13/03/2024
🌙✨ *رمضان پلاننگ۔۔کچھ مفید ٹپس*
یہ بیسٹ وقت ہے جسمیں ہم اپنی نمازوں پر کام کر سکتے ہیں۔
❇️اپنا ٹائم ٹیبل نمازوں کے مطابق سیٹ کیجئے۔ اس نماز کے وقت تک یہ کام کر لینا ہے اور یہ کام اس نماز کے بعد کرنا ہے۔
❇️رمضان سے پہلے نماز کا ترجمہ ذہن نشین کرلیں۔ تاکہ نماز میں توجہ دے سکیں کہ اللہ سے کیا بات کر رہے ہیں اس سے فوکس میں مدد ملے گی۔
❇️قرآن کی سورتوں کو بدل بدل کر پڑھیں۔ تاکہ ہر رکعت میں ذہن جاگ جائے۔
❇️جو آیت دل پر لگے۔ اسکو بار بار پڑھیں۔ تسبیحات 3 سے زیادہ بار بھی کر سکتے ہیں۔
❇️رکوع، سجود، قومہ، قعدہ وغیرہ سب کی مزید دعائیں جنکا رسول اللہ صہ اہتمام کرتے تھے وہ بھی جس حد تک ہو سکے یاد کریں۔ اور بدل بدل کر پڑھین۔ اس سے بھی نماز میں یکسوئی آئے گی۔
❇️نفل نمازوں کے سجدوں کو لمبا کریں۔ اللہ سے سجدوں بھی خوب مانگیں۔ روئیں بھی۔
❇️تراویح میں قرآن سے دیکھ کر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ جو رکوع یا آیات پڑھنی ہیں انکا ترجمہ دیکھ لیں اور پھر ان رکعات میں پڑھیں۔
❇️نفل نمازوں میں سے آپکی روٹین کو جو سوٹ کریں اسکا جتنا ہو سکے اہتمام کریں۔
ایک نماز کے ساتھ روزانہ تحیہ الوضو کے نفل کرلیں۔
چاشت اور اشراق پڑھیں۔
💧کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہیں۔ اور نماز کی جگہ جائے نماز قریب یا آدھا فولڈ کر کے رکھ دیں۔ تاکہ فارغ ہو کر موبائل پکڑنے کی بجائے 2 نفل پڑھ لیں۔ یا سجدہ کرلیں یا بیٹھ کر یکسوئی والی دعا مانگ لیں۔