Daily Jang & geo News

Daily Jang & geo News this is news channels and highlights everything of the society social media and social issues

14/08/2026
ثالث ممالک پاکستان اور قطر ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں, پیغامات کے تبادلے کا یہ مطلب نہیں کہ مذاکرات ہو ر...
14/08/2026

ثالث ممالک پاکستان اور قطر ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں, پیغامات کے تبادلے کا یہ مطلب نہیں کہ مذاکرات ہو رہے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
تفصیلات جانیے:

14/08/2026

رات 2 بجے کی ہیڈلائنز - 15 اگست 2026

14/08/2026

14 اگست کے موقع پر کوئٹہ کینٹ میں آتش بازی کا منظر

14/08/2026

صبح 5 بجے کی ہیڈلائنز - 14 اگست 2026

کچھ لوگ مختلف پروپیگنڈے کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں ، بلوچستان کے نوجوان اب ان کی ہر چال کو سمجھ چکے ہیں: ...
13/08/2026

کچھ لوگ مختلف پروپیگنڈے کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں ، بلوچستان کے نوجوان اب ان کی ہر چال کو سمجھ چکے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
تفصیلات جانیے:

اب تک معلوم مریضوں میں 80 فیصد کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران اس بیماری سے ہونے والی اموات می...
13/08/2026

اب تک معلوم مریضوں میں 80 فیصد کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران اس بیماری سے ہونے والی اموات میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے: نیشنل ہیلتھ سروس برطانیہ
اس کی تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں۔۔۔

13/08/2026

کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) جشنِ آزادی کے سلسلے میں پولو گراؤنڈ میں پروقار تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت
کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، سول سوسائٹی کے نمائندوں، کور کمانڈر اور عسکری قیادت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں ہزاروں شہریوں کے علاوہ مختلف اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ جشنِ آزادی کے حوالے سے ملی نغموں اور دیگر فنکارانہ پیشکشوں نے تقریب کو مزید پُرجوش بنا دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عظیم قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ ہمارے سول سرونٹس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی سلامتی کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ ریاستِ پاکستان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں کو اس سے سوائے تباہی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بچوں کو ترقی اور تعلیم سے دور رکھا گیا، جبکہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں سے ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال دیں، ریاست کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں ریاست پیچھے نہیں ہٹے گی اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرکے رہیں گے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام ایک تاریخی اور بہادر قوم کی روایات کے وارث ہیں۔ صوبے کے بچوں کے لیے ہارورڈ اور آکسفورڈ سمیت دنیا کی بہترین جامعات کے دروازے کھولے گئے ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے ذریعے اپنا مستقبل سنوار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کے حوالے سے ملی نغموں اور مختلف ثقافتی پرفارمنسز نے حاضرین کا جوش و جذبہ مزید بڑھا دیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔اس کی تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں...
13/08/2026

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔
اس کی تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں۔۔۔

13/08/2026

آپ کا اگر میرے سے کوئی گلہ ہے،آپ کا اگر حکومت سے کوئی گلہ ہے،آپ کا اگر بیڈ گورننس سے کوئی گلہ ہے تو میں اس کا ذمہدار ہوں،اس کا ذمہدار پاکستان نہیں ہے،اس کاذمہدار میری معصوم ریاست نہیں ہے،خدارا ریاست کو اس کا ذمہدار نہ ٹھہرائیں:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Address

Quetta Press Club
Karachi
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Jang & geo News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share