
17/11/2024
سیکورٹی وجوہات کی بناء پر درج ذیل روڈ ٹریفک کے لیے مورخہ "19" تا "22 نومبر 2024" صبح "07:00" بجے تا "شام 07:00" بجے تک عارضی طور پر بند کیے جائیں گے:
- اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر اور حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم تک دونوں فلائی اوورز ٹریفک کے لیے اوپر بتائے گئے اوقات میں بند ہوں گے۔
- اسٹیڈیم روڈ: آغا خان ہسپتال سے بائیں جانب حسن اسکوائر (سر شاہ سلیمان روڈ) ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
- ڈالمیا روڈ: اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
- یونیورسٹی روڈ: نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانب اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام پبلک، کمرشل گاڑیاں زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل بتائے گئے راستوں کا انتخاب کریں:
ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات، متبادل راستے، ڈائیورژن اور اہم معلومات:
ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات:
- کارساز: شارع فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں / واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر داخلہ عارضی طور پر ممنوع ہے۔ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
- ملینیم: ملینئیم مال سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی ہوگی۔ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم سے نیپا چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔
- نیپا: نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا نیپا سے جانب ملینیم مال سے ڈرگ کا راستہ اختیار کریں۔
- جیل چورنگی: جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں۔
- نیو ٹاؤن: یونیورسٹی روڈ پر اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کو پی پی چورنگی، شہید ملت روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔
- لیاقت آباد نمبر 10: لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی اور کمرشل ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے دائیں جانب تین ہٹی کی جانب جاسکیں گے۔
- سر شاہ سلیمان روڈ: حسن اسکوائر سے جانب نیشنل اسٹیڈیم روڈ کی دونوں اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ غریب آباد سے شارع فیصل براستہ حسن اسکوائر یونیورسٹی روڈ نیپا کا راستہ اختیار کریں۔
عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیوں / موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice، واٹس ایپ 03059266907، یا ایف ایم ریڈیو 88.6) سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