08/12/2022
🔥مخالفوں سے ممکن ہے دوستی دوبارہ🔥
🔥مگر منافقوں سے اتحاد اب نہیں کرنا⚔️
آج حب چوکی جام کالونی میں نوابزادہ میر زرین خان مگسی صاحب نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حب کی عوام کے ساتھ ہر ٹائم ہر گھڑی سردی ہو یا گرمی پولیس اسٹیشن ہو یا کوئی عوامی احتجاج ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ہم ان باتیں کرنے والوں میں سے نہیں ہیں ہم انشاءاللہ کام کر کے دکھائیں گے ہم کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں یہ دھمکیاں اپنے پاس رکھ لو ہمارے لوگوں کو روزگار اور پولیس کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر ہمارے کسی بھی ورکر یا آدمی کو ہاتھ لگایا گیا تو انشاءاللہ اس کا نتیجہ خود دیکھیں گے اور اس کے ذمہ دار بھی مخالف لوگ ہونگے جس کا نتیجہ بہت خراب ہوگا اگر کسی بھی پولنگ یا وارڈ میں کوئی دھاندلی کی گئی تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہونگی انشاءاللہ 11 دسمبر کامیابی کا دن ہوگا