Inceptum

Inceptum Live as if you were to die tomorrow. Learn as if you were to live forever. English Literature
English Language
English Storytelling
History
Law
Political Science

INCEPTUM is an Educational Platform , where you can find variety of informative and amazing videos with simple and easy narration and explanation.

When incompetence is rewarded and the unqualified hold power, there’s a word for it: Kakistocracy.
05/09/2026

When incompetence is rewarded and the unqualified hold power, there’s a word for it: Kakistocracy.

Idiom of the day
28/08/2026

Idiom of the day

Idiom of the day        Follow Inceptum
01/08/2026

Idiom of the day



Follow Inceptum

Bloom's Taxonomy
30/07/2026

Bloom's Taxonomy

Flipped Learning (Flipped Classroom)IntroductionFlipped learning, or the flipped classroom, is a teaching approach that ...
28/07/2026

Flipped Learning (Flipped Classroom)

Introduction
Flipped learning, or the flipped classroom, is a teaching approach that reverses the traditional method of instruction. Students learn the lesson before class through videos, readings, or other resources, while classroom time is used for discussion, problem-solving, and interactive activities.

How It Works

Before Class
Study videos, readings, or notes.
Complete short preparatory tasks.

During Class
Discuss concepts and ask questions.
Solve problems and work in groups.
Receive guidance from the teacher.

After Class
Review the lesson.
Complete assignments or practice activities.

Advantages
Promotes active learning.
Allows self-paced study.
Increases classroom interaction.
Improves critical thinking.
Provides more individual teacher support.

Disadvantages
Requires internet and digital devices.
Students must prepare before class.
Teachers need time to create learning materials.
May not suit all learners.

Role of the Teacher
Prepare learning materials.
Facilitate discussions and activities.
Guide and support students.
Assess progress and provide feedback.

Role of the Students
Study before class.
Participate actively in class.
Collaborate with classmates.
Take responsibility for their learning.

Key Features
Student-centred learning.
Active and collaborative classroom.
Technology-supported instruction.
Self-paced pre-class learning.
Focus on applying knowledge rather than memorisation.

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ Christopher Nolan اس دور کے سب سے جدید، منفرد اور جدت پسند فلم میکر، ڈائریکٹر اور پروڈیو...
27/06/2026

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ Christopher Nolan اس دور کے سب سے جدید، منفرد اور جدت پسند فلم میکر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنی منفرد سوچ، نئے تجربات اور روایتی انداز سے ہٹ کر فلم سازی کی بدولت دنیا بھر میں توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے The Odyssey کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے پہلے Influencer Screenings نہیں ہوں گی۔

مجھے ذاتی طور پر یہ فیصلہ بہت پسند آیا۔ آج کل تقریباً ہر چھوٹی بڑی فلم کی ریلیز سے پہلے سوشل میڈیا کریئیٹرز اور انفلوئنسرز کو خصوصی رسائی دی جاتی ہے، اس لیے نولان کا یہ فیصلہ ایک خوشگوار تبدیلی محسوس ہوتا ہے۔ یہ اُس دور کی یاد دلاتا ہے جب فلموں کے بارے میں تجسس، جوش اور انتظار قدرتی انداز میں پروان چڑھتا تھا۔

انفلوئنسر اسکریننگز اب اتنی عام ہو چکی ہیں کہ اکثر عام ویوورز کے سنیما پہنچنے سے پہلے ہی انفلوئنسرز کی آراء ان کی رائے پر اثر انداز ہونے لگتی ہیں۔ ریلیز سے پہلے ہی خوبصورتی سے تیار کی گئی پوسٹس، ویڈیوز اور فوری ردِعمل سامنے آ جاتے ہیں، جس کے بعد آن لائن گفتگو زیادہ تر انہی آراء کے گرد گھومنے لگتی ہے، بجائے اس کے کہ لوگ خود فلم دیکھ کر اپنی رائے قائم کریں۔ اس کے نتیجے میں بعض اوقات مصنوعی جوش و خروش پیدا ہو جاتا ہے یا غیر ضروری تنقید شروع ہو جاتی ہے، جو ہمیشہ فلم کے حقیقی معیار کی عکاسی نہیں کرتی۔

