Tool Nổ Hũ Mới Nhất 2025

Tool Nổ Hũ Mới Nhất 2025 Your trusted source for breaking news, in-depth analysis, and exclusive updates from Pakistan and beyond!

Stay informed, stay ahead with our up-to-the-minute news and expert insights.

23/04/2025

اگر ابھی یہ بابا جی مر گیا تو پبلک بس جلا دے گی اور ہسپتال میں بھی توڑ پھوڑ ہوگی کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث چاچا بنا ویزا کے نکل گیا۔چاچا کو ضروت ہے سافٹویئر اپڈیٹ کے۔

23/04/2025

خاتون کی موت—کسی کی خوشی کسی کا ماتم بن گئی۔

کراچی: نیو کراچی سیکٹر 11D کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر گھر کی چھت پہ کھڑی خاتون سر پر گولی لگنے سے جاں بحق۔جاں بحق ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت لائبہ زوجہ نامعلوم عمر 27سال۔

23/04/2025

اورنگی ٹاؤن آج صبح اسکول کے نوجوانوں کا ایکسیڈنٹ ہوا۔ایکسیڈنٹ کے سی سی ٹی فورٹیج ۔حادثے میں غلطی سوزوکی والے کی ہے کیونکہ سوزوکی اچانک سے رانگ سائڈ سے آئی ہے۔

23/04/2025

کراچی:گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
کراچی:ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے

23/04/2025

کراچی تھانہ سائٹ اے کی حدود باوانی چالی میں کھلی عام ڈکیتی پندرہ سے بیس تولہ سونا ڈاکو لے أڑے عوام اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ تین راہ گیر زخمی اور دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور باقی چار ڈاکو زخمی حالت میں سونا اور نغدی لے کر فرار

23/04/2025

کراچی جمشید روڈ پمپ

23/04/2025

مورخہ: 23 اپریل 2025

تھانہ نیو کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، واردات کے دوران اپنی سگی بیٹی کو استعمال کرنے والے باپ بیٹی CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کا استعمال کرتے تھے۔ 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر 11L میں خاتون کو ساتھ لے کر شہری نعمان کے گھر کے باہر سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھینی گئی تھی۔

مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا۔
CCTV فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر شناخت ہوئے جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں بلال ولد سراج اور اس کی بیٹی شمائلہ دختر بلال شامل ہیں، جبکہ تیسرا فرار ملزم فہیم، بلال کا سالہ اور شمائلہ کا ماموں ہے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، چھینی گئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس

22/04/2025

تھانہ پاپوش نگر کی حدود۔ پولیس ایکسائز اور دیگر محکموں کو 21 توپوں کی سلامی دینا چاہیے۔ان اداروں نے کس طرح نئی نسل۔ بچے بچیوں کو موت کے دھانے پر لا کھڑا کردیا ہے اس دکھ اور درد کا انکے ماں باپ سے ضرور پوچھیں جو ان کو دیکھ کر نہ جی سکتے ہیں اور نہ مر سکتے ہیں ۔ پولیس اور پولیو کے قطرے پلانے والوں اس مرض سے کیا کوئی اور خطرناک مرض ہے ؟؟؟؟

22/04/2025

کل ضلع ملیر کے علاقے گلشن حدید میں کار شو روم کے مالک 28 سالہ عالم خان کے قتل کی اہم سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، اگر ان قاتلوں کو کوئی جاتنا ہے تو قریبی پولیس یا 15 پر اطلاع دیں شکریہ۔

22/04/2025

تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں بیگ سے لاش برآمد ہونے والے اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں چند روز قبل کچرا کنڈی کے قریب بیگ سے ملنے والی مقتول آصف علج کی لاش کے اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول بتول اور مولا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول، آصف علی ملزمہ علیزہ کا قریبی دوست تھا، جسے علیزہ نے اپنے دوسرے دوست مولا بخش کے ساتھ مل کر جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی۔

دونوں ملزمان نے مقتول آصف کو گھر میں بلایا، جہاں سر پر بھاری ہتھوڑے سے وار کر کے بے رحمی سے قتل کردیا

قتل کے بعد لاش کو بیگ میں بند کیا گیا اور رات کی تاریکی میں کچرے کے ڈھیر کے قریب پھینک کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

شاہ لطیف پولیس نے دیگر شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمہ علیزہ نے منصوبہ بندی اور قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

دونوں ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ مقتول سے ان کے ذاتی معاملات پر تنازع چل رہا تھا، جس کے باعث دونوں نے اسے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کیلئے تفریشی احکام کے حوالے کردیا۔

*ترجمان ملیر پولیس*

21/04/2025

کورنگی گودام چورنگی پر حادثہ کا معاملہ گودام چورنگی پر آئل ٹینکر نے موٹرسائیل کو ٹکر ماری موٹرسائیکل سوار شہری زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے آئل ٹینکر کو آگ لگا دی آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

21/04/2025

نیشنل ہای وے اسٹیل ٹاؤن پر شہری کی ہلاکت پر احتجاج
احتجاج کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام تین گھنٹے سے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ بند

پولیس اور مظاہرین کے وفد میں مزکرات کا عمل شروع ہوگیاقائم مقام ایس پی ملیر دو گھنٹے بعد مظاہرین سے مزکرات کیلئے پہنچےلیاقت مسعود مظاہرین کے وفد کی سربراہی کررہے ہیں،پولیس زرائع

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tool Nổ Hũ Mới Nhất 2025 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share