Iftikhar Mangi

Iftikhar Mangi Islamic Wisdom | Islamic Guidance | Life Lessons | Daily Motivation | Golden Quotes | Satire and Humor | Personal Development by Iftikhar Mangi.

Follow for positive change!

لوگ بددُعا سے ڈرتے ہیںپر کسی کے صبر سے نہیں۔۔
25/07/2026

لوگ بددُعا سے ڈرتے ہیں
پر کسی کے صبر سے نہیں۔۔

سماجی تبدیلی اور جدیدیت: حقیقی ترقی یا اقدار سے دوری؟وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرتی رویوں، خاندانی اقدار اور طرزِ زندگی ...
24/07/2026

سماجی تبدیلی اور جدیدیت: حقیقی ترقی یا اقدار سے دوری؟

وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرتی رویوں، خاندانی اقدار اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ جہاں ایک طرف ہم نے جدیدیت کو اپنایا ہے، وہیں دوسری طرف اس کے کچھ منفی اثرات بھی ہمارے سامنے آئے ہیں۔
زبان اور رشتے:
ماضی میں ہم رشتوں کے لیے مادری زبان کے سچے اور محبت بھرے الفاظ (جیسے ماں، ابو، چاچا، تایا، ماما) استعمال کرتے تھے، جن میں اپنائیت کا ایک خاص احساس ہوتا تھا۔ اب ان کی جگہ مغربی طرز کے الفاظ (ممی، ڈیڈ، انکل) نے لے لی ہے۔
خاندانی احترام اور خوف:
پہلے والد کے گھر میں داخل ہوتے ہی گھر کا ماحول باوقار اور پُرسکون ہو جاتا تھا، جس کی بنیاد احترام پر تھی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ والدین کو اپنی ہی اولاد کے سامنے بولتے ہوئے محتاط رہنا پڑتا ہے۔
طبی رجحانات اور طرزِ زندگی:
صحت کے معاملے میں پہلے گھریلو اور سادے علاج (جیسے قہوہ) پر اکتفا کیا جاتا تھا، جبکہ اب معمولی تکلیف پر بھی مہنگے طبی ٹیسٹ اور دوائیں ناگزیر سمجھی جاتی ہیں۔
یہ ایک سنجیدہ فکری سوال ہے کہ کیا یہ تبدیلیاں واقعی کسی حقیقی ترقی کی عکاس ہیں، یا پھر ہم اپنی تہذیبی جڑوں اور اصل اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں؟
اس بارے میں آپ کیا رائے رکھتے ہیں۔

ایک دنتمھارے ہی اعمال!!!!تم سے ملنے آئیں گے،بس پھر حیران نہ ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24/07/2026

ایک دن
تمھارے ہی اعمال!!!!
تم سے ملنے آئیں گے،
بس پھر حیران نہ ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہزاروں سالوں تک ان پڑھ نائی بچوں کی ختنے کرتے رہے کسی بچے کا عضو نہیں گیا۔ دائیاں نارمل زچگیاں کرواتی رہیں، کروڑوں بچے ص...
24/07/2026

ہزاروں سالوں تک ان پڑھ نائی بچوں کی ختنے کرتے رہے کسی بچے کا
عضو نہیں گیا۔ دائیاں نارمل زچگیاں کرواتی رہیں، کروڑوں بچے
صحت مند پیدا ہوئے۔ گاؤں کے جراح ہڈیاں جوڑتے رہے کسی کی
ٹانگ نہیں کٹی۔ لوگ 90 سال تک بینا عینک کے دیکھتے رہے۔
گڑ کھانے والے دانتوں کے کینسر سے آزاد رہے۔ حکیم پتھری
نکالتے تھے، گردہ سلامت رہتا تھا۔ پھر تعلیم یافتہ لوگوں نے ترقی کی
اور اب ہر گھر میں دوا، ہر شہر میں ہسپتال، اور ہر شخص مریض ہے۔
اب سمجھ نہیں آتی جدید میڈیکل سائنس نے انسان کو صحت دی ہے
یا مریض بنایا ہے؟ جہاں علاج کاروبار بن جائے، وہاں صحت مرض بن
جاتی ہے!
آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے - پرانے حکیموں والا سادہ علاج بہتر تھا یا آج کا مہنگا ہسپتال والا نظام؟

یہ صلح نہیں، ناانصافی ہےجب طاقتور اور کمزور کو ایک ساتھ بٹھا کر "معاملہ ختم کرو" کہا جائے تو یہ انصاف نہیں، جبر ہوتا ہے۔...
24/07/2026

یہ صلح نہیں، ناانصافی ہے
جب طاقتور اور کمزور کو ایک ساتھ بٹھا کر "معاملہ ختم کرو" کہا جائے تو یہ انصاف نہیں، جبر ہوتا ہے۔

آپکا حق آپکی طاقت ہے، اسے کسی بیٹھک میں مت چھوڑیں

جمعہ مبارک
23/07/2026

جمعہ مبارک

23/07/2026

تین بار سورۃ اخلاص اول آخر درود شریف پڑھ کر ڈن کردیں۔
اللّٰہ پاک ہم سب کی پریشانیاں دور فرمائے اور ہماری حاجات پوری فرمائے آمین۔

وہ انسان کبھی ہار ہی نہیں سکتا جسکی اُمید اللہ تعالیٰ سے ہو.
23/07/2026

وہ انسان کبھی ہار ہی نہیں سکتا جسکی اُمید اللہ تعالیٰ سے ہو.

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iftikhar Mangi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Iftikhar Mangi:

Shortcuts

Share