میرے خیال میں روایتی فلمی ناقدین (Film Critics) کو دوبارہ زیادہ اہمیت دینا ایک بہتر قدم ہے۔ ناقدین عموماً فلم کو کہانی، ہدایت کاری، سینماٹوگرافی، اداکاری اور مجموعی فنی معیار کے تناظر میں جانچتے ہیں، اس لیے ان کے تجزیے نسبتاً زیادہ متوازن اور گہرے ہوتے ہیں۔ اگرچہ بہت سے ایسے انفلوئنسرز بھی موجود ہیں جو واقعی سنیما سے محبت کرتے ہیں اور نہایت دیانت داری سے اپنی رائے پیش کرتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کا ماحول اکثر فوری ردِعمل، سنسنی خیز تبصروں، اسپائلرز یا حد سے زیادہ مثبت آراء کو فروغ دیتا ہے تاکہ مستقبل میں بھی خصوصی رسائی برقرار رہے۔

یقیناً ہر کوئی اس سوچ سے اتفاق نہیں کرے گا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انفلوئنسرز عام ویوورز کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں اور ان کی آراء زیادہ قابلِ تعلق (Relatable) ہوتی ہیں، جبکہ بعض ناقدین عوامی ذوق سے دور یا غیر ضروری طور پر سخت محسوس ہوتے ہیں۔ اس بات میں کچھ وزن ضرور ہے، کیونکہ ہر ناقد عوامی پسند کو یکساں طور پر نہیں سمجھ پاتا۔ تاہم، مجموعی طور پر میری رائے یہی ہے کہ انفلوئنسر پری ویوز کو محدود کرنا فلم کے لیے زیادہ منصفانہ ماحول پیدا کرتا ہے، جہاں اسے اپنی اصل خوبیوں کی بنیاد پر کامیاب یا ناکام ہونے کا موقع ملتا ہے، نہ کہ پہلے سے بنائے گئے آن لائن بیانیے کی بنیاد پر۔

آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا انفلوئنسر اسکریننگز فلموں کے اصل جوش و خروش کو کم کر دیتی ہیں، یا پھر وہ فلموں کو زیادہ دلچسپ اور عام ویوورز کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بناتی ہیں؟ میں تو اس معاملے میں روایتی طریقۂ کار کے حق میں ہوں، لیکن مختلف آراء سننا بھی دلچسپ ہوگا۔

Follow Inceptum

برف سے ڈھکا ہوا Minnesota، برفانی طوفان میں گھرا ہوا ایک چھوٹا سا ٹاؤن Normal... اور ان سب کے بیچ ایک اکیلا شیرف۔آداب عر...
26/06/2026

برف سے ڈھکا ہوا Minnesota، برفانی طوفان میں گھرا ہوا ایک چھوٹا سا ٹاؤن Normal... اور ان سب کے بیچ ایک اکیلا شیرف۔

آداب عرض کے ساتھ حاضر ہوں آپ کی خدمت میں ایک نئے ریویو اور تبصرے کے ساتھ۔ حال ہی میں میں نے نئی ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم Normal دیکھی، جس نے اپنی دلچسپ کہانی، سنسنی خیز ایکشن اور شاندار پرفارمنس کی بدولت مجھے کافی متاثر کیا۔ خاص طور پر Bob Odenkirk، جی ہاں، وہی Bob Odenkirk جنہیں آپ Breaking Bad، Better Call Saul اور Nobody کی بدولت بخوبی جانتے ہیں، ایک بار پھر اپنی زبردست پرفارمنس سے ثابت کر دیتے ہیں کہ وہ صرف کامیڈی ہی نہیں بلکہ ایکشن فلموں کے بھی بہترین اداکار ہیں۔

باب اوڈنکرک اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ کسی کامیڈین کو کامیڈی سے الگ تو کیا جا سکتا ہے، مگر کامیڈی کو اس کے اندر سے نہیں نکالا جا سکتا۔ انہوں نے ایکشن فلموں میں اپنی الگ پہچان بنا لی ہے، اور ہدایت کار بین وہیٹلی کے ساتھ ان کی نئی فلم Normal ان کی زبردست ایکشن صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کے مخصوص مزاحیہ انداز کو بھی خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ یہی امتزاج اس فلم کو ایک سنجیدہ مگر بھرپور ایکشن تھرلر بناتا ہے۔

