Hadeed digital

Hadeed digital Hadeed Digital: "Pakistan News on the Go" Road Show
Experience the pulse of the nation with Hadeed Digital, Pakistan's premier digital news channel.

We are taking our studio to the streets of Karachi to bring you raw, unfiltered stories

10/08/2026

30/07/2026

*ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی*
*

*ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کار سے جلی ہوئی نعش ملنے کے اندوہناک واقعے کا معمہ حل کرلیا، اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچانے والا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی*

قرض داروں سے بچنے کے لئے چاول کے تاجر ملزم ذیشان ناز نے اپنی ہی موت کا منصوبہ بنایا اور بے گناہ مزدور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ طارق الٰہی مستوئی

ماسٹر مائنڈ ملزم نے اپنے ملازم ضیغم عباس کو ساتھ ملا کر مقتول مزدور قربان حسین کو کھانے اور پیسوں کا لالچ دے کر گاڑی میں بٹھایا۔ ایس ایس پی ویسٹ

ملزمان نے مقتول کو زہریلی (چاول کا کیڑا مارنے والی) گولی کھلا کر نیم بے ہوش کیا اور اسے تاجر ذیشان کے کپڑے اور ذاتی سامان پہنا کر شناخت تبدیل کردی۔ طارق الٰہی مستوئی

ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جبکہ گاڑی میں پہلے سے موجود گیس سلنڈر کے ذریعے واقعے کو حادثہ یا خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ

آگ لگانے کے دوران ماسٹر مائنڈ ذیشان ناز خود جھلس گیا اور شناخت چھپانے کے لئے جلے ہوئے کپڑے راستے میں پھینک دیئے، *جنہیں پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔* طارق الٰہی مستوئی

ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت ذیشان ناز کے نام سے ہوئی، تاہم جدید ٹیکنالوجی، بائیو میٹرک تصدیق اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے مقتول کی اصل شناخت 38 سالہ قربان حسین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر پہلے ملزم ضیغم عباس اور بعد ازاں ماسٹر مائنڈ ذیشان ناز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم ذیشان ناز نے اپنے بال اور داڑھی مکمل طور پر تبدیل/کٹوادیئے تھے، تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث وہ قانون کی گرفت سے نہ بچ سکا۔ ایس ایس پی ویسٹ

گرفتار دونوں ملزمان نے دورانِ تفتیش قتل کی منصوبہ بندی، واردات اور اپنی موت کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کرتے ہوئے مکمل تفصیلات پولیس کو فراہم کر دی ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی

گرفتار ملزم ذیشان ناز نے انکشاف کیا کہ تقریباً 01 ماہ قبل بھی سمندر میں ڈوب کر خودکشی کا منصوبہ بنایا تھا، جس پر ڈر کے باعث عملدرآمد نہیں کیا تھا۔

گرفتار ملزمان ماسٹر مائنڈ ذیشان ناز اور اس کے ملازم ضیغم عباس کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ*

24/07/2026

سندھی گوٹھ تاجر برادری کی یوسی پپری انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی

رپورٹ: محمد الیاس ابڑو

کراچی (ملیر): سندھی گوٹھ تاجر برادری کے صدر امیر جتیال کی سربراہی میں یوسی پپری کی مبینہ نااہلی، عوامی مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں تاجر برادری، سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور یوسی پپری انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں صفائی، نکاسیٔ آب، سڑکوں کی مرمت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر تاجر برادری کے صدر امیر جتیال نے کہا کہ یوسی پپری کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

ریلی کے شرکاء نے سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ بلدیاتی حکام سے اپیل کی کہ یوسی پپری کی کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں

24/07/2026

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز

*پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس* کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقوں *ملیر اور کیماڑی میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن* کیا گیا۔

آپریشن کے دوران *فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک* جبکہ *ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار* کر لیا گیا۔

*3 ہلاک بھتہ خور ملزمان کی شناخت شاہ رخ خان عرف جگنو، راغب علی مرزا اور علی حمزہ* جبکہ *گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم احمد مغل (زخمی) اور فیصل* کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار *ملزمان کا تعلق عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروہ* سے ہے۔

عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروہ حال ہی میں *منگھوپیر، نیو کراچی، گلبرگ اور ملیر* کے علاقوں میں *کاروباری افراد اور بلڈرز کو بھتہ دینے کے لئے دھمکی آمیز کالز* اور *بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں* دینے میں ملوث ہے۔

ملزمان 16جولائی 2026 کو *میمن مال ملیر 15 پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے* تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

*زخمی ملزم وسیم نے انکشاف کیا* کہ میمن مال ملیر پر *فائرنگ کرنے کے لئے پسٹل نیو کراچی سے حاصل کیا* تھا۔ میمن مال پر فائرنگ کے نتیجے میں *کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا* جس پر *عبدالصمد کاٹھیاواڑی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلڈنگ پر دوبارہ فائرنگ کرکے کسی شخص کو زخمی یا ہلاک کرنے کا ٹاسک* دیا.

