
20/09/2025
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عثمان کو 27 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مدعی نے عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل 2025 کو شارعِ فیصل سے ایئرپورٹ جاتے ہوئے 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون چھینا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں ملزم عثمان زخمی ہو کر گرفتار ہوا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ شہری کی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا اور عدالت نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو سزا سنائی۔