
23/07/2025
📍 نکاح رجسٹریشن سے متعلق اہم ورکشاپ
نکاح کی رجسٹریشن اور کم عمری کی شادیوں سے متعلق قانون پر آواری ٹاور ہوٹل کراچی میں اہم ورکشاپ کا انعقاد
آواری ٹاور ہوٹل کراچی میں ایک اہم اور منفرد ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں نکاح رجسٹریشن کے عمل کو مؤثر بنانے اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف موجودہ و مجوزہ قوانین پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ورکشاپ میں نمایاں شرکت کرنے والوں میں:
جید علمائے کرام
سول سوسائٹی کے نمائندگان
لیگل ایڈ سوسائٹی
ممتاز وکلاء
سندھ حکومت کے افسران
وزارتِ قانون کی سیکریٹریز
اور لوکل گورنمنٹ کے ذمہ داران شامل تھے۔
شرکاء نے اس اہم موضوع پر اپنے تجربات، آراء، اور تجاویز پیش کیں۔ ورکشاپ کا مقصد معاشرتی شعور بیدار کرنا، قانون سازی کے عمل میں بہتری لانا، اور تمام متعلقہ طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا