Daily Awaz Times Yousaf Goth

Daily Awaz Times Yousaf Goth Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Yousaf Goth, Media/News Company, Karachi.

06/08/2026

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/ہیڈآفس) کوئٹہ، پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عبدال....

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹوٹی پھوٹی سڑک شہریوں کے لیے عذاب بن گئیکراچی کے علاقے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے مرکزی س...
05/08/2026

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹوٹی پھوٹی سڑک شہریوں کے لیے عذاب بن گئی

کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے مرکزی سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گڑھے، اکھڑا ہوا کارپٹ اور خراب سڑک کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مسافر، مقامی رہائشی اور ٹرانسپورٹر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

خراب سڑک کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو حادثات کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ بارش کے دنوں میں یہ صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے کیونکہ گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے آمدورفت اور بھی دشوار ہو جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے سڑک کی فوری مرمت اور ازسرِ نو تعمیر کی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آ سکے۔

رپورٹ: رحمت اللہ، یوسف گوٹھ رپورٹر

سندھ بلوچستان کے باڈر حب ندی پل پر  رینجرز چیک پوسٹ سے بدترین ٹریفک جام پر ڈپٹی کمشنر حب نے نوٹس لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر حب ...
27/07/2026

سندھ بلوچستان کے باڈر حب ندی پل پر رینجرز چیک پوسٹ سے بدترین ٹریفک جام پر ڈپٹی کمشنر حب نے نوٹس لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر حب نے حکومت بلوچستان کو فوری مداخلت کی سفارش کر دی

حب۔ ڈپٹی کمشنر نے بلوچستان سندھ کے بارڈر پر قائم رینجرز چیک پوسٹ کی وجہ سے طویل ٹریفک جام اور عوام کو درپیش شدید مشکلات کے حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ کردیا مراسلہ میں فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔

مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رینجرز چیک پوسٹ پر چیکنگ کے موجودہ نظام کے باعث روزانہ ہزاروں مسافروں کو 8 سے 12 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس سے مریضوں، سرکاری افسران و ملازمین، کاروباری شخصیات، چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران سمیت عام عوام کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق صورتحال نہ صرف شہریوں کی معمول کی نقل و حرکت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے بلکہ حب کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حب بلوچستان کا ایک اہم صنعتی ضلع ہے جو حکومتی محصولات میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے، تاہم موجودہ ٹریفک بحران سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
https://www.facebook.com/share/1J8xvLZQtS/
page
https://chat.whatsapp.com/Cnl61HsrYij9QjFesE835T?s=cl&p=a&mlu=0&ilr=0
WhatsApp group
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7eQVZJENy3aIrdwT2p
WhatsApp channel

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ س...
27/07/2026

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالرز بڑھ کر 4093 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7eQVZJENy3aIrdwT2p
https://chat.whatsapp.com/Cnl61HsrYij9QjFesE835T?s=cl&p=a&mlu=0&ilr=0

13/06/2026

چوکیدار کی فائرنگ سے میرا چھوٹا بھائی عبداللہ جدون زخمی ہوا ہے، جس پر نہایت افسوس اور غم ہے۔ دادشاہ اچکزئی

ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کی فیملی اور غم کو اپنا سمجھتے ہیں، جس کا دکھ اور افسوس ہے، واقع کے اطلاع ملتے ہی ہم نامزد ملزم اور چوکیدار کو پولیس تھانہ انڈسٹریل کے حوالے کردیا۔ چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جان محمد روڈ، حمید سٹریٹ میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون، چھوٹے بیٹے عبداللہ جدون اور اس کے فیملی کے ساتھ پیش ہونے والے ناخوشگوار واقع کی مزمت کرتے ہیں، 20 سال کے قریب ہم تمام ہمسائے ہیں اور ایک فیملی کے طور پر رہے ہیں کبھی بھی کوئی ایسا واقعہ ہمارے درمیان پیش نہیں آیا ہے۔

اس سے دو دن پہلے بھی ہمارے بھتیجے انعام اللہ اچکزئی جو کہ میٹرک کا سٹوڈنٹ ہے اس کا اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کے بیٹے عبداللہ جدون کے درمیان معمولی جھگڑے کا مسئلہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ہم نے بروقت رابطہ کرکے مسئلے کو حل کردیا۔

مزکورہ واقع کے دن ایک مرتبہ پھر میرے بھتیجے انعام اللہ اچکزئی اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کے چھوٹے بیٹے عبداللہ جدون کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں بدقسمتی اور نہایت بے دردی کے ساتھ چوکیدار عبدالہادی ماما نے عبداللہ جدون پر فائرنگ کی اور اسے شدید زخمی کردیا۔ جس پر میرے اور میرے تمام خاندان اور رشتہ دار، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کی فیملی اور رشتہ داروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دادشاہ اچکزئی، چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

