Asif Kareem abid

Asif Kareem abid This is an official page of
Asif Kareem Abid
((شیخ الہند کا دلیر وارث))

یوم پاکستان پاکستان زندہ باد
23/03/2022

یوم پاکستان
پاکستان زندہ باد

سوال تو بنتا ہے کیا پاکستان بھی مصر لیبیا ودیگر اسلامی ممالک کہ طرح سیاسی طور پر مفلوج ہونے جارہا ہے ۔کیا گزشتہ چند سالو...
15/03/2022

سوال تو بنتا ہے

کیا پاکستان بھی مصر لیبیا ودیگر اسلامی ممالک کہ طرح سیاسی طور پر مفلوج ہونے جارہا ہے ۔

کیا گزشتہ چند سالوں میں اسلامی دنیا میں انقلابات کا نتیجہ دیکھتے ہوئے پاکستانی سیاست دان فیصلہ کر رہے ہیں۔
کیا اسلام آباد تحریر اسکوائر بننے جا رہا ہے۔
جن اسلامی ممالک میں انقلاب یا سیاسی کمکش ہوئی وہاں کی صورتحال واضح نہیں۔
کیا اس طرح پاکستان کی معیشت ابھریگی۔
کیا اس طرح معاشرتی طور پاکستانیوں کے اخلاق بلند ہونگے ۔
کیا ملک پاکستان کی سب بڑی اسٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت جے یوآئی بپھر جائیگی ۔
کیا پاکستان تحریک انصاف کارکنان کو اسلام آباد بلا کر اس طرف سے جے یو آئی بلا کر کسی تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔
ایسی صورت میں ملکی اسٹیبلشمنٹ کا کیا رول ہوگا ۔
ایمرجنسی یا مارشلاء جب سیاسی جماعتیں گھتم گھتا ہوجائینگی تو فائدہ کہاں جائیگا۔
اگر اسٹیبلشمنٹ بھی خاموش رہتی ہے تو انٹرنیشنلی فائیدہ کہاں جائیگا ۔
کیا اسلام آباد میں موجود امریکی و یورپی سفارتخانے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلنے میں کامیاب ہوجائینگے ۔
ایسے سوالات جو ہر ایک پاکستانی کے زہن میں اس وقت موجود ہیں اور بے شمار دیگر سوالات ۔

جے یو آئی 23 مارچ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ۔۔
پی ٹی آئی 27 مارچ اسلام آباد میں جلسہ ۔۔

مارچ 2022 میں ملکی تاریخ کی سب زیادہ اسٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت جمعیت علماء اسلام نے تاریخ میں پہلی بار اپنے ابابیلان کو بھر پور دعوت دی ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کی تاریخ رہی ہے کہ وہ تصادم کی سیاست سے ہمیشہ درگزر کرتی ہے اگر بات کی جائے آزادی مارچ کی تو دنیا نے دیکھا کہ لاکھوں لوگوں پر مشتمل آزادی مارچ پر امن طریقے کراچی تا اسلام آباد پہنچا ۔

پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا مارچ جس نے سیاسی جماعتوں کو منظم سیاسی مارچ کرنا سکھایا بناء کسی توڑ پھوڑ کے ایمبولینس کو راستہ دے کر ثابت کیا کہ انسانیت ہی سب کچھ ہے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ جے یو آئی بھرپور اسٹریٹ پاور ہونے کے باوجود ملکی سلامتی کی خاطر ہمیشہ اعتدال کا راستہ اپنایا ہے ۔

یہاں قارئین کی نظر کچھ تاریخ کے اوراق رکھتا ہوں۔

مصر ،لیبیا،شام، معروف تحریر اسکوائر اسلامی ممالک میں انقلابی تحاریک تو یاد ہونگی آپ کو ان ممالک میں آنا فانا ملکی سیاسی بسات لپیٹی گئی ۔

کوئی بتا سکتا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں جو اسلامی دنیا میں انقلاب آئے کیا وہ ان ممالک کے لئے سود مند رہے یا ان کی وجہ سے ان ملکوں کی سیاست معیشت سب ڈوب گئی۔

سوا یہ بنتا ہے کہ ملکی تاریخ کی سب سے پاورفل اسٹریٹ پاور رکھنے والی سیاسی پارٹی جے یو آئی کو اتنا کیوں اکسایا گیا ہے ۔

سوال یہ بنتا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے آپس کے اختلافات میں کہیں ہم جمہوریت سے محروم نہ ہوجائیں ۔

سوال یہ بنتا ہے کہ کیا گارنٹی ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم نہیں ہوگا ۔

سوال یہ بنتا ہے دو بڑی اسٹریٹ پاور رکھنی والی پاکستان کی سیاسی پارٹیاں آپس میں دست و گریباں ہونگی تو فائدہ ہمیشہ تیسری قوت نے اٹھایا ہے کیا یہ وہی صورتحال بنائی جا رہی ہے ۔

سوال یہ بنتا ہے کہ اگر اسلام آباد سیاسی تصادم کی جانب جاتا ہے تو ملکی اسٹیبلشمنٹ کو نا چاہتے ہوئے بھی بیچ میں آنا پڑیگا اور اس صورتحال میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوسکتا ہے ۔

بطور سیاسی کارکن آپ سے سوال ہے کیا پاکستانی سیاست درست سمت میں ہے ؟

کیا پاکستانی سیاست دان خود سے ملکی باگ دوڑ اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کرنا چاہتے ہیں ؟

ہو نہ ہو کئی سوالات جنم لیتے ہیں کیا ہم ایک بار پھر ایمرجنسی مارشلاء یا ایسی کسی صورتحال سے دوچار ہونے جارہے ہیں ؟

یہ تمام سوالات میں آپ پر چھوڑتا ہوں ۔
آپ کی سوچ کیا کہتی ہے ؟
کیا اس سے ملکی معاشی حالات سدھرینگے ؟
کیا سیاسی الٹ پلٹ ملک کو دوائم بخشے گی ؟

پارٹی سے باتر ہوکر ایک پاکستانی ہونے کی حثیت ایک بار ضرور سوچئے گا کیا جو کچھ ہورہا ہے یہ ہمارے ملک کی مفاد میں ہے یا کسی اور کے مفاد میں ۔

کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے دیجئے بحثیت مسلمان پھر پاکستانی بن کے سوچئے ۔

کیونکہ سوال تو بنتا ہے ۔

شیخ الہند کا دلیر وارث

Address

Karachi

Telephone

+923002228584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asif Kareem abid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share