Cid Media Network

Cid Media Network Cid Media Network Channel is a Global Media and Entertainment Company

محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرم علاقوں میں 17 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کردیا
16/05/2025

محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرم علاقوں میں 17 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کردیا

12/05/2025

**بریکنگ نیوز: وندر کی حقیقت کا پردہ چاک! 🌟**

سونمیانی پریس کلب کی میڈیا ٹیم وندر پل پر اُس تباہی کو نیند اڑ دلانے پہنچ گئی ہے! عریتی بغیر چھپنے والے نشئی ایک نئی وار پھینک رہے ہیں، جبکہ وندر شہر منشیات اور فحاشی کے اڈوں میں جکڑا ہوا ہے۔
اس gripping وائرل ولاک میں نہ صرف حقیقت کی عکاسی کی گئی ہے، بلکہ دل دُکھانے والے مخصوص انٹرویو بھی شامل ہیں۔
وندر پولیس کی ناکامی کو اجاگر کرتے ہوئے سماجی برائیوں کا انکشاف کریں!
آج ہی اس وڈیو کو دیکھیں اور جانیں اس چھپے ہوئے حقیقت کے بارے میں

🔴






سی آئی ڈی میڈیا نیٹ ورک لا رہا ہے زبردست قسم کا اصلاحی تربیتی لیکچرز پر مبنیپروگرام " اھدنا الصراط المستقیم "سینیر صحافی...
01/05/2024

سی آئی ڈی میڈیا نیٹ ورک لا رہا ہے زبردست قسم کا اصلاحی تربیتی لیکچرز پر مبنی
پروگرام " اھدنا الصراط المستقیم "
سینیر صحافی اسلامی سکالر مصنفہ سیدہ سیما قمر کی راہنمائی و معاونت میں دور جدید کے ہمارے مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔
نیز آپکے سوال / جواب کا سلسلہ

So Don't miss ,stay tuned on every Friday

29/10/2023

DPL OFFICE CPO
NEWS ALERT
سندھ پولیس ملازمین کے لیئے ای شیٹ ڈیجیٹل ایپ متعارف کرنیکا فیصلہ۔
موبائل سافٹ ویئر کی لانچنگ آئندہ ہفتے کردی جائیگی۔
کراچی26,اکتوبر 2023:-
سندھ پولیس ملازمین کے لیئے ای شیٹ ڈیجیٹل ایپ متعارف کی جارہی ہے جسکا باقاعدہ آغاز آئندہ آنیوالے ہفتے سے کردیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں ساؤتھ زون اور سیکیورٹی ڈویژن کے ملازمین کو ای شیٹ تک رسائی دی جائیگی یہ ڈیجٹل ایپ/سافٹ ویئر موبائل فونز کے ذریعے براہ راست ایچ آرایم آئی ایس سے منسلک/آن لائن ہوگی۔
ای شیٹ کے ذریعے پولیس ملازمین اپنی ٹراسفر/پوسٹنگ, ترقی و تنزلی,سالانہ/ایمرجیسی چھٹیوں, شوکاز,سزاؤں, تربیتی کورسز, فیملی,بینفشری, ویلفیئر پروفائلز ودیگر تمام محکمانہ امور و احکامات کا بذات خود مشاہدہ کرسکیں گے۔اس جدید ایپ سے ساؤتھ زون اور سیکیورٹی ڈویژن کے کم و بیش 20/21 ہزار ملازمین استفادہ کرینگے۔
اجلاس کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے بریفنگ میں مذید بتایا کہ ای شیٹ کے حوالے سے ٹریننگ کا آغاز مورخہ 27 اکتوبر سے کیا جارہا ہے جبکہ آئندہ آنیوالے ہفتے سے اس ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا جائیگا۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کا ڈیجٹلائزیشن اور آئی بیسڈ پولیسنگ کی طرف جانیکا یہ مذید ایک اور قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کی سہولت اور آسانی کے لیئے ای شیٹ ایپ میں اردو اور سندھی زبان کو بھی شامل کیا جائے تاکہ سپاہی حضرات ناصرف ایپ کو پڑھ سکیں بلکہ سمجھ بھی سکیں۔انہوں نے کہا کہ ای شیٹ کے باقاعدہ آغاز کے بعد میں بذات خود بھی اسکی مانیٹرنگ کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ میرے دفتر سے آئندہ سپاہی لیول تک کے تمام احکامات اردو زبان میں جاری کیئے جائینگے۔مذید برآں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہدایت ایچ آر ایم آئی ایس کے بغیر جاری نہیں کی جائیگی بصورت دیگر محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جب بھی ضلعی ایس,ایس پیز کے دفاتر کا وزٹ ہوگا ایچ آر ایم آئی ایس کا ریکارڈ میں بذات خود چیک کرونگا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کے علاوہ ڈی آئی جیز, سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی ریسپانس,آئی ٹی, ساؤتھ,ایم ٹی,اے آئی جیز,ایڈمن, اسٹیبلشمنٹ, ایس ایس پیز,ساؤتھ, سٹی,کیماڑی,انوسٹی گیشن ون,ٹو, تھری, ساؤتھ,سٹی,کیماڑی, ایس ایس یو, سیکیورٹی ون اور ٹو کے علاوہ ایس پیز, کورٹ پولیس, محافظ فورس, ہیڈکوارٹر ساؤتھ نے بھی شرکت کی۔

