانی غریب ہو یا امیر، سرمایہ دار ہو یا ملازم، جاگیردار ہو یا ہاری، وہ اپنی ایک اہمیت، حیثیت اور قدر کا حامل ہے۔ ملک کے اصل مالک عوام ہیں۔ پاکستان کا ہر گھر ایک قلعہ ہے۔ جہاں والدین اپنے کنبے کی سربراہی کرتے ہیں۔ اپنے گھر کو مستحکم بناتے ہیں۔
اطرافیہ از محمود شام (جولائی 2024)
ماہ نامہ اطراف کے مستقل خریدار بننے کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔ 03008210636
27/07/2025
25/07/2025
"میرے خیال میں اب روزنامہ ڈان ہی ایک ایسا اخبار رہ گیا ہے جو پروفیشنل ویلیوز اور جرنلزم کی حدود و قیود کو اہمیت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ People's Right to Know کے اصولوں کو ہمیشہ مد نظر رکھتا ہے۔"
ویڈیو کا لنک کمنٹس باکس میں۔
24/07/2025
"ہمارا گھرانا زمین داری کرتا تھا نہ جاگیرداری۔ نہ ہی ہمارے خاندان میں کوئی جنرل بریگیڈیئر تھا۔ بس میرا لکھنے پڑھنے کا شوق مجھے آگے بڑھاتا رہا اور ایک دن روزنامہ جنگ کا گروپ ایڈیٹر بنا دیا۔"
محمود شام کا دل چسپ اور مسحور کن وی لوگ۔ لنک کمنٹس باکس میں۔
Be the first to know and let us send you an email when Atraaf Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.