Nauman Rauf

Nauman Rauf Happiness is the highest good in life one can achieve. It is best motivation for success.

02/02/2023
27/01/2023

‏ایک دن خوف نے دروازے پر دستک دی..!!
جرات اٹھی،
دروازہ کھولا،
باہر دیکھا،
"تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔"

مستنصر حسین تارڑ

20/01/2023

میں متفق ہوں تیری تمام باتوں پر بہر حال یوں دل توڑا نھیں کرتے ،
عشق ایک ہی شخص سے حلال ہے
ہر ایک سے تھوڑا تھوڑا نھیں کرتے

19/01/2023

‏احمقوں سے کبھی بحث مت کرو , وہ تمھیں گھسیٹ کر اپنی سطح پہ لے آئیں گے اور پھر تجربے سے تمھیں مات دے دیں گے..
مارک ٹوین

17/01/2023

~ ماں اور خدا 🌸

ایک ماں کے حمل میں دو ننھے بچے ایک دوجے سے تکرار کرنے لگے۔
ایک کہنے لگا : کیا تو ماں کے پیٹ سے باہر کی زندگی کو مانتا ہے ؟ ؛
دوسرا بولا:
کیوں نہیں! پیدا ہونے کے بعد کچھ تو ضرور ہو گا جس کی خاطر اب ہم یہاں ہیں اور تیار ہو رہے ہیں۔
پہلا بچہ بولا :
بیوقوف! پیدائش کے بعد کیسی زندگی؟ ہم بس یہاں ہی زندہ ہیں اس کے بعد کہیں اور نہیں ........
دوسرا بولا:
مجھے اُس زندگی کی زیادہ خبر تو نہیں مگر شاید وہاں ، یہاں سے زیادہ روشنی ہو ، شاید وہاں ہم اپنی ٹانگوں پر چل سکیں اور منہ سے کھا پی سکیں، یا ہمارے کچھ احساسات جو ابھی معدوم ہیں وہاں ہم ان کا ادراک کر لیں۔
پہلا کہنے لگا :
انتہائی عجیب! بھلا کوئی ٹانگوں پر بھی چل سکتا ہے؛ اور منہ سے کھانا !!! تو بالکل مضحکہ خیز بات ہے۔ ہم یہاں اپنی ناف کی نالی سے خوراک لیتے ہیں اور دیکھو ذرا! یہ نالی کتنی چھوٹی سی ہے یعنی بس ہماری یہاں کی چند دن زندگی کا سامان لیے ہے ؛ اس کے بعد اگر کوئی زندگی ہوتی تو کیا یہ نالی اتنی ناپائیدار ہی ہوتی؟۔یقیناً یہاں سے باہر کوئی زندگی نہیں ہے۔
دوسرا پھر اپنی بات پہ مُصِرّ کہنے لگا :
بھائی! یہاں سے باہر کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو اس پیٹ جیسا نہیں ہے بلکہ اس سے بہت بڑا اور مختلف ہے جس میں ہمیں اپنی اس خوراک کی نالی کی ضرورت بھی شاید نہ ہو۔
پہلا بچہ پھر غصے سے بولا:
ابے بے عقل! اگر باہر کوئی زندگی ہے تو پھر وہاں سے کوئی آج تک ادھر واپس کیوں نہیں آیا؟ پیدائش کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے بلکہ ایک اندھیرا اور خاموش خلا ہے بس! جس میں ہمارا کوئی وجود نہیں؛ نہ ہم کہیں جا سکتے ہیں ۔
" اچھا !!! " دوسرا بولنے لگا:
مجھے اس بارے کچھ نہیں معلوم ، مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ہم اُس زندگی میں اپنی ماں سے ضرور مل سکیں گے جو ہمارا بہت خیال رکھے گی۔
یہ بات سن کر پہلا بچہ کہنے لگا:
ماں!!! ؛ کیا تم ماں کے وجود کو مانتے ہو؟ کتنی عجیب بات ہے اگر ماں ہے تو وہ ہمیں دکھائی کیوں نہیں دیتی ؟ کہاں ہے وہ ؟
دوسرے نے جواب دیا :
ماں تو ہمارے ہر طرف ہے !
اس نے ہی تو ہمارا احاطہ کر رکھا ہے۔ہم اس کے وجود سے ہی تو زندہ ہیں اور اس کے اندر سانس لیتے ہیں۔ ماں کے بغیر تو ہماری یہ دنیا بھی باقی نہیں رہ سکتی!!!
پہلا بولا : بھلے تو جو بھی کہہ؛ معقول بات یہی ہے کہ ماں ہمیں دکھائی نہیں دیتی اس وجہ سے اس کا کوئی وجود نہیں ۔
یہ سن کر دوسرا بچہ آخری بار بولا :
" تم کبھی خاموشی میں متوجہ ہونا ، تمہیں ضرور اس کے وجود کا احساس ہو گا اور تم اس کی محبت بھری آواز بھی سن سکو گے جو اوپر سے ہمیں پکار رہی ہو گی "۔
《اس کے بعد دوسرا بچہ خاموش ہو گیا》

15/01/2023

کہتے ہیں ہر بات عورت کو نہیں بتانی جاہیے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ۔۔۔
ایک عورت جیل میں اپنے خاوند سے ملنے گئی واپسی پر جیلر سے کہا تم لوگ میرے خاوند سے اتنی مشقت کیوں کروا رہے ہو
جیلر نے کہا وہ کھاتا پیتا اور سوتا ہے کون سی مشقت ؟؟
عورت بولی : تو کیا وہ جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ سرنگ کھود رہا ہے 🥹

13/01/2023

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتی، تو آپ کھڑے ہوکر ان کا استقبال کرتے۔ ان کے ہاتھ کا بوسہ لیتے اور ہاتھ پکڑ کر اس جگہ بٹھاتے جہاں آپ خود بیٹھے ہوتے تھے اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ سے ملنے جاتے تو حضرت فاطمہ کھڑے ہوکر آپ کا استقبال کرتی۔ آپ کے ہاتھ کا بوسہ لیتی اور اپنی جگہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بٹھاتی۔ (ابوداؤد: 5217، ترمذی:3872)
سبحان اللہ۔ والد اور بیٹی کا کتنا ہی خوبصورت رشتہ ہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔
یہ بھی معلوم ہوا چھوٹے کا بڑے کے احترام میں کھڑا ہونا بھی جائز ہے اور بڑے کا چھوٹے کے استقبال کے لیے کھڑا ہونا بھی جائز ہے

Address

R 40 Sector 14 A Shadman Town
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nauman Rauf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nauman Rauf:

Share