21/07/2023
میں ہمیشہ سیلف برانڈنگ کی بات کرتا ہوں۔ اس پر لکھتا بھی رہتا ہوں تو انباکس میں بہت سے سوال آتے ہیں۔ سب سے زیادہ جو سوال پوچھا جاتا ہے وہ یہ کہ سوشل میڈیا سے کلائنٹ کیسے ڈھونڈیں۔۔؟؟ آج ہم اسی ٹاپک پر بات کریں گے۔
✍️ سلمان صدیقی (برانڈنگ ٹو کلائنٹ)
سوشل میڈیا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر سروسسز کی دنیا میں اگر آپ نئے ہیں تو آپ کا کوئی خاص سٹرونگ پورٹ فولیو نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں کلائنٹ کیسے ڈھونڈنے ہیں اور انہیں مستقل کلائنٹ کیسے بنانا ہے یہ عمل Branding to a client کہلاتا ہے۔
سوشل میڈیا سے جب بھی کلائنٹ ڈھونڈنے کی بات آتی ہے تو ہمارے ذہن میں یہی آتا ہے کہ فری لانسنگ والے گروپس جوائن کرلو اور وہاں سروسسز کی پوسٹ لگاؤ۔ اس کمپیٹیشن کے دور میں یہ تقریبا ایک بےاثر نسخہ ہے۔ کیونکہ ایسے گروپس میں اکیلے آپ اپنی سروسسز کی پوسٹ کرنے والے نہیں ہوں گے، بلکہ اور بھی بہت سے آپ کے کمپیٹیٹرز موجود ہوں گے۔
تو پھر مؤثر طریقہ کونسا ہے.؟
سب سے بہترین اور مؤثر طریقہ کلائنٹ کے لئے پوسٹ لگانا نہیں بلکہ کلائنٹ کی پوسٹ کو اپروچ کرنا ہے۔ کلائنٹس بھی آپکو یہیں سوشل میڈیا گروپس میں مل جائیں گے۔ اور اگر سنجیدہ کلائنٹس ڈھونڈنے ہیں تو فری لانسنگ گروپس سے ہٹ کر ہیلپنگ والے گروپس کی طرف جائیں تو وہاں کمپیٹیٹرز بھی کم ہوں گے اور کلائنٹس بھی سنجیدہ ملیں گے۔
مثلا میں ایک عرصے تک فری لانسنگ گروپس میں کاپی رائٹنگ اور کنٹینٹ رائٹنگ کی سروس کی پوسٹس لگاتا رہا لیکن کوئی کلائنٹ نہ ملا۔ پھر میں نے پروڈکشن اینڈ ایڈورٹائزنگ ہیلپ ڈیسک کے کچھ گروپس جوائن کیے۔ اور ان میں سے ایک گروپ میں عرصہ طویل تک میں اکیلا کنٹینٹ اور کاپی رائٹنگ کی سروس دیتا رہا۔ ایسی فیلنگز آتی تھی کہ اپن ڈون ہے یہاں کا۔ 😅
لیکن یہاں بھی سوال ہوگا آپکا کہ ایسے گروپس ڈھونڈ بھی لیں تو وہاں بھی تو کمپیٹیٹرز موجود ہوں گے.؟
جی بالکل! اور یہیں سے برانڈنگ ٹو کلائنٹ کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اگر میں اپنی بات کروں تو میں سوشل میڈیا پر ملنے والے کلائنٹس کو دو نظریوں سے دیکھتا ہوں۔
1۔ انجان کلائنٹ
2۔ علم رکھنے والا کلائنٹ
انجان کلائنٹ سے مراد وہ کلائنٹ ہے جس نے ایک کام کروانا ہے لیکن اسے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوگا اور کس ٹول کے تحت ہوگا۔
ایسے کلائنٹس کو دو حصوں میں تقسیم کردیں۔
ایک قسم وہ جس کا مقصد ہوتا ہے کہ کم قیمت میں کام کروانا۔ یہ کلائنٹ سر بھی کھپا لیں گے آپ کے ساتھ، بحث و تکرار بھی کریں گے اور ریویو بھی ذیادہ لیں گے۔ اور بہت سے ریویو کے بعد اکثر انہیں سب سے پہلی بنی ہوئی چیز پسند آتی ہے۔ اسی لئے آپ ذہنی طور پر تیار رہیے گا۔ 😉
دوسری قسم وہ ہوتی یے جنہیں ذیادہ بحث کرنا نہیں پسند۔ وہ آپ سے کوالٹی اور وقت پر کام چاہتے ہیں کہ بس اچھا کام ہوجائے۔ اور بہت اچھی قیمت بھی دیتے ہیں۔ اور ایسے کلائنٹس پاک و ہند میں کم و بیش ہی پائے جاتے ہیں۔ 😅
پھر دوسری طرف آتے ہیں علم رکھنے والے کلائنٹس کی طرف۔