کہانی کا آغاز امریکن ریاست Minnesota کے ایک فکشنل ٹاؤن Normal سے ہوتا ہے۔ ویسے بھی Minnesota اپنی برف باری، شدید سرد موسم، برفانی طوفان اور دلکش برفانی مناظر کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری فلم میں جو چیز سب سے زیادہ آپ کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے، وہ اس کی سنیماٹوگرافی ہے۔ چاروں طرف برف ہی برف، سرد ویران سڑکیں جو پوری طرح برف سے ڈھکی ہوئی ہیں، اور ایک چھوٹا سا ٹاؤن... واقعی دیکھنے کا مزہ آ جاتا ہے۔ اسی چھوٹے سے ٹاؤن میں ایک عارضی Sheriff کی آمد سے کہانی کا آغاز ہوتا ہے، اور اس کردار کو ہمارے باب اوڈنکرک نے نہایت خوبصورت اور شاندار انداز میں نبھایا ہے۔

باب اوڈنکرک اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد کچھ وقت سکون سے گزارنے کے لیے پُرسکون ٹاؤن Normal کا رخ کرتا ہے، جہاں ہر طرف امن و امان ہوتا ہے۔ نہ کوئی بڑی واردات، نہ ڈکیتی، نہ قتل و غارت، نہ ہی چھینا جھپٹی۔ محدود آبادی والے اس چھوٹے سے ٹاؤن میں ہر شخص اپنی زندگی نہایت سکون سے گزار رہا ہوتا ہے۔ ابتدا میں اس کی ذمہ داری بھی صرف معمولی نوعیت کے مسائل کو خاموشی اور سمجھداری سے حل کرنا ہوتی ہے، جیسے بازار میں چھوٹے موٹے لین دین کے جھگڑے یا بارگیننگ سے متعلق معمولی تنازعات۔ غرض، اس کی ڈیوٹی خاصی آسان اور پُرسکون گزر رہی ہوتی ہے۔

لیکن پھر ایک دن ایسا واقعہ پیش آتا ہے جو پوری کہانی کا رخ بدل دیتا ہے۔ پولیس اسٹیشن پر بینک ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتی ہے۔ Sheriff اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک پہنچتا ہے، مگر صورتِ حال کو معمولی سمجھتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو باہر ہی رکنے کا کہتا ہے اور خود اکیلا بینک کے اندر داخل ہو جاتا ہے، کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ بینک لوٹنے والے ایک عام سے لڑکے اور لڑکی سے نمٹنا اس کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔ لیکن جیسے ہی وہ بینک کے اندر داخل ہوتا ہے، اسے معلوم ہوتا ہے کہ پورا ٹاؤن، جس میں میئر کبنر، پولیس ڈیپارٹمنٹ، بلکہ تقریباً ہر شخص شامل ہے، جاپانی جرائم پیشہ تنظیم یاکوزا کے زیرِ اثر کام کر رہا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جہاں فلم ایک زبردست موڑ لیتی ہے، اور ہمارا شیرف قانون نافذ کرنے والوں کے بجائے بینک ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے، جبکہ پورا ٹاؤن، حتیٰ کہ اس کا اپنا پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی، اس کے خلاف ہو جاتا ہے۔

فلم میں تشدد کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آغاز ہی سے خونریز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ آف اسکرین واقعات اور مختلف انداز کی فائٹس، جیسے چاقوؤں کی لڑائیاں اور ڈائنامائٹ کا استعمال، ایکشن کو مزید دلچسپ بنا دیتے ہیں۔ باب اوڈنکرک اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کی ایکشن فلم کا پورا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دیگر اداکاروں نے بھی بہترین کام کیا ہے، خصوصاً بلی میک لیلن، جو شیرف کے ساتھی کا کردار ادا کرتے ہیں، اور جیس میکلیوڈ، جو بعد میں ان کی نئی ساتھی کے طور پر سامنے آتی ہیں۔