عبداللہ جدون میرے چھوٹے بھائی ہے اور نہ صرف ان کے خاندان بلکہ علاقے میں موجود تمام ہمسایوں کو ہم اپنا خاندان کی طرح سمجھتے ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی میں نے چوکیدار عبدالہادی ماما اور مقدمے میں نامزد دوسرے بھتیجے احمد اللہ اچکزئی کو فوری طور متعلقہ تھانہ انڈسٹریل کے حوالے کردیا۔ اور اس میں یہ بھی بتائو کہ چوکیدار نہ صرف ہمارا بلکہ پورے علاقے کا چوکیدار تھا پچھلے 5 سالوں سے اور پورے علاقے کی چوکیداری کرتا تھا۔ اور دوسری طرف ہم نے مختلف قبائلی اور علماء کے سربراہی میں میڑھ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون اور ان کے رشتہ داروں کے پاس بھیجے تاکہ اس کے غم میں برابر حصہ لیں اور اسے ہرقسم کی تعاون اور ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

میں پورے ثبوت اور تصدیق کے ساتھ یہ کہتا ہو کہ انعام اللہ اور چوکیدار عبدالہادی ماما کے بغیر کوئی بھی شخص ہمارے گھر، رشتہ داروں یا دوستوں میں سے موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا اگر ہمارے گھر، خاندان یا رشتہ داروں میں سے اگر کوئی موجود ہوتا تو شائد یہ واقع پیش بھی نہ ہوتا۔ اور گھر کا کوئی بڑا اس طرح کا واقع نہیں چاہیے گا اور اس کی روک تھام کیلئے ہر اقدام کریگا۔ دادشاہ اچکزئی، چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

بلوچستان صوبائی حکومت، بلوچستان ہائی کورٹ اور آئی جی پولیس سے میری درخواست ہے کہ اس ناخوشگوار اور ظلم کی مکمل تحقیقات کیجائیں اور جس نے بھی بشمول میرے اس میں حصہ لیا ہے یا جرم کی ہے کو بھر پور اور سخت سزا دی جائیں اس معاملے میں ہم ہرقسم کی تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ دادشاہ اچکزئی، چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

ٹکرز/وزیر داخلہ سندھ پشاور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو شکارپور کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیابوزیر داخلہ سند...
23/05/2026

ٹکرز/وزیر داخلہ سندھ

پشاور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو شکارپور کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا شکارپور پولیس کو خراجِ تحسین

کوٹ شاہو کچے میں کامیاب پولیس آپریشن، مغوی بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ایس ایس پی شکارپور کی بریفنگ

وزیر داخلہ سندھ کی ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک اور پولیس ٹیم کو شاباش

کچے کے خطرناک محاذ پر سندھ پولیس کے جوانوں کی بہادری قابلِ فخر ہے، ضیاء الحسن لنجار

معصوم بچی کی بحفاظت بازیابی سندھ پولیس کی بڑی کامیابی ہے، وزیر داخلہ سندھ

ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کچے میں آپریشنز جاری رہیں گے، ضیاء الحسن لنجار

ڈاکوؤں کے لیے سندھ کی دھرتی پر کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ سندھ

22/05/2026

اہم خبر!
360 کلومیٹر پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے، جس میں 2 ٹیوب ٹنلز بھی شامل ، تعمیر کے لیے EOI جاری کر دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ شمالی اور جنوبی خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی ثابت ہوگا۔
360 Km Peshawar D I Khan Motorway with two tube tunnels EOI for construction annouced , It will be transport revolution in North and South KP

14/05/2026

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کا بلوچستان اسمبلی سے واک آؤٹ، مجھے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، اسپیکر کا رویہ ہمیشہ یہی رہتا ہے۔ راحیلہ حمید درانی
تفصیلات پہلے کمینٹ میں

14/05/2026

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم ملزمان پارک گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ متاثرہ فیملی کہ مطابق ہماری فیملی حج پر جانے سے پہلے کھانا کھانے گھر سے باہر نکلی تھی، گاڑی پارک کرکے ہوٹل میں گئی کہ پیچھے سےسیاہ رنگ کی نئی گاڑی ٹیوٹا چوری ہوگئی۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے پہلے چائزہ لیا اور پھر اطمینان سے گاڑی چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

14/05/2026

قطر سے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز میں روکے جانے کے بعد دوبارہ کراچی کی جانب روانہ ہوا تھا جو اب کراچی پہنچ چکا ہے۔ ایران جنگ کے بعد مجموعی طور پر تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچے ہیں۔ جن میں سے ایک جہاز امریکا، دوسرا متحدہ عرب امارات اور تیسرا قطر سے پورٹ قاسم پہنچا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Yousaf Goth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share