غزہ میں حماس کے خلاف جنگ طویل اور مشکل ہو گی: نیتن یاہواسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت بڑھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حماس ...
29/10/2023

غزہ میں حماس کے خلاف جنگ طویل اور مشکل ہو گی: نیتن یاہو

اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت بڑھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ طویل اور مشکل ہوگی جبکہ دوسری جانب امدادی تنظیم ریڈ کراس نے پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مزید شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔
جمعے کو اسرائیل کی زمینی افواج غزہ میں داخل ہو گئی تھیں اور چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وہیں موجود ہیں۔انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے صدر میرجانا سپول جارک نے ’ناقابل برداشت انسانی مصائب‘ پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تنازع کم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ تباہ کن ناکامی ہے جسے دنیا کو نہیں برداشت کرنا چاہیے۔‘
اس سے قبل سنیچر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ غزہ میں زمینی افواج بھجوانے کے بعد حماس کے خلاف جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے اسے ملک کے بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ پر قبضے سے پہلے حملوں میں مزید شدت آئے گی۔
’ایسے لمحات آتے ہیں کہ جب قوم کے سامنے دو ہی ممکنات ہوں، کچھ کرنے یا مرنے کی۔ ہم بھی اسی امتحان سے گزر رہے ہیں اور مجھے کوئی شبہ نہیں کہ یہ ختم ہو گی اور ہم ہی فاتح ہوں گے۔ ہم کریں گے اور ہم ہی فاتح ہوں گے۔‘
حالیہ بمباری کو غزہ کے شہریوں نے شدید ترین قرار دیا ہے جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے 23 لاکھ لوگوں کا باقی دنیا کے ساتھ رابطہ بالکل منقطع ہو گیا ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ تمام یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں زمینی کارروائی مددگار ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ معاملات کی حساسیت اور تمام کوششوں کو راز سمجھتے ہوئے وہ مزید معلومات افشا نہیں کر سکتے۔