پورے ٹاؤن، حتیٰ کہ اون کی دکان چلانے والی ایک بوڑھی خاتون تک کے خلاف باب اوڈنکرک کی فائٹ نہایت شاندار اور دلچسپ محسوس ہوتی ہے۔ کہانی کا کامک ٹچ اسے حد سے زیادہ سنجیدہ ہونے سے بچائے رکھتا ہے، جبکہ ٹاؤن کے لوگ اپنی مشہور "Minnesota Nice" شائستگی برقرار رکھتے ہوئے بھی شیرف پر گولیوں کی بارش کرتے رہتے ہیں۔

مختصراً، اگر آپ بھرپور ایکشن، زبردست کامک ٹچ اور بہترین پرفارمنسز والی فلمیں پسند کرتے ہیں تو Normal یقیناً آپ کی واچ لسٹ میں شامل ہونی چاہیے۔ میری نظر میں یہ ایک ایسی فلم ہے جسے کم از کم ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے۔

اگر آپ نے یہ فلم دیکھ لی ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات، اپنی رائے اور اس ریویو کے حوالے سے اپنی فیڈ بیک ضرور شیئر کیجیے گا۔

Follow Inceptum

کیا کوئی انسان محض ایک بحث جیتنے کے لیے اپنی زندگی کے بہترین پندرہ سال ایک بند کمرے میں گزار سکتا ہے؟ "آزاد قیدی" اسی حی...
26/06/2026

کیا کوئی انسان محض ایک بحث جیتنے کے لیے اپنی زندگی کے بہترین پندرہ سال ایک بند کمرے میں گزار سکتا ہے؟ "آزاد قیدی" اسی حیران کن سوال کا جواب ہے۔

آداب عرض کے ساتھ حاضر ہوں آپ کی خدمت میں ایک نئے ریویو اور تجزیے کے ساتھ۔ آج ہم گفتگو کریں گے PTV کے 80s کے دور کے ایک شاہکار اور منفرد ڈرامے "آزاد قیدی" کے بارے میں، جو عظیم روسی ادیب انتون چیخوف (Anton Chekhov) کی مشہور کہانی "دی بیٹ (The Bet)" پر مبنی ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ نے یہ ڈرامہ نہیں دیکھا، یا اسے دیکھنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے، تو کم از کم اس ریویو میں بیان کی گئی کہانی ایک بار ضرور پڑھ لیجیے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد آپ بخوبی محسوس کریں گے کہ PTV کے 80s کے دور کو اس کا سنہری دور کیوں کہا جاتا ہے۔ (اس ریویو میں مکمل کہانی اور اہم سپوائلرز شامل ہیں۔)

ڈرامہ "آزاد قیدی" ایک گہری اور فکر انگیز کہانی ہے جو انسانی نفسیات، علم کی طاقت، روحانی بیداری اور مادی دولت کی حقیقت کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے۔

کہانی کا آغاز ایک پُرتکلف سماجی محفل سے ہوتا ہے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں۔ گفتگو کے دوران سزائے موت اور عمر قید کے موضوع پر بحث چھڑ جاتی ہے۔ امتیاز، جو ایک کامیاب اور دولت مند بینکر ہے، اس بات پر زور دیتا ہے کہ عمر قید سزائے موت سے کہیں زیادہ ظالمانہ سزا ہے کیونکہ قیدی برسوں تک تنہائی، مایوسی اور ذہنی اذیت میں زندگی گزارتا ہے۔ اس کے برعکس نوجوان وکیل سجاد کا مؤقف ہوتا ہے کہ زندگی، خواہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، موت سے بہتر ہے اور انسان کو جینے کا حق حاصل رہنا چاہیے۔

بحث اتنی شدت اختیار کر جاتی ہے کہ امتیاز جذبات میں آ کر ایک بڑی شرط لگا دیتا ہے۔ وہ اعلان کرتا ہے کہ اگر سجاد پندرہ سال تک مکمل تنہائی میں ایک بند کمرے میں رہنے کے لیے تیار ہو جائے، جہاں نہ اس کی کسی سے ملاقات ہوگی، نہ کسی سے بات چیت ہوگی، اور اس کے پاس صرف کتابوں کا سہارا ہوگا، تو وہ اسے پندرہ کروڑ روپے (یہ رقم PTV کے 80s کے دور کی ہے، آج کے دور میں اس کی مالیت کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں) ادا کرے گا۔ سجاد اپنی بات ثابت کرنے کے لیے یہ غیر معمولی چیلنج قبول کر لیتا ہے۔ اس طرح ایک ایسا تجربہ شروع ہوتا ہے جو دونوں افراد کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دیتا ہے۔

