10/09/2025
مشہور بڑے سائنسدان اور مذہب کی اہمیت:
1: آئن سٹائن (Albert Einstein)
سائنس بغیر مذہب کے لنگڑی ہے اور مذہب بغیر سائنس کے اندھا ہے۔
Science without religion is lame, religion without science is blind.
آئن سٹائن کا خیال تھا کہ سائنس اور مذہب ایک دوسرے کے تکمیلی ہیں۔ سائنس حقائق دیتی ہے جبکہ مذہب اقدار اور مقصد فراہم کرتا ہے.
2: نیوٹن (Isaac Newton)
یہ خوبصورت نظا جس میں سورج، سیارے اور دمدار ستارے شامل ہیں صرف ایک ذہین اور طاقتور ہستی کے منصوبے اور حکم سے وجود میں آ سکتا ہے۔
This most beautiful system of the sun, planets, and comets, could only proceed from the counsel and dominion of an intelligent and powerful Being
نیوٹن جنہوں نے قوانین حرکت اور کشش ثقل وضع کیے کائنات کی ترتیب کو خدا کی تخلیق کا نتیجہ سمجھتے تھے۔
3: فرانسس بیکن (Francis Bacon)
خدا کے کاموں کا تھوڑا سا علم انسان کو ملحد بنا سکتا ہے لیکن اس کا گہرا علم اسے خدا کی طرف واپس لے آتا ہے۔
A little philosophy inclineth man's mind to atheism, but depth in philosophy bringeth men's minds about to religion۔
بیکن جو سائنسی طریقہ کار کے بانیوں میں سے ایک ہیں وہ سمجھتے تھے کہ گہری سائنسی تحقیق انسان کو خدا کے وجود کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔
4: گلیلیو گلیلی (Galileo Galilei)
میں نہیں سمجھتا کہ خدا کے بارے میں جاننا اور اس کی عظیم تخلیقات کا مطالعہ کرنا ایک ہی وقت میں ناممکن ہے۔
I do not feel obliged to believe that the same God who has endowed us with sense, reason, and intellect has intended us to forgo their use.
گلیلیو جنہیں جدید فلکیات کا بانی سمجھا جاتا ہے وہ سائنس کو خدا کی تخلیق کو سمجھنے کا ذریعہ سمجھتے تھے۔
5: میکس پلانک (Max Planck)
مذہب اور سائنس کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے ضروری ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے۔
There can never be any real opposition between religion and science; for the one is the complement of the other.
کوآنٹم فزکس کے بانی پلانک سمجھتے تھے کہ سائنس اور مذہب ایک ہی حقیقت کے دو مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہیں۔
6: جارج واشنگٹن کارور (George Washington Carver)
میں اپنی لیبارٹری میں خدا سے بات کرتا ہوں۔ جب میں پودوں، زمین اور فطرت کے عجائبات کو دیکھتا ہوں تو مجھے خدا کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔
کارور جو ایک زرعی سائنسدان تھے وہ فطرت کے مطالعے کو خدا سے قربت کا ذریعہ سمجھتے تھے۔
7: ورنر ہائزنبرگ (Werner Heisenberg)
کائنات کا پہلا گھونٹ سائنس کا گلاس ہمیں ملحد بنا سکتا ہے لیکن گلاس کے نچلے حصے میں خدا ہمارا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔
The first gulp from the glass of natural sciences will turn you into an atheist, but at the bottom of the glass God is waiting for you.
کوآنٹم میکینکس کے ماہر ہائزنبرگ کا خیال تھا کہ گہری سائنسی تحقیق خدا کے وجود کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔
8: فرانسس کولنز (Francis Collins)
میں ایک سائنسدان ہوں اور ایک مومن ہوں اور مجھے ان دونوں میں کوئی تضاد نظر نہیں آتا۔
خدا نے کائنات کو ایک ایسی ترتیب دی ہے جو سائنسی تحقیق کے ذریعے سمجھی جا سکتی ہے۔
ہیومن جینوم پروجیکٹ کے سربراہ کولنز سائنس کو خدا کی تخلیق کے مطالعے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور عیسائیت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
جمع و ترتیب: مفتی سید فصیح اللہ شاہ