13/05/2025
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود
اسلام آباد: پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: بھارتی عوام تک سچ کی رسائی روکنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی لگادینے کا اوچھا ہتھکنڈہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: یہ وقت ہے کہ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاعِ پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق نے ملاقات کی.