قید کے ابتدائی دن سجاد کے لیے انتہائی کٹھن ثابت ہوتے ہیں۔ وہ تنہائی، خاموشی اور انسانی رابطے کے فقدان سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ کبھی وہ موسیقی سنتا ہے، کبھی ناول پڑھتا ہے اور کبھی ماضی کی یادوں میں کھو جاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ مطالعہ اس کا سب سے بڑا سہارا بن جاتا ہے۔ وہ ادب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، مذہب اور مختلف تہذیبوں کے بارے میں سینکڑوں کتابیں پڑھتا ہے۔ وہ کئی غیر ملکی زبانیں سیکھ لیتا ہے اور علم کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر لیتا ہے۔

سالوں کے دوران سجاد کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے۔ وہ آہستہ آہستہ دنیاوی آسائشوں، دولت اور شہرت کی کشش سے دور ہوتا جاتا ہے۔ کتابوں کے ذریعے وہ انسانی تاریخ، کامیابیوں، ناکامیوں اور زندگی کی ناپائیداری کو سمجھنے لگتا ہے۔ آخرکار وہ اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ مادی خواہشات عارضی ہیں جبکہ علم، حکمت اور روحانی سکون زیادہ پائیدار اور بامعنی ہیں۔

دوسری جانب امتیاز کی زندگی بھی یکساں نہیں رہتی۔ ابتدا میں وہ بے حد دولت مند اور پراعتماد ہوتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ غلط سرمایہ کاریوں اور مالی بحرانوں کی وجہ سے اس کی دولت ختم ہونے لگتی ہے۔ جو شخص کبھی اپنی دولت پر فخر کرتا تھا، وہ اب مالی تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتا ہے۔ جیسے جیسے پندرہ سال مکمل ہونے کا وقت قریب آتا ہے، اس کی بے چینی بڑھتی جاتی ہے۔ اسے احساس ہوتا ہے کہ اگر اسے شرط کے مطابق پندرہ کروڑ روپے ادا کرنے پڑے تو وہ مکمل طور پر دیوالیہ ہو جائے گا۔

رہائی سے ایک رات پہلے امتیاز خوف، لالچ اور مایوسی کے زیرِ اثر ایک خطرناک فیصلہ کرتا ہے۔ وہ سوچتا ہے کہ اگر سجاد زندہ نہ رہا تو اسے رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ اسی ارادے سے وہ رات کی تاریکی میں قید کے کمرے کی طرف جاتا ہے۔ مگر وہاں پہنچ کر وہ ایک ایسا منظر دیکھتا ہے جو اس کی سوچ بدل دیتا ہے۔

سجاد کمرے میں موجود نہیں ہوتا۔ میز پر رکھا ایک خط امتیاز کی توجہ اپنی جانب کھینچتا ہے۔ خط میں سجاد لکھتا ہے کہ پندرہ سال کی تنہائی اور مسلسل مطالعے نے اسے دنیا کی حقیقت سے آشنا کر دیا ہے۔ اس نے جان لیا ہے کہ دولت، طاقت، شہرت اور جسمانی آسائشیں سب عارضی اور فانی ہیں۔ وہ اعلان کرتا ہے کہ اب اسے پندرہ کروڑ روپے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ اپنی بات کو عملی طور پر ثابت کرنے کے لیے وہ شرط کی مدت ختم ہونے سے چند لمحے پہلے ہی قید گاہ چھوڑ دیتا ہے، تاکہ قانونی طور پر انعام کی رقم کا حق دار نہ رہے۔