’یہ جنگ کا دوسرا مرحلہ ہے جس کے مقاصد واضح ہیں کہ حماس کی عسکری اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کیا جائے اور یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔‘
’غزہ پٹی میں جنگ طویل اور مشکل ہو گی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔‘
اسرائیلی ملٹری کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیوز میں ٹینکوں کو غزہ کی سرحد کے قریب کھلے علاقوں میں داخل ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوج نے حماس کی سرنگوں اور زیرِ زمین بنکرز پر بھی فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے لیے اس جنگ میں زیرِ زمین اہداف انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کو نشانہ بنا کر وہ حماس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے جنگ بندی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کیا تاہم اپنے خطاب میں انہوں نے یہودی تاریخ اور عسکری تنازعات کا حوالہ دیا جو ان کے نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے کہ اسرائیل کا مستقبل دشمن کی فوج کے خلاف کامیابی پر ہی منحصر ہے۔
انہوں نے کہا ’ہمارے ہیرو فوجیوں کا صرف ایک مقصد ہے کہ قاتل دشمن کو تباہ کیا جائے اور ہماری زمین پر ہمارے وجود کو یقینی بنایا جائے۔ ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ ’آئندہ نہیں‘ ہونے دیں گے اور آئندہ نہیں کا موقع اب ہے۔‘
نیتن یاہو نے7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملے سے متعلق کہا کہ مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے اور ’مجھ سمیت سب کو جواب دینا ہو گا۔‘
فضائی اور زمینی حملوں کے باوجود فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر مسلسل راکٹ برسائے جا رہے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سنیچر تک فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے صحت کا نیٹ ورک مکمل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور متاثرین کے لیے ایمبولنس بلانے کا کوئی ذریعہ نہیں رہا۔

نگراں وزیر داخلہ نے غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیڈلائن سے قبل رضاکارانہ طور پر ...
26/10/2023

نگراں وزیر داخلہ نے غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیڈلائن سے قبل رضاکارانہ طور پر چلے جائیں۔
ان کے مطابق ’رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہو گا جنہیں بھجوایا جائے گا انہیں مشکلات کا سامنا ہو گا۔‘
سرفراز بگٹی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ملک سے جانے والے غیرملکیوں کو 50 ہزار سے زائد روپے، کسی بھی کرنسی کے متبادل کے طور پر بھی، کیش لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
’اس سے زیادہ رقم بینک کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہے لیکن وہ بعد کا معاملہ ہے۔‘
نگراں وزیر داخلہ نے یہ وضاحت بھی کی کہ ڈیڈلائن صرف افغانستان کے غیرقانونی شہریوں کے لیے نہیں ہے بلکہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی سے ہے۔
انہوں نے دوسرے ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں غیرقانونی لوگ مقیم ہوں تو وہاں کی حکومت کیا ان کو نہیں پکڑے گی۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی سہولت کاری اور معاونت کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے میں آنا، رہنا یا کاروبار کرنا چاہتا ہے تو وہ قانون کے مطابق ویزہ لگوا کر اور دوسرے ضروری معاملات پورے کر کے آئے. ہم مہمان نوازی کریں گے۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 28 افراد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمدایران کی سیکیورٹی فورسز نے تہران، البرز اور مغر...
24/09/2023

ایرانی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 28 افراد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

ایران کی سیکیورٹی فورسز نے تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں آپریشن کیا ہے۔
تہران سے ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے بتایا ہے کہ آپریشن میں 30 بم ناکارہ بنائے گئے جبکہ اسکے علاوہ داعش سے تعلق رکھنے والے 28 افراد گرفتار کیے گئے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق شام، افغانستان، پاکستان اور عراق سے ہے اور یہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق آپریشن میں دھماکا خیز مواد، بم، امریکی ساختہ ہینڈگن اور فوجی سامان ضبط کیا گیا۔
ایرانی وزارت کے مطابق آپریشن کے دوران بموں کے لیے الیکٹرانک آلات اور غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی

اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الہٰی کو حراست میں لے لیااینٹی کرپشن حکام نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو حراست میں لے لی...
16/09/2023

اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الہٰی کو حراست میں لے لیا

اینٹی کرپشن حکام نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو حراست میں لے لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔

اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت لے جایا جا رہا ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف گالف: احمد بیگ نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے27ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز ا...
14/09/2023

