Molana Ehsan Ul Haq

Molana Ehsan Ul Haq حافظ،عالم،مقرر،نعت خواں،بیت باز،لکھاری،یوٹیوبر اور ڈیجیٹل مارکیٹر۔

01/02/2024

دل مضطرب کو تسکین مل جائے گا
جس دن تو میرا نصیب بن جائے گا
میرا بھی نصیب اک دن چمک جائے گا
جب میں ترے تو میرے قریب آئے گا

17/11/2023
04/06/2023

*وقف قربانی برائے مستحقین*

*الحمد اللہ* پہلے جانور کا پہلا حصہ بک ہوگیا ہے۔۔
*وقف قربانی برائے مستحقین* میں شامل ہوں اور *مستحق خاندانوں* تک گوشت پہنچانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔

رابطہ نمبر 03110360393
فی حصہ -/13,000

آج مورخہ27 اپریل بروز جمعرات ہمارے خاندان کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔۔۔کیوں نہ ہو؟؟ میرا *اکلوتا بھانجا روہان صغیر بن صغیر...
27/04/2023

آج مورخہ27 اپریل بروز جمعرات ہمارے خاندان کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔۔۔

کیوں نہ ہو؟؟

میرا *اکلوتا بھانجا روہان صغیر بن صغیر احمد* نے الحمد اللہ *عصری تعلیم* کے *پہلے مرحلے* جماعت *پلے گروپ* کے *سالانہ امتحان* میں *پہلی پوزیشن* سے *کامیابی* حاصل کی ہے۔۔

یہ ہمارے خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس پر فتن دور میں نہ صرف عصری بلکہ دینی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی اور والدین اساتذہ اور بچے کی محنت سے یہ نتائج حاصل ہوئے۔۔

مبارک باد کے مستحق ہیں خاندان،اساتذہ،والدین اور میرا بھانجا روہان صغیر۔۔

اللہ ہمارے بچوں کو نظر بد سے محفوظ فرمائے اور دینی و عصری تعلیم میں کامیابی کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھے آمین۔

Cal for volunteers...
11/04/2023

Cal for volunteers...





Need volunteers
11/04/2023

Need volunteers




07/04/2023

حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں

کہ جس شخص کو یہ پانچ چیزیں مل گئی وہ بہت خوش قسمت ہے۔۔

1.شکر کرنے والی زبان یعنی اللہ کا شکر بجا لانے والی زبان مثل مشہور ہے (جس کا کھائے اس کے گیت گائے)۔۔
2.اللہ کے ذکر میں مشغول رہنے والا دل یعنی (انسان کا دل اللہ کی یاد سے غافل نہ ہو)۔
3.مشقت اٹھانے والا جسم۔۔۔
4.وطن کی روزی مثل مشہور ہے(وطن کی آدھی پردیس کی ساری پھر بھی برابر نہیں)۔
5.محبت کرنے والی بیوی۔


+92 311 0360393

آئیے!اپنی زکوٰۃ صدقات عطیات فطرانہ ادا کر کہ غریب خاندانوں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کریں
07/04/2023

آئیے!
اپنی زکوٰۃ صدقات عطیات فطرانہ ادا کر کہ غریب خاندانوں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کریں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہرمضان اور دھوکہ رمضان المبارک ماہ مقدس اور پھر ایسا مہینہ کے جس میں اللہ اپنے بندے کے ای...
04/04/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

رمضان اور دھوکہ

رمضان المبارک ماہ مقدس اور پھر ایسا مہینہ کے جس میں اللہ اپنے بندے کے ایک ایک عمل پر 70 گناہ ثواب اجر اور درجات بلند فرماتے ہیں۔۔۔قران میں بعض جگہ آتا ہے کہ اپنی منشاء کے مطابق ثواب عطا فرماتے ہیں۔۔
گویا یوں سمجھیں کہ جب رب کی منشاء ہے تو اللہ تو اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت فرماتے ہیں تو جب ایک ماہ اپنے بچے کی تکلیف برداشت نہیں کرسکتی تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو جہنم کی طرف جانے د یں؟؟

لیکن ایک بات یاد رکھیں جتنا ثواب نیک اعمال کرنے میں ملتا ہے۔۔۔تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ رمضان المبارک جیسی مقدس شب و روز میں اگر کوئی گناہ کرے تو اللہ کو غصہ نہیں آتا؟؟؟

اسی طرح آج کل ایک بیماری عام ہے۔۔۔
کچھ لوگ مسجد،مدرسہ،مجبور اور بے سہارا لوگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔۔۔
آنکھوں دیکھا حال ہے مسجد کی تعمیرات کے لیے سامان دینے کی بات کرتے ہیں اور پھر سامان منتقل کرنے کی غرض سے رقم مانگتے ہیں اور رقم کھا کر ڈکار بھی نہیں لیتے۔۔۔
بعض جگہ تو راشن کے بدلےخواتین کی عزت و آبرو کا سودہ کرتے ہیں۔۔۔
تو بعض جگہ راشن کے بدلے نوجوانوں سے خون مانگتے ہیں۔۔
خدارا رحم کریں اپنے حال پر اور ڈریں اللہ کی بے آواز لاٹھی سے اور ان تمام دھوکہ دہی کو چھوڑ دیں۔

اللہ ہم سب کو ایسے شرور و فتن سے محفوظ فرمائے اور جو مجبور ہیں اللہ ان کی مدد فرمائے۔۔

اگر کوئی راشن کی مد میں یا پھر کسی اور مد میں تعاون کرنا چاہتا ہے تو دیے گئے نمبر پر رابطہ فرمائیں۔۔
یا آپ گ قریبی رہائشی لوگوں کی خود سے مدد کریں۔۔۔
03110360393

01/04/2023

عموما پاک و ہند میں اگر امام صاحب کی دوران قراءت غلطیاں آجائیں تو سمجھا جاتا ہے کہ امام صاحب کو قرآن یاد ہی نہیں ہے, جبکہ نماز میں امام سے غلطی ہوجانا یہ کمزور حفظ کی دلیل نہیں بلکہ انسان ہونے کی دلیل ہے, اس ویڈیو میں مختلف آئمہ حرمین کی تلاوت موجود ہے جس میں وہ غلطی کر رہے ہیں ۔۔ حتیٰ کہ شیخ شریم سورۃ البقرہ کے آغاز میں بھول جاتے ہیں۔۔ پاک و ہند میں اگر حافظ صاحب نماز تراویح میں چند غلطیاں کر جائیں تو 10 لوگ طعنہ دینے کےلیے تیار کھڑے ہوتے ہیں کہ حافظ صاحب اتنی غلطیاں !! اور اگر حافظ صاحب پیچھے سے لقمہ ملنے کے باوجود نہ پڑھ پائیں پھر تو اس کا خوب مذاق بنتا ہے, ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہوگا !

Address

Karachi

Telephone

+923209689801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Molana Ehsan Ul Haq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share