سجاد کا یہ عمل اس کی روحانی اور فکری فتح کی علامت بن جاتا ہے۔ وہ شخص جو کبھی دولت حاصل کرنے کے لیے پندرہ سال کی تنہائی برداشت کرنے پر آمادہ ہوا تھا، اب اسی دولت کو حقارت سے ٹھکرا دیتا ہے۔ دوسری طرف امتیاز، جو کبھی خود کو کامیاب اور طاقتور سمجھتا تھا، اپنی لالچ، خوف اور اخلاقی کمزوری کے سامنے شکست کھا جاتا ہے۔

ڈرامے کا اختتام خالی کمرے اور خاموش فضا کے ساتھ ہوتا ہے۔ سجاد جسمانی طور پر قید سے آزاد ہو جاتا ہے، لیکن درحقیقت وہ اپنی خواہشات، لالچ اور دنیاوی وابستگیوں کی قید سے بھی نجات حاصل کر چکا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں "آزاد قیدی" بن جاتا ہے۔

"آزاد قیدی" صرف ایک شخص کی تنہائی کی کہانی نہیں، بلکہ انسان کی اندرونی آزادی، علم کی طاقت اور لالچ کے انجام کا گہرا سبق ہے۔ یہ ڈرامہ ہمیں سکھاتا ہے کہ حقیقی دولت مال و زر نہیں، بلکہ علم، حکمت اور روحانی سکون ہے۔ جو انسان اپنی خواہشات اور لالچ پر قابو پا لے، وہی حقیقت میں آزاد ہوتا ہے۔

آخر میں آپ سب سے یہی گزارش ہے کہ اس ریویو کے بارے میں اپنی قیمتی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کیجیے۔ اگر آپ کو میری کسی بات سے اختلاف ہو یا آپ سمجھتے ہوں کہ کسی پہلو پر مزید بات ہونی چاہیے، تو بلا جھجھک تنقید بھی کیجیے۔ آپ کی مثبت تنقید اور تجاویز ہی مجھے مزید بہتر کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ شکریہ!

Follow Inceptum

ہر پرفیکٹ کرائم کے پیچھے ایک پرفیکٹ پلاننگ ہوتی ہے، مگر کوئی بھی پلاننگ تقدیر کے ایک غیر متوقع موڑ سے زیادہ طاقتور ثابت ...
25/06/2026

ہر پرفیکٹ کرائم کے پیچھے ایک پرفیکٹ پلاننگ ہوتی ہے، مگر کوئی بھی پلاننگ تقدیر کے ایک غیر متوقع موڑ سے زیادہ طاقتور ثابت نہیں ہو سکتی۔

آداب عرض کے ساتھ حاضر ہوں آپ کی خدمت میں ایک نئے ریویو اور تبصرے کے ساتھ۔ آج ہم جس مووی کا تذکرہ کر رہے ہیں اس کا عنوان "Crime 101" ہے، جو معروف امریکن رائٹر Don Winslow کے اسی نام کے مشہور ناولیٹ پر مبنی ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر مووی ہے۔ اس مووی کی ڈائریکشن Bart Layton نے دی ہے، جبکہ اس کی کاسٹ میں کرس ہیمس ورتھ، ہیل بیری، مارک رفالو، بیری کیوگھن، مونیکا باربارو، کوری ہاکنز، جینیفر جیسن لی اور نک نولٹے جیسے بہترین اداکار شامل ہیں۔

لاس اینجلس کے فلک بوس اسکائی اسکریپرز، مصروف فری ویز اور تھرل سے بھرپور بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ پیش کی جانے والی یہ اسٹوری ایک نہایت ذہین اور پراسرار ہیروں کے چور، اس کے تعاقب میں مصروف ایک سراغ رساں جاسوس، اور ایک ایسی خاتون کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے جن کی قسمتیں ایک بڑے جرم کی منصوبہ بندی کے دوران آپس میں جڑ جاتی ہیں۔

