05/09/2026
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نیپا کے مقام پر شادی ہال بنادئے، نالوں پر دکانیں بنادی گئیں۔ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ میں کے ایم سے کے تحت کتب میلے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ ختم ابھی مرتضیٰ ہے، وہ شہر کے سابق ناظم ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
اب ہمیں اس میں میں والی بحث سے باہر نکلنا ہوگا، مصطفیٰ کمال بتائیں اپنے دور میں جو بجٹ پاس کئے وہ کہاں خرچ ہوئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارکوں اور اسپتالوں میں کیا کیا گیا تھا، بلدیہ ٹاؤن میں کس کا ہائیڈرنٹ تھا، سرسید یونیورسٹی کے سامنے ہاکی گراؤنڈ میں کس نے شادی ہال بنایا تھا میں کیا کیا بتاؤں۔