Muhammad Nadeem Mughal

23/10/2020

زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں کچھ ایسا ضرور کرتے رہا کریں جو اپنے ربّ کو دکھانے کے قابل ہو

02/10/2020
12/09/2020

تاریخ ساز مارچ کا اہتمام کرنے والے قائدین اور اس میں شریک ہونے والے مسلمانوں نے آج دنیا کو بتا دیا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام اور اسلام کے نعرے پر حاصل کیے گئے اس ملک میں حضرات صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں-
یاد رکھیے !حضرات صحابہ کرام ہمارے دین کی اساس اور بنیاد اور ہمارے ایمان اور عقیدے کا حصہ ہیں....صحابہ کرام ہمارے دین کے سب سے پہلے گواہ ہیں....صحابہ کرام ہمارے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطہ ہیں....اگر صحابہ کرام کو مائنس کر دیا جائے تو دین کی بنیادیں ہل کر رہ جائیں گی....اگر صحابہ کرام پر سے اعتماد مجروح کر دیا جائے تو پورے کے پورے دین کی استنادی حیثیت متاثر ہوجائے گی....اگر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی روش عام ہوجائے تو یہ قیامت کی علامت ہوگی اس لیے آج کراچی سے خیبر تک پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئ ہے اور آج بچے بچے کی زبان پر یہ بات ہے کہ اس پاک وطن میں گستاخی کی کوئ گنجائش نہیں...آج ہم نے....ہماری حکومت نے....ہماری ریاست نے....ہماری قومی سلامتی کے اداروں نے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطن کو شام,عراق اور یمن نہیں بننے دیں گے.....ہم دوبارہ اسی(80) کی دہائ والا ماحول پیدا نہیں ہونے دیں گے....ہم نے مذہبی ہم آہنگی اور مسلکی رواداری اور برداشت کے لیے بہت جدوجہد کی....بہت طویل سفر کیا....اب ہم بیرونی ایماء پر کسی کو اس ماحول کو برباد کرنے کی قطعا اجازت نہیں دیں گے....ہم ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے قومی اسمبلی اور صوبائ اسمبلیوں میں باقاعدہ قانون سازی کی جائے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گستاخی کا راستہ بند کر دیاجائے....اس سال جہاں جہاں گستاخی کا ارتکاب کیا گیا....جن جن لوگوں نے اسلامیان پاکستان کے دلوں کو زخمی کیا....جن جن لوگوں نے پاک وطن کے امن و امان کو کو آگ لگانے کی کوشش کی ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ دوبارہ کسی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہو .
مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کا پیغام
11ستمبر2020ء بروز جمعہ المبارک

تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ صَالِحَ الْاَعْمَالْان گنت دعاؤں، نیک تمناؤں، اور پُر خلوص جذبوں کے ساتھآپ کو اور آپ ک...
01/08/2020

تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ صَالِحَ الْاَعْمَالْ
ان گنت دعاؤں، نیک تمناؤں، اور پُر خلوص جذبوں کے ساتھ
آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید الاضحی مبارک ہو

اس عظیم نعمت سے محروم نہ ہوںجمعہ کی رات اور جمعہ کے دن پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ عالی  میں کثرت سے ہدی...
02/07/2020

اس عظیم نعمت سے محروم نہ ہوں

جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ عالی میں کثرت سے ہدیہ درود وسلام بھیجنا چاہیے.آپ صلي اللہ علیہ والہ وسلم کا مبارک فرمان ہے:
مجھ پر جمعہ اور شب جمعہ کو کثرت سے درود بھیجا کرو، جوآدمی مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے، اللہ جل شانہ اِس پراس ایک درود کے بدلے دس بار درود بھیجتے ہیں (رحمتیں بھیجتے ہیں)
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَيْلَةَ الْجُمُعَةِ؛ فَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى الله عَلَيْهِ عَشْرًا"
السنن الكبرى،كتاب الجمعة، باب ما يؤمر به في ليلة الجمعة ويومها، (حديث رقم: 5994، ج3/ ص353)

25/05/2020

عید مبارک
تقبل اللہ منا ومنکم

28/04/2020

دنیا کی محبتوں کہ پیچھے بھاگنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا آخر تھک جاؤگے، دربدر پھرتے رہوگے، سوا بےچینی کہ کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ سکون تو صرف خدا کی محبت میں ہے کبھی دنیا کو چھوڑ کر خدا کہ قریب آکر تو دیکھو

07/04/2020

رحمتِ الٰہی سے مایوس نہ ہو۔ وہ اپنے بندوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔ سب کچھ اسکے حوالے کردیں پھر وہ بہتر سے بہترین کردے گا آپکے لیئے ۔

01/04/2020

‏تبلیغی جماعت وہ جماعت ھے جو کہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بے دینی جیسے موذی وائرس سے پاک کرنے کا ذریعہ بنی. گمراہی جیسی بیماری سے بچایا.

30/03/2020

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Nadeem Mughal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category