مووی کا آغاز ایک سنسنی خیز ڈکیتی سے ہوتا ہے جہاں مائیک (کرس ہیمس ورتھ) نہایت مہارت، ذہانت اور باریک بینی سے تیار کی گئی منصوبہ بندی کے تحت ہیروں کی ایک قیمتی کھیپ لوٹ لیتا ہے۔ اس کا طریقۂ واردات عام مجرموں سے بالکل مختلف ہے، کیونکہ وہ غیر ضروری تشدد اور خون خرابے سے گریز کرتا ہے اور اپنے بنائے ہوئے مخصوص اصولوں کے مطابق کام کرتا ہے۔ یہی انفرادیت اور اس کا منفرد Modus Operandi اس کے کردار کو نہایت کرزمیٹک بنا دیتا ہے، اور ویوئرز شروع سے ہی اس میں دلچسپی لینے لگتے ہیں۔ مووی کی ابتدائی چند منٹس ہی یہ احساس دلا دیتی ہیں کہ یہ محض ایک عام کرائم تھرلر نہیں بلکہ ایک ایسے ذہین مجرم کی اسٹوری ہے جو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتا ہے۔

دوسری جانب ڈیٹیکٹو لو لوبیسنک (مارک رفالو) اس یقین پر قائم ہے کہ ان تمام ڈکیتیوں کے پیچھے ایک ہی شخص کا ہاتھ ہے، اور وہ ہر قیمت پر اس پراسرار "101 چور" کو پکڑنے کے لیے پُرعزم ہے۔ تاہم مائیک (کرس ہیمس ورتھ) غیر معمولی حد تک ذہین، منظم اور محتاط مجرم ہے، جو اپنے ہر منصوبے کو اس قدر صفائی سے انجام دیتا ہے کہ جائے وقوعہ پر کوئی ایسا ثبوت نہیں چھوڑتا جو اس تک پہنچنے میں مدد دے سکے۔

اسی دوران شیرون (ہیل بیری)، جو ایک معروف اور کامیاب انشورنس بروکر ہے، ان دونوں کی زندگیوں میں داخل ہوتی ہے۔ اس کی موجودگی نہ صرف اسٹوری میں ایک نیا موڑ پیدا کرتی ہے بلکہ آگے چل کر ان تینوں کرداروں کی قسمتوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیتی ہے، جس سے مووی کا سسپنس اور دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے۔

بہترین تھرل سے بھرپور بیک گراؤنڈ میوزک، انتہائی میٹی کیولس پلاننگ، سنسنی خیز ایکشن پیکڈ سیکوینسز، شاندار رَن اینڈ چیز مناظر اور کرس ہیمس ورتھ کی کرزمیٹک پرفارمنس اس مووی کو شروع سے آخر تک دلچسپ بنائے رکھتی ہے۔ اگر آپ ایسی کرائم تھرلر موویز دیکھنا پسند کرتے ہیں جن میں ذہانت، سسپنس، ایکشن اور کیٹ اینڈ ماؤس گیم کا بہترین امتزاج موجود ہو، تو "Crime 101" یقیناً آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔ میری جانب سے یہ مووی ضرور واچ لسٹ میں شامل کرنے کے قابل ہے۔

کمنٹس میں اس ریویو کے حوالے سے اپنی رائے اور فیڈبیک ضرور دیجیے گا۔

Follow Inceptum

“انسان منصوبے بناتا رہ جاتا ہے، مگر انجام ہمیشہ تقدیر اپنے انداز سے لکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں انسان اپنی چالیں چلتا ہ...
23/06/2026

“انسان منصوبے بناتا رہ جاتا ہے، مگر انجام ہمیشہ تقدیر اپنے انداز سے لکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں انسان اپنی چالیں چلتا ہے، وہاں قسمت خاموشی سے پوری کہانی کا رخ بدل دیتی ہے۔”

آداب عرض کے ساتھ حاضر ہوں آپ کی خدمت میں۔ آج میں ایک ایرانی ڈرامے کا ریویو شیئر کرنا چاہوں گا، جسے میں نے حال ہی میں یوٹیوب پر دیکھا۔ ڈرامے کا اصل عنوان "شاہد" ہے، جبکہ اردو ڈبنگ میں اسے "گواہ" کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ تقریباً چالیس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے، اس لیے آپ اسے باآسانی ایک ہی نشست میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس ڈرامے کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ یہ اردو ڈبنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔ اگرچہ ڈبنگ کا معیار اُن بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسا نہیں ہے جو پروفیشنل سطح کی ڈبنگ فراہم کرتے ہیں، لیکن پھر بھی یہ اتنی مناسب ہے کہ آپ آرام سے ڈرامہ دیکھ سکیں۔

