KarachiWalay

KarachiWalay We have created this page for you all so that you can stay updated with the news from Karachi. We request you to share this page as much as possible KarachiWalay

01/12/2025
01/12/2025

کراچی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی ذمہ داری صرف ان تینوں جماعتوں پر نہیں بلکہ اُن کاروباری حضرات پر بھی ہے جو روزانہ لاکھوں کروڑوں کما کر بھی اپنے مارٹ کے سامنے ایک گٹر کا ڈھکن تک ٹھیک کروا سکے۔

30/11/2025

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نشے کے عادی شوہر نے مبینہ طور پر 6 ماہ کی حاملہ بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد جان سے مار دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والدین کا کہنا ہے کہ داماد نشے کا عادی تھا، 24 نومبر کو جب وہ بیٹی کے گھر پہنچے تو اس کی حالت غیر تھی، انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کےجسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے ۔

29/11/2025

کراچی میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی تعداد یومیہ 2 ہزار جن میں 25 سے 40 سال عمر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل⚠️

22/11/2025

شہریوں کو اغواء کرنے کے جرم میں پولیس اہلکار گرفتار۔ لڑکی بھی ملوث نکلی

شہریوں کو 23 ستمبر کو کار سمیت اغواء کر کے بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم مقام پر رکھا گیا تھا، ذرائع

دو شہریوں سے اغواء اور 3 ارب روپے تاوان کے معاملے میں کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہلکار سمیت لڑکی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم کراچی پولیس کے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے دو شہریوں کے اغواء اور بھاری تاوان طلب کرنے کی سنگین واردات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، اغواء کی کارروائی میں ایک لڑکی سمیت کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہلکار ملوث پائے گئے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا که مبینہ طور پر کنول نامی لڑکی نے کراچی میں اغواء کاروں کی مدد اور سہولت کاری کی ، عامر اور شاہزیب نامی شہریوں کو 23 ستمبر کو گارڈن کے علاقے سے گاڑی سمیت اغواء کیا گیا تھا اور بلوچستان میں خضدار میں نامعلوم مقام پر رکھا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی کی جانب سے شروع کی گئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس کا ایک اہلکار، جو ڈسٹرکٹ کیماڑی میں تعینات تھا، اغواء کے بعد مغویوں کو حب چوکی کے راستے بلوچستان لے جانے میں مددگار بنا، اسی مقدمے میں بلوچستان سے سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث پایا گیا اور کراچی پولیس کا عبداللہ نامی ملوث اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کے اہلکار عبداللہ کو تاوان کی رقم میں سب سے کم حصہ ملتا تھا جو اس کو مغویوں کی بازیابی کے سبب نا مل سکا۔ اے وی سی سی پولیس ہی پی ایل سی اور حساس اداروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لئے چھاپے مارے گئے اور اسی دوران اغواء کار مغویوں کو حب چوکی کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ مغویوں کی بازیابی کی اطلاع اے وی سی سی پولیس نے 11 نومبر کو جاری کی تھی۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے دونوں شہریوں کی رہائی کے بدلے 3 ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

20/11/2025

ہر دو دن بعد انٹرنیٹ بند ہو جاتا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بغیر کسی وجہ کے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ موبائل ڈیٹا اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ شہر کے زیادہ تر علاقوں میں استعمال کے قابل ہی نہیں رہا، پھر بھی سیلولر کمپنیاں ہر ماہ قیمتوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہیں۔ لوگ پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ٹوٹی ہوئی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں، اور جب وہ بڑی مشکل سے آن لائن مہارتیں سیکھ کر کمانا شروع کرتے ہیں تو اُنہیں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

19/11/2025

لانڈھی میں ریڑھی والوں کے لاؤڈ اسپیکر کے بے دریغ استعمال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان میڈیا کونسل کے سیکرٹری جنرل ساجد احمد کی جانب سے SHO لانڈھی اور SSP کورنگی کو باضابطہ درخواست جمع

ایس ایچ او رضوان پٹیل کی شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی یقین دہانی

18/11/2025

🚨 گاڑی چوری ہونے کی اطلاع 🚨

میری کورولا GLi، سفید رنگ، ماڈل 2016
رجسٹریشن نمبر: BFZ-726

آج 18 نومبر 2025 کو صبح 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان
میرے گھر کے سامنے، ماڈل کالونی، شیٹ نمبر 24، نزد رانا شادی ہال
سے چوری ہوگئی ہے۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو یہ گاڑی کہیں نظر آئے یا کوئی معلومات ہو تو برائے مہربانی فوراً رابطہ کریں۔

آپ کی مدد بہت اہم ہے۔
جزاک اللہ۔

یہ لال پری کراچی شہر کی سڑکوں پر بڑے شان و شوکت سے گھوم رہی ہے اس کا چالان ممکن ہے اگر ھاں تو کیسے  ؟؟؟ ڈی آئی جی ٹریفک ...
18/11/2025

یہ لال پری کراچی شہر کی سڑکوں پر بڑے شان و شوکت سے گھوم رہی ہے اس کا چالان ممکن ہے اگر ھاں تو کیسے ؟؟؟ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے ایک معصومانہ سوال 🤔

کورنگی ساڑھے تین نمبر پر ڈواگو کے ایک غیر مقامی گارڈ نے نشے کی حالت میں ایک شہری کو گولی مار دی۔شہری کو اسپتال منتقل کر ...
31/07/2025

کورنگی ساڑھے تین نمبر پر ڈواگو کے ایک غیر مقامی گارڈ نے نشے کی حالت میں ایک شہری کو گولی مار دی۔
شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KarachiWalay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share