03/10/2022
السلام علیکم
اپڈیٹ
توقع کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر بارش ہوئی جڑواں شہروں میں ژالہ باری بھی دیکھنے کو ملی.
اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر جبکہ اگلے 48 سے 60 گھنٹوں کے دوران گلگلت بلتستان میں کہیں کہیں یا چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ممکن ہے. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم زیاده تر خشک اور دن کے وقت کچھ گرم رہے گا.
اسلام آباد اور انتہائی بالائی پنجاب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اکا دکا مقامات پر مزید گرج چمک کے طوفان بننے کے امکانات معمولی ہیں. سندھ پنجاب بلوچستان اور جنوبی اور وسطی خیبرپختونخوا میں اگلے ایک ہفتے تک بھی موسم زیاده تر صاف اور خشک رہے گا.
اگلے دو روز کے دوران ملک کے بالائی اور کچھ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں کچھ کمی دیکھنے کو ملے گی. درجہ حرارت میں ملک بھر میں نمایاں کمی وسط اکتوبر کے بعد ہونے کی امید ہے. سردیاں قبل از وقت یعنی نومبر کے پہلے عشرے میں آنے کی توقع ہے.
Pakistan Weather Channel