اس ڈرامے کو دیکھنے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ یہ ایک ایرانی پروڈکشن ہے۔ اس سے پہلے بھی میں ایران کی چند موویز اور ڈرامے دیکھ چکا ہوں، اور وہ مجھے کافی پسند آئے تھے۔ خاص طور پر ان میں ایرانی ثقافت، روایات، رسم و رواج اور معاشرتی اقدار کو جس انداز میں پیش کیا جاتا ہے، وہ بہت متاثر کن محسوس ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے یہ ڈرامہ بھی دیکھنے کے قابل ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ایک دلچسپ کہانی پیش کرتا ہے بلکہ ایرانی معاشرے اور ثقافت کی ایک جھلک بھی دکھاتا ہے، جو اسے مزید دلچسپ بنا دیتی ہے۔

کہانی کی شروعات ایک محلے سے ہوتی ہے جہاں ایک کریانہ اسٹور ہے جس کا مالک "کریم" نامی شخص ہے۔ وہ بہت ہی اچھے مزاج کا، ملنسار اور خوش اخلاق انسان ہے جو اپنے کسٹمرز کے ساتھ انتہائی نرمی اور عزت سے پیش آتا ہے۔ اسی محلے میں اس دکان کے سامنے ایک گھر ہے جہاں دو بہن بھائی رہتے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ کریم کی پراپرٹی کے حوالے سے ایک پرانی چپقلش چل رہی ہوتی ہے۔

کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب ایک بہت بڑا آدمی، جو کئی فیکٹریز کا مالک بھی ہوتا ہے، اپنے اکلوتے بیٹے کے رشتے کے لیے سامنے والے گھر میں موجود بہن اور بھائی کے پاس جاتا ہے اور لڑکی کا رشتہ مانگتا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ لڑکی اور اس کا بھائی اس رشتے کو قبول بھی کر لیں گے، مگر اسی دوران وہ فیکٹریز کا مالک ایک دن کریم کے پاس آتا ہے اور اپنا مقصد بیان کرتا ہے کہ اس کا ایک اکلوتا بیٹا ہے اور وہ اپنے بیٹے کی شادی سامنے والے گھر کی لڑکی سے کرانا چاہتا ہے، لیکن چونکہ آج کل جھوٹ اور فراڈ بہت زیادہ ہو رہے ہیں، اس لیے وہ اس لڑکی کے چال چلن اور کردار کے بارے میں کریم سے رائے لینا چاہتا ہے۔

اب یہاں چونکہ کریم خود ایک بیٹی کا باپ ہوتا ہے، تو بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ سچ سچ بتا دے گا کہ لڑکی کیسی ہے، اس کا چال چلن کیسا ہے، اور آیا وہاں رشتہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں۔ مگر وہ ایسا کیا بتاتا ہے جس سے نہ صرف اس لڑکی اور اس کے بھائی کی زندگی متاثر ہوتی ہے، بلکہ اس سے کہیں زیادہ اس کی اپنی زندگی، خصوصاً اس کی بیٹی کی زندگی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔
یہ سب جاننے کے لیے آپ کو یہ چالیس منٹ پر مشتمل سنگل ایپیسوڈ ڈرامہ ضرور دیکھنا پڑے گا۔ اور ہاں ڈرامے کی خاص بات اس کا ماحول، کلچر اور شاندار پرفارمنسز ہیں خصوصاً کریم کا کردار، اس کی بیوی کا کردار، اس کی بیٹی، سامنے والے گھر کا بھائی اور فیکٹریز کا مالک—ہر کردار نے اپنی جگہ پر بہترین پرفارمنس دی ہے۔ پرفارمنسز کے حوالے سے یہ ڈرامہ واقعی قابلِ تعریف ہے اسی لیے اسے لازمی دیکھنا چاہیے۔

آخر میں ریویو کے حوالے سے اپنی رائے اور فیڈبیک ضرور دیجیے گا بہت شکریہ۔

Follow Inceptum

Address

Gulistan E Jauhar
Karachi
75330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inceptum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inceptum:

Shortcuts

Share