27/06/2024
کراچی میں شدید گرمی کا راج🌡️
مونسون 2024 کا آغاز!
⬅️ شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔ اس وقت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت °39-40 ڈگری کے درمیان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 50-40 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ہوا کی رفتار انتہائی سست ہے۔ مشرقی اور جنوب مشرقی سندھ میں مونسون 2024 کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جہاں اس وقت مونسون کی پہلی بارش جاری ہے۔ شہر قائد کے شمال اور شمال مشرق میں بھی گرج چمک کے بادل تشکیل پانا شروع ہوگۓ ہیں اور آنے والے گھنٹوں میں ان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ آج شام کے اوقات میں شہر قائد کے شمالی،مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ مونسون کی پہلی بارش متوقع ہے۔ شہر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے امکانات موجود ہیں۔ ہم تمام ڈیویلپمنٹس کو مانیٹر کررہے ہیں۔ مزید اپڈیٹس کے لیے پیج فالو کرتے رہیں۔