
27/08/2025
پاک دھرتی کا بہادر سپوت، شادی سے چند روز قبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز
پاک فوج کے دلیر افسر کیپٹن تیمور حسن جنجوعہ اپنے فرائضِ منصبی ادا کرتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔
کیپٹن تیمور حسن جنجوعہ دھروگی راجگان سے تعلق رکھتے تھے اور بریگیڈیئر (ر) راجہ حسن عباس جنجوعہ کے صاحبزادے تھے۔ وہ نہایت ہر دلعزیز اور نڈر افسر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہید کی شادی کی تقریبات قریب تھیں، 29 اگست کو مہندی، 30 اگست کو بارات اور 31 اگست کو ولیمہ ہونا تھا لیکن وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز شہادت حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کرگئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید کی خبر سن کر اہلِ علاقہ اور دوست احباب غم سے نڈھال ہیں لیکن ساتھ ہی یہ اعزاز بھی محسوس کر رہے ہیں کہ انہوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ والدین و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل کی توفیق دے۔ آمین۔