Noman Mansoor

  • Home
  • Noman Mansoor

Noman Mansoor Teacher & Translator

01/03/2025

بقرا عید کے دنوں میں آپ نے قصائی کو دیکھا ہوگا کہ کس طرح مصروف اور منظم شیڈول کے مطابق چلتا ہے۔ نا اس کے پاس تسلی سے کھانے پینے کا ٹائم ہوتا ہے نا ہی کسی کے ساتھ بات کرنے کا۔ کیوں؟
اس لیے کہ تین دن اس کا سیزن ہے۔ ان تین دنوں میں اسے ایک جانور کے بیس پچیس بلکہ پچاس ہزار تک مل جاتے ہیں جو عام دنوں میں چار پانچ ہزار سے زیادہ نہیں ملتے۔
رمضان المبارک کا مہینہ بھی مسلمانوں کا سیزن ہے۔ کیا ہماری شیڈول بھی قصائی کی طرح منظم ہے؟؟

🥴🥴
12/10/2024

🥴🥴

ٹونگہ وہ ہوتا ہے جب آپ سبزی خریدتے وقت گاجر مفت میں کھا جاتے ہو😂😂
25/09/2024

ٹونگہ وہ ہوتا ہے جب آپ سبزی خریدتے وقت گاجر مفت میں کھا جاتے ہو😂😂

آئی ایس پی آر  نے نیا نغمہ ریلیز کردی ہے، قوم کا ری ایکشن چیک کریں۔
10/04/2024

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کردی ہے، قوم کا ری ایکشن چیک کریں۔

10/04/2024

عید کے موقع پر گودھرا برادری کی جانب سے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کا منفرد انداز۔

اندازہ لگائیں کہ الجزیرۃ فلسطینیوں کی کیسی تگڑی آواز بنا ہوا ہے۔
04/04/2024

اندازہ لگائیں کہ الجزیرۃ فلسطینیوں کی کیسی تگڑی آواز بنا ہوا ہے۔

میانوالی کا ٹیلر ماسٹر " قیصر حسن" پچھلے 6 سالوں سے یتیم بچوں کو عید کے کپڑے بلا معاوضہ سی دیتاہے بمعہ 200 روپے عیدی۔باپ...
02/04/2024

میانوالی کا ٹیلر ماسٹر " قیصر حسن" پچھلے 6 سالوں سے یتیم بچوں کو عید کے کپڑے بلا معاوضہ سی دیتاہے بمعہ 200 روپے عیدی۔
باپ کا "ڈیٹھ سرٹیفکیٹ " ب فارم دیکھنے بعد نام اپنے پاس رجسٹرڈ کر لیتا ہے تاکہ بچے اس سے 18 سال کی عمر تک عید کا جوڑا مفت سلواسکیں۔۔۔‏

2013 میں ہم نے سندھ اور پنجاب کے کچے میں  ڈاکوؤں  اور انکے جرائم پر ایک  ڈاکومینٹری بنائی تو کچھ حیران کن حقائق سامنے آئ...
21/03/2024

2013 میں ہم نے سندھ اور پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں اور انکے جرائم پر ایک ڈاکومینٹری بنائی تو کچھ حیران کن حقائق سامنے آئے تھے جن میں سے چند ایک تو آن ایئر بھی نہیں ہو سکے۔ صورتحال آج بھی زیادہ مختلف نہیں ہے۔

1: اغوا برائے تاوان کے معاملات میں ڈاکو باقاعدہ ملنے والی رقوم کا ایک حصہ پولیس اور دیگر بااثر مقامی شخصیات کو پہنچاتے ہیں۔
2: کئی مغویوں کو ڈاکو خود اغوا نہیں کرتے بلکہ وہ ڈاکوؤں کے حوالے کئے جاتے ہیں تاکہ تاوان کا معاملہ کیا جا سکے ۔
3: اکثر مغویوں کے اغوا کے لئے ڈاکوؤں کو انکے حصہ دار خود مخبریاں کرتے اور مکمل ریکی فراہم کرتے ہیں۔
4: ڈاکوؤں کو اسلحہ اور بارود خود پولیس مہنگے داموں فروخت کرتی ہے۔
5: کچے کے یہ ڈاکو بغیر سہولتکاری کے کبھی بھی اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتے۔
6: لوگوں کی ایک بڑی تعداد ڈاکوؤں کو بھتہ دینے پر مجبور اسلیے ہے کہ وہ نظام پر بھروسہ نہیں کرتی اور ڈاکوؤں کے ساتھ اس کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہے۔
7: ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے کئی پولیس آپریشنز صرف عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہی ہوتے ہیں جن سے نتائج صفر اور بجٹ ٹھیک ٹھاک مل جاتا ہے۔

عمران ریاض خان

19/03/2024

حافظ نعیم صاحب کا خوبصورت انداز تلاوت

12/03/2024

یہ زونگ پاکستان کے سابق CEO نیاز ملک ہیں، اس کلپ کو آخر تک دیکھیں

تصویر ادھوری رہتی ہے !ایک بہترین تحریر جو آپ کی سوچ کا زاویہ بدل دے گی____________________________________ رب کائنات نے ...
11/03/2024

تصویر ادھوری رہتی ہے !