ان میں پہلی قسم پوکر پلیئر کہلاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں آپ شاطر کلائنٹ کہہ لیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ادھر ادھر پوسٹیں لگا کر یہ معلوم کرچکے ہوتے ہیں کہ یہ کام کیسے ہوگا اور کس ٹول سے ہوگا۔ پھر بھی یہ کچھ کچھ انجان بننے کی کوشش کرتے ہیں کہ جیسے انہیں ادھوری معلومات ہوں۔ اور کچھ حد تک یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں مستقل کام چاہیے۔ اور اس سب کے پیچھے انکا مقصد کم قیمت پر کام نکلوانا ہوتا ہے۔
دوسری قسم ریلیشن شپ بائیر کہلاتی ہے۔ یہ کافی حد تک سنجیدہ کلائنٹس ہوتے ہیں اور انہیں مستقل بنیادوں پر مناسب قیمت میں کام چاہیے ہوتا ہے۔ اگر آپ ان کے ساتھ بہت ذیادہ پروفیشنل بننے کی کوشش کرتے ہیں اور بہت ذیادہ قیمت بتاتے ہیں تو ستر فیصد ایسے کلائنٹس آپکے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔
کلائنٹس کو سمجھنے کے بعد اگلا مرحلہ اس سے کمیونیکیشن کا ہوتا ہے۔ اور اسی مرحلے میں کلائنٹ نے طے کرنا ہوتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کام کرے گا یا نہیں۔
اگر کسی کلائنٹ کی پوسٹ پر آپ نے جاکر "انباکس" کمنٹ کردیا ہے تو یہ آپکا پہلا غلط امپریشن چلا گیا۔ اور آپ کلائنٹ حاصل کرنے کا پچاس فیصد چانس کھو چکے ہیں۔
اصول یہ بنتا ہے کہ اگر کسی نے گرافک ڈیزائننگ سے متعلق پوسٹ لگائی ہے تو وہیں کمنٹ میں آپ اپنا Behance کا لنک چھوڑ دیں کہ یہ میرا کام ہے چیک کرلیں، اگر پسند آتا ہے تو پھر آپ کے پراجیکٹ سے متعلق ہم بات چیت کرلیں گے۔ اسی طرح ویڈیو ایڈیٹر یا اینیمیٹر ہیں تو یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز اپلوڈ کرکے اسکی پلے لسٹ بنا لیں۔ ڈویلپر یا رائیٹر ہیں تو آپکے بلاگ پر تفصیل موجود ہونی چاہیے۔ اگر سوشل میڈیا یا ڈیجیٹل مارکیٹر ہیں تو آپ کے موجودہ تاریخ تک آپ کے مکمل ایڈ اکاؤنٹ کی سپینڈنگ اور ریچ و امپریشن کا سکرین شاٹ موجود ہونا چاہیے۔
اگر آپ کے پاس کچھ نہیں سیمپل دکھانے کو تو پھر کیا کریں گے؟
یہاں پر اب آپ نے شطرنج والے گھوڑے کی چال چلنی ہے 😁
یعنی باقی سب کمپیٹیٹرز کو اوپر سے بائی پاس کرنا۔
اور یہ کیسے ہوگا؟
یہاں میری مراد ہے کلائنٹ کو آگاہی دینا۔
مثلا کلائنٹ کی گرافک ڈیزائننگ سے متلعق پوسٹ ہے اور آپ کے پاس سیمپل کچھ نہیں ہے تو آپ جاکر کمنٹ کردیں گے کہ اس طرح (جو کلائنٹ کی ڈیمانڈ ہو) کے بنے بنائے ٹیمپلیٹس کینوا میں موجود ہیں، اگر آپ کہیں تو میں مناسب قیمت میں آپ کے لئے ڈیزائن کردوں گا۔ اگر آپ کو کری ایٹو اور یونیق ڈیزائن چاہیے تو وہ اڈوبی فوٹوشاپ / السٹریٹر/ کورل ڈرا (جو آپکو آتا ہو) میں ڈیزائن کردوں گا۔
اسطرح اور کچھ نہیں تو کلائنٹ کے ذہن میں کم از کم آپکا اچھا امپریشن جائے گا۔
اور اس سب میں آپ نے یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ آپ رزق کو نہیں ڈھونڈ رہے بلکہ وہ آپکو ڈھونڈ رہا ہے۔ اور جہاں آپکا رزق لکھا ہے اور چاہ کر بھی آپ تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اور آپ بھی چاہ کر بھی زبردستی کسی اور کا رزق حاصل نہیں کرسکتے۔ نہ کسی سے حسد کرنا ہے اور نہ جلنا ہے۔
باقی انشاء اللہ اگلی کسی معلوماتی / مزاحیہ پوسٹ میں ملاقات ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل دانشور کو دیں اجازت۔۔۔ اللہ حافظ
پوسٹ پسند آئے تو مجھے ٹیگ کرکے اپنی وال پر ری پوسٹ کردیں۔ جزاک اللہ
سر Salman Saddiqui کی وال سے