Weather Network Karachi

Weather Network Karachi Update about pakistan weather conditions.

01/07/2026

مونسون 2026 کی پاکستان میں زوردار انٹری پنجاب کے مختلف شھروں میں طوفانی بارشیں دعا کریں جلد کراچی میں بھی رحمت والی بارش ہو

01/07/2026

ممبئی میں مانسون نے تاخیر سے دستک دی، مگر آتے ہی شدید تباہی مچا دی۔🌊

ممبئی میں مانسون کی آمد معمول کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 12 دن تاخیر سے ہوئی، لیکن آغاز کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ یہ مناظر ممبئی میں موجودہ صورتحال کی عکاسی کر رہی ہیں۔

اللہ کرے شھر کراچی میں بھی رحمت والی موسلادھار بارشوں ک آغاز ہو۔

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، آج صبح سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے! 🌥️♥️کل رات سے شہر میں سمندری بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں ک...
01/07/2026

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، آج صبح سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے! 🌥️♥️

کل رات سے شہر میں سمندری بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کا اثر نمایاں ہے، جس کی وجہ سے آج صبح سے موسم کافی بہتر اور خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی آئی ہے، جبکہ صبح اور شام کے اوقات مزید آرام دہ رہنے کی توقع ہے۔

آج اور آئندہ ایک دو دن تک سمندری بادل شہر پر اثر انداز رہ سکتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ہلکی پھوار، بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔ سمندری ہوائیں مسلسل چلتی رہیں گی، جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ان شاء اللہ

Address

MA Jinnah Road Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weather Network Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share