ایک بہترین تحریر جو آپ کی سوچ کا زاویہ بدل دے گی
____________________________________

رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی تصویر ادھوری رہتی ہے
کہیں نہ کہیں اس میں موجود کمی اور کجی کی ٹیڑھ ہمیں چھبتی ضرور ہے ۔
مارچ کے آغاز میں بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین پری ویڈنگ تقریبات نے پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی اس کا کافی چرچا رہا۔
مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین کاروباری اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں گیارویں نمبر پر ہیں وہ ریلائنس گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں.
اس تقریب میں مہمانوں کو ڈھائی ہزار ڈشز ناشتے ،ظہرانے ۔شام۔کی چائے عشائیے اور مڈںائٹ ڈنر کے طور پر پیش کی گئیں
فلم انڈسٹری کے تمام سپر سٹار تقریب میں ناچتے دکھائی دئیے۔
دنیا بھر سے نامور گلیمرس شخصیات کی موجودگی کی چکاچوند کے باوجود اس تقریب کا مرکز نگاہ دولہا اننت امبانی تھے
تقریب کے دولہا اننت مبانی اس وجہ سے بھی خبروں کا موضوع رہے کہ وہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہیں۔ جس میں وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔

اننت امبانی کو شدید قسم کا دمے کا مرض لاحق ہے جس کا علاج عام دوائیوں سے ممکن نہیں ۔سو علاج کے لیے اسے سٹیرائیڈز دئیے جاتے رہے ہیں ۔ان میں سٹیرائیڈز کی ایک قسم کارٹیکو سٹیرائیڈز تھی سٹرائیڈز کی یہ قسم وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے ۔
اس سے انسان کی بھوک بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے اتنی کہ وہ ہاتھی کی طرح کئی افراد کا کھانا اپنے پیٹ میں انڈیلنے لگتا ہے ۔
اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے کہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے مالک مکیش امبانی کا لاڈلا اور چھوٹا بیٹا ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس کے علاج کے لیے سٹیرائڈز کی تباہی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا
اس کے بیٹے کو ہاتھیوں سے لگاؤ ہوا تو مکیش امبانی نے ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہاتھیوں کا ایک سفاری پارک بنادیا ۔اس سفاری پارک میں بیمار ہاتھیوں کے اسپتال ،تفریح گاہوں ،سپا اور مالش کا انتظام ہے ۔خشک میوہ جات سے بھرے ہوئے سینکڑوں لڈو روزانہ ہاتھیوں کو کھلا دیے جاتے ہیں۔
یہ صرف مکیش امبانی کے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ لاڈ کی ایک جھلک ہے۔
مگر وہ اپنی تمام تر دولت کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ایک دن نہیں خرید سکا۔
اننت امبانی نے تقریب میں ہزاروں مہمانوں کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی بلکہ میں نے کانٹوں کے راستوں پر چل کر زندگی گزاری ہے
اس کا اشارہ اپنی خوفناک بیماری کی طرف تھا اس نے کہا کہ میں بچپن ہی سے ایک ایسی بیماری کا شکار تھا جس میں میری والدین نے میرا بہت ساتھ دیا۔
جب اننت امبانی یہ باتیں کر رہا تھا تو کیمرے نے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چہرے کو زوم کیا اس کے گہرے سانولے رنگ میں ڈوبے
خدو خال تکلیف سے پگھل رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو رواں تھے
تکلیف اور بے بسی کے آنسو کہ وہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ہوا ایک دن نہیں خرید سکا۔
رب نے دنیا ایسی ہی بنائی ہے کہ تصویر ادھوری رہتی ہے ۔اسی ادھورے پن میں ہمیں اس ذات کا عکس دکھائی دیتا ہے جو مکمل ہے!
سو آئیں مکیش امبانی کی دولت پر رشک کرنے کی بجائے اپنی زندگی کی ادھوری تصویر پر اپنے رب کا شکر ادا کریں

جہاں ہیں جیسے ہیں خوش رہیں۔۔۔ خوشیاں بانٹیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔

منقول

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noman Mansoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share