چیف آف نیول اسٹاف گالف: احمد بیگ نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے

27ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز احمد بیگ نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے، وہ پہلے دن مطلوب احمد کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر تھے۔

کراچی گالف کلب میں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز پروفیشنلز گالفرز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے، گذشتہ ہفتے پاکستان اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے احمد بیگ جو پہلے روز چار انڈر پار کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر تھے اب دوسری پوزیشن پر چلے گئے

احمد بیگ دوسرے روز زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور دو انڈر پار کے ساتھ دوسرے راونڈ میں 70 کا اسکور بناسکے، ان کا کا مجموعی اسکور 138 ہے۔

مطلوب احمد اب پہلے نمبر پر آگئے ہیں، اُنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں تین انڈر پار کے ساتھ 69 کا اسکور بنایا، اُن کا مجموعی اسکور 137 ہے۔

محمد اشفاق اور شہزاد 139 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، پہلے روز دسویں نمبر پر رہنے والے محمد شبیر نے دوسرے روز کم بیک کیا اور چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ محمد شبیر نےدوسرے راؤنڈ میں دو انڈر پار 70 کا اسکور بنایا۔

جمعہ کو چیمپئن شپ کے لیڈیز، جونیئر اور ویٹرنز کیٹیگری کے مقابلے بھی شروع ہوں گے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے ہے۔

ایک آرمی جنرل کا پورے مافیاز کے ساتھ اعلان جنگ  ایک آرمی جنرل نے اسمگلرز کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور منتقلی میں ملو...
14/09/2023

ایک آرمی جنرل کا پورے مافیاز کے ساتھ اعلان جنگ

ایک آرمی جنرل نے اسمگلرز کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور منتقلی میں ملوث عناصر اور دیگر طاقت ور مافیاز کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ گروہ ہتھیاروں اور افرادی قوت کے ساتھ نمایاں وسائل کے حامل ہیں ۔ یہ طاقت ور مافیاز کسی انتشار کے بغیر عرصہ سے سر گرم اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے رہے ہیں ۔ ایک آرمی جنرل کی جانب سے ان کی سر گوبی کےلیے اقدام پاکستانی معاشرے اقتصادیات اور سماج کےلیے دور رس اثرا ت کا حامل ہوگا ۔مذکورہ تمام مافیاز غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہیں ۔ جن سے حکومت اور قانونی کاروبار کو بھاری مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔ کرنسی اور زرمبادلہ کا غیر قانونی کاروبار سے روپے کی قدر اور ملک کا مالی نظام شدید متاثر ہوا ۔ اب آرمی جنرل کی جانب سے مافیاز کے خلاف کھلے اعلان جنگ کا مقصد اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنا اور قانونی و شفاف اقتصادی سر گرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ یہ بات یقینی ہے کہ ان طاقتور مافیاز مربوط و مضبوط نیٹ ورک ہے ۔ ان پر ہاتھ ڈالنے کے لیے محتاط اور احتیاط سے منصوبہ بندی انٹیلی جنس معلومات و اطلاعات اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کو ششوں کی ضرورت ہے ۔ فوج کو بھی اپنے نمایاں وسائل بروئے کار لانے ہوں گے ۔ اپنی نفری اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہوگا ۔ فوجی جنرل کو ان طاقتور گروہوں کی جانب سے مقابلے کی صلاحیت سے آگاہ رہنا چاہئے جن کے سیا سی روابط اور مالی و سائل بھی ہو سکتے ہیں ایک ایسے دور میں جب قیادت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس آرمی جنرل نے روشنی کی کرن بن کر پاکستان کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر ڈالا ۔ ایک عالمی منظر نامے میں جہاں لیڈر کو تو اتر کے ساتھ چھان پتھک اور جانچ پڑتال کا سامنا رہتا ہے وہی آرمی جنرل نے سر پرستی اور احتسابی عمل کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cid Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cid Media Network:

Share