Bas Bhai Bas

Bas Bhai Bas Latest news, Breaking Updates, Current Affairs, Trending Stories, Viral News, Viral Stories, Viral Clips

02/06/2026

انمول پنکی کیس


26/05/2026

کراچی: سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ایکٹنگ چارج کے خلاف درخواست
سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا

13/05/2026

ایف آئی اے سی سی سی کراچی کا بڑا دھماکہ، جعلی اور ایکسپائری تبدیل شدہ ادویات کا نیٹ ورک بے نقاب — ترجمان ایف آئی اے

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں “Not for Sale” اور جعلی ادویات سپلائی کرنے والے مافیا کے خلاف بڑی کارروائی — ترجمان ایف آئی اے

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی نگرانی میں ڈینسو ہال کے قریب کچی گلی میں ٹارگٹڈ ریڈ — ترجمان ایف آئی اے

میڈیسن سینٹر مارکیٹ کی تقریباً 20 دکانوں سے بھاری مقدار میں مشکوک ادویات برآمد — ترجمان ایف آئی اے

چھاپے میں “Not for Sale” دوائیں، ایکسپائری تبدیل شدہ میڈیسن اور جعلی ادویات پکڑی گئیں — ترجمان ایف آئی اے

جعلی ادویات مافیا کراچی بھر میں خطرناک دوائیں سپلائی کرنے میں ملوث نکلا — ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا — ترجمان ایف آئی اے


12/05/2026

کراچی:
منشیات فروش انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس اوپی اور قوائد کی خلاف ورزی کا واقعہ۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ایڈشنل آئی جی کراچی کوواقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

واقعے میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب متعلقہ تفتیشی افسر وعملے کو فوری طور پر معطل کرکے گارڈن ہیڈکواٹرز ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت۔


06/05/2026

کراچی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم کراچی ایسٹ کے ڈپٹی ڈی او ایسٹ ذاکر حسین بھرگڑی کے خلاف جعلی پروموشنز، سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو غیر قانونی طور پر گرانے، اسکول بلڈنگز کی مبینہ فروخت، ملبہ اور اسکریپ اربوں روپے میں فروخت کرنے سمیت سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل امتیاز احمد ابڑو اور ڈی ڈی یونس رند کی ہدایت پر ضلع ایسٹ کے تفتیشی افسر مجتبیٰ عباسی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ درخواست گزار بیرسٹر احرار جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ افسر نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بغیر ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی منظوری اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ترقی حاصل کی۔ انکوائری میں جہانگیر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، بلوچ کالونی، منظور کالونی، محمود آباد اور دیگر علاقوں کے 18 سے زائد سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو غیر قانونی طور پر گرانے اور ان کے ملبے کی فروخت کے معاملات بھی شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن نے ایکس ای این ورکس سروسز ضلع ایسٹ، چیف مانیٹرنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام سے تمام اسکولوں کا مکمل ریکارڈ، تصاویر اور شواہد طلب کر لیے ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفتیشی افسر کے مطابق معاملے کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

05/05/2026

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں بنگلہ دیشی سول سروس وفد کا تاریخی دورہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گورننس تعاون مضبوط بنانے پر زور۔ کراچی میں بنگلہ دیش کے 12 رکنی سینئر سول سرونٹس وفد نے پہلی مرتبہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کا تاریخی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی فرحان عزیز خواجہ نے وفد کا استقبال کیا، یہ دو روزہ دورہ سول سروسز اکیڈمی لاہور کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اسٹریٹجک لیڈرشپ، گورننس سسٹمز اور پالیسی انوویشن کے موضوع پر منعقد کیا گیا، وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کے جوائنٹ سیکریٹری ایم ڈی ریحان اختر نے کی۔

04/05/2026

لو کی شدت میں اضافہ


01/05/2026

مزدوروں کا عالمی دن


07/04/2026

سندھ ہائیکورٹ نے گلشنِ اقبال میں “چاندنی سینما” کی مختص اراضی پر مبینہ غیر قانونی ہائی رائز عمارت کی تعمیر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے سمیت متعلقہ فریقین کو ستائیس مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سینما کے لیے مختص زمین کی کٹیگری تبدیل کیے بغیر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے حکام سے وضاحت طلب کر لی۔


Address

Mashriq Center, Gulshan E Iqbak
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bas Bhai Bas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share