News amazzing

News amazzing latest news Urdu Karachi Pakistan

کراچی میں چاند کا حقیقی ٹکڑا محفوظچاند کا ایک حقیقی ٹکڑا کراچی کے نیشنل میوزیم آف پاکستان میں محفوظ ہے، جو دسمبر 1972 می...
19/08/2026

کراچی میں چاند کا حقیقی ٹکڑا محفوظ

چاند کا ایک حقیقی ٹکڑا کراچی کے نیشنل میوزیم آف پاکستان میں محفوظ ہے، جو دسمبر 1972 میں امریکی خلائی مشن اپولو 17 کے خلا باز زمین پر لائے تھے۔ یہ تاریخی نمونہ شفاف ایکریلک گولے میں محفوظ ہے، جس کے ساتھ وہ پاکستانی قومی پرچم بھی رکھا گیا ہے جو اپولو 17 مشن کے دوران خلا اور چاند تک گیا تھا۔

یہ چاند کا ٹکڑا انسانی جستجو، سائنسی تحقیق اور تاریخ کے عظیم خلائی سفر کی منفرد یادگار ہے۔‎

31/07/2026

یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول دوبارہ کھل جائیں گے

کراچی: سندھ بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکول یکم اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یکم اگست سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، جبکہ تمام اسکولوں میں 6 روزہ ورکنگ ویک بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیر سے ہفتہ تک معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی، اور طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

29/07/2026
29/07/2026

کراچی: 31 جولائی سے 2 اگست تک تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 31 جولائی سے 2 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، برساتی نالوں اور بجلی کی کھلی تاروں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
https://www.facebook.com/share/r/1ExVtx5h3q/

مون سون الرٹ: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش، کراچی میں بوندا باندی کا امکاناسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے آج سندھ، پنجا...
27/07/2026

مون سون الرٹ: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے آج سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور گردونواح میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں بھی دن کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

🌧️ کراچی موسم اپڈیٹمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز تک مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ موسم گرم اور مرطوب...
25/07/2026

🌧️ کراچی موسم اپڈیٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز تک مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اج شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔ آئندہ تین روز کے دوران بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔

آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں۔

https://www.facebook.com/share/p/1D6LFw1RU6/

کراچی: سندھ میں مون سون کا نیا سلسلہ فعال ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک...
22/07/2026

کراچی: سندھ میں مون سون کا نیا سلسلہ فعال ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہے۔ انہی موسمی نظاموں کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان پیدا ہوا ہے۔
کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم جزوی سے مکمل ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، بوندا باندی یا پھوار متوقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

22/07/2026

کراچی: سندھ میں مون سون کا نیا سلسلہ فعال ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہے۔ انہی موسمی نظاموں کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان پیدا ہوا ہے۔
کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم جزوی سے مکمل ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، بوندا باندی یا پھوار متوقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

17/07/2026

🌹 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ 🌹

🇵🇰 آج کا اسلامی کیلنڈر 🌤

🗓 02 صفر المظفر 1448ھ
🗓 17 جولائی 2026ء
🗓 02 ساون 2083 بکرمی

🌙 بروز جمعہ | Friday

🌺 جمعہ کی فضیلت 🌺

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرے، تیل لگائے یا میسر خوشبو استعمال کرے، پھر نمازِ جمعہ کے لیے مسجد جائے، دو آدمیوں کے درمیان زبردستی نہ گھسے، جتنی نماز نصیب ہو ادا کرے، اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموشی سے سنتا رہے، تو اس کے اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے (صغیرہ) گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔"

📖 صحیح بخاری: 883

🌹 اللہ تعالیٰ ہمیں جمعہ کے آداب کا اہتمام کرنے، خطبہ خاموشی سے سننے اور اس مبارک دن کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

22/05/2026

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *05 ذوالحجہ 1447ھ* 💎
🔖 *22 مئی 2026ء* 💎
🔖 *09 جیٹھ 2083ب* 💎

🌄 *بروز جمعہ Friday* 🌄

🤲🏻 *قبولیت کی گھڑی!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جمعہ کا دن بارہ ساعت (گھڑی) کا ہے، اس میں ایک ساعت (گھڑی) ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اس ساعت کو پا کر اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہے تو اللہ اسے ضرور دیتا ہے، لہٰذا تم اسے عصر کے بعد آخری ساعت (گھڑی) میں تلاش کرو۔*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-1048»

Address

33/E
Karachi
74900

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News amazzing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share