Mass News HD

Mass News HD Har Khabar Mass Per

01/03/2024

Mass News HD
01-03-2024
LIVE

10/12/2023
اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی (یواین آرڈبلیواے( نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا ہے اسرائ...
10/12/2023

اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی (یواین آرڈبلیواے( نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا ہے اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو زبردستی مصر بھیجنےکی تیاری کر رہا ہے۔

یواین آرڈبلیواے کا کہنا ہے کہ 19لاکھ فلسطینی غزہ کےجنوبی علاقوں میں پھنسے ہوئےہیں اسرائیل چاہتا ہے فلسطینی مصرمنتقل ہوں یا چاہیں تو کہیں اور جگہ رہیں اسرائیلی حملےجاری رہے توغزہ میں فلسطینیوں کا رہنا ناممکن ہوجائےگا۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں بھیانک صورتحال دیکھ رہےہیں، آرٹیکل ون کہتاہے تمام انسان وقاراورحقوق میں برابر ہیں۔

MASS NEWS HD LIVE

اسلام آباد: کراچی کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، نیپرا نے سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت ک...
06/11/2023

اسلام آباد: کراچی کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، نیپرا نے سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکڑک کے 270 میگاواٹ کے دو پاورپلانٹس کے نوٹسز جاری کردیے۔

ملیر کراچی میں 150میگاواٹ کے سولر پاورپلانٹ پروپوزل کی منظوری پر 15 نومبر کو سماعت ہوگی جبکہ ویسٹ کراچی میں 120 میگاواٹ کے پاورپلانٹ بنچ مارک ٹیرف کے معاملے پر سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سماعت کے بعد بنچ مارک ٹیرف کی مسابقتی بولی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر پر بڑے حملے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد غزہ کے نواحی علاقے میں ...
30/10/2023

اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر پر بڑے حملے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد غزہ کے نواحی علاقے میں فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ غزہ شہر پر اسرائیلی ٹینکوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔

ترجمان حماس غزہ کا کہنا تھا کہ صلاح الدین سے اسرائیلی ٹینکوں کوپیچھے ہٹنے پر مجبور کیا گیا، اسرائیلی ٹینکوں نے 2 شہریوں کی گاڑیوں پرگولے برسائے تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو بڑے اسپتالوں کے قریب بمباری کی، صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے 20 میٹر قریب حملہ کیا، جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دھواں پھیل گیا۔

اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانے پر رکھ لیا، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال کے قریب بمباری کی، اسپتال میں ہزاروں زخمیوں اور سیکڑوں خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے 20 میٹر قریب بھی فضائی حملہ کیا، جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، دھواں پھیل گیا، بارود کی بُو اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گُھٹنے لگا۔

حملے سے آئی سی یو اور انکیوبیٹر وارڈ میں بھی دھواں بھرگیا، القُدس اسپتال میں میں چودہ ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھرے ہوئے ہیں جبکہ القدس اسپتال کی طرف آنے والے راستے بھی بمباری میں تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ حملوں میں ساڑھے چار سوعمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، مسلسل بمباری اورامدادی سامان کی ترسیل بند ہونے کے باعث قحط کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لاہور : نگران پنجاب حکومت نےآئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپےکابجٹ منظور کرلیا ، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170...
30/10/2023

لاہور : نگران پنجاب حکومت نےآئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپےکابجٹ منظور کرلیا ، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نگران پنجاب کابینہ نے2023-24 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

آئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ، جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے1718 ارب روپے اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کیلئے355 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

33 ارب روپے کی غیرملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی اسکیموں کوبروقت مکمل کیا جائے گا، غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی، معمول اور آپریشنل اخراجات کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی 4900 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

لاہور:پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے اور :پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے پہلا 4 ماہ کا جولائی تا اکتوبر بجٹ منظور کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون 25...
04/05/2023

تفصیلات کے مطابق صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون 25 فیصد سستے ہوں گے، تیس ہزار والا موبائل ساڑھے 22 ہزار کا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوکل مینوفیکچر موبائل فون سستے نہیں ہوئے، موبائل مہنگے ہونے کی وجہ سے نان پی ٹی اے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی۔.
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی قیمتوں میں کمی اچھی خبر ہے، موبائل فون وقت کی اشد ضرورت ہے۔

*ضلع ملیر کراچی*04 مئی 2023*کومبنگ آپریشن*ایس ایس پی ملیر کے احکامات پر تھانہ بن قاسم ٹاؤن کی حدود میں کومبنگ آپریشنآپری...
04/05/2023

*ضلع ملیر کراچی*
04 مئی 2023

*کومبنگ آپریشن*

ایس ایس پی ملیر کے احکامات پر تھانہ بن قاسم ٹاؤن کی حدود میں کومبنگ آپریشن

آپریشن میں سب ڈویژن کی موبائلز اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ DSP's اور SHO's نے بھی حصہ لیا

دوران آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا

تلاش ملزمان ایپ کے ذریعے تمام افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا

گرفتار ملزمان کو تھانہ بن قاسم ٹاؤن کی حدود سے گرفتار کیا گیا

ملزم محمد اکرام کے قبضہ سے ایک 9MM پسٹل برآمد

ملزم حاکم علی، نیاز احمد اور محمد یونس کے قبضہ سے 5 کلو چھالیہ اور 2 کلو گٹکا ماوا برآمد

*ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی*

Address

Shahtown Eidu Goth
Karachi

Telephone

+3258475212

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mass News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mass News HD:

Share