ملزمان مسلح حالت میں میمن مال ملیر میں *دوبارہ فائرنگ کی غرض سے گئے*، جس پر *مشترکہ ٹیم نے گھیرا ڈال کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی* جس پر *ملزمان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی* اور *جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ 1 ملزم کو زخمی میں حالت میں گرفتار* کیاگیا۔ دوسری کاروائی میں *1 ملزم کو کیماڑی ٹاؤن سے بلا ضرب گرفتار کیا گیا* جسکا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہےـ

*ہلاک اور گرفتار ملزمان عادی مجرم* ہیں اور اس سے پہلے بھی *اسٹریٹ کرائم اور بھتہ وصولی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر متعدد بار جیل جا چکے* ہیں۔

*عوام سے اپیل ہے* کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
*ترجمان سندھ رینجرز*

23/07/2026




جاپان کے تعاون سے گڈاپ کے رادھو جوکھیو گوٹھ کے ایلیمنٹری اسکول کی افتتاحی تقریب؛ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ، جاپانی سفیر اکماتسو شوسی اور سیکریٹری زاہد عباسی کی شرکت
"سندھ ایک عظیم دھرتی ہے جو موئن جو دڑو کی تہذیب سے تعلق رکھتی ہے، سندھ تاریخ میں ہمیشہ ترقی یافتہ رہا ہے۔ جاپان کے ساتھ ہمارے بہت پرانے تعلقات ہیں اور جاپان کے تعاون سے سندھ میں 82 اسکول تعمیر ہوئے ہیں۔" — سردار شاہ
"ہم جاپان کے عوام اور حکومت کے بے حد ممنون ہیں جنھوں نے تعلیم کے لیے حکومتِ سندھ کے ساتھ تعاون کیا۔ میں نے سب کو خبردار کر دیا ہے کہ صرف بھرتیاں کرنے کے لیے ہزاروں بھرتیاں تو کر لیں لیکن اگر بلڈنگ نہیں ہوگی تو استاد آخر کیا پڑھائیں گے؟"
"خزانے کا آدھا بجٹ کٹ چکا ہے، ہمیں اس بات کی تشویش ہے کہ آنے والے وقت میں تنخواہوں اور پینشن کے لیے بھی پیسے ہوں گے یا نہیں۔" — صوبائی وزیر سید سردار شاہ
"مردم شماری کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ آبادی دن بہ دن بڑھ رہی ہے جس سے محکمہ تعلیم پر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے۔ بڑے چیلنجز سامنے ہیں اور ہمیں مستقبل کے لیے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے۔" — سردار شاہ
"ہم تبدیلیوں اور تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ایک ڈی ای او (DEO) اور کلسٹر بورڈ مقرر کر رہے ہیں جن کے ذریعے تبادلے ہوں گے۔ جب میں نے چارج سنبھالا تھا تو مجھے 11 ہزار اسکول بند ملے تھے۔"
"پہلے ڈی ای او کو مقامی ایم پی اے، ایم این اے اور وڈیرے کا فون آتا تھا کہ 'اس استاد نے مجھے الیکشن میں سپورٹ کیا ہے، اس لیے اسے گھر کے پاس والے اسکول میں رکھو'۔ تعلیم کی बेहतری کے لیے ہم اس نظام کو تبدیل کر رہے ہیں۔" — سردار شاہ

ایس ایس پی گھوٹکی اور ڈی ایس پی اوباڑو کی سربراہی میں ملزمان کا تعاقب کیا گیا، پولیس نے جہانگیر شر کو بازیاب کروالیا
23/07/2026

ایس ایس پی گھوٹکی اور ڈی ایس پی اوباڑو کی سربراہی میں ملزمان کا تعاقب کیا گیا، پولیس نے جہانگیر شر کو بازیاب کروالیا

*سابق ایم پی اے اوباڑو سردار میر شہریار خان شر کے فرزند سردار زادہ جہانگیر خان شر مبینہ طور پر اغوا*!!!
23/07/2026

*سابق ایم پی اے اوباڑو سردار میر شہریار خان شر کے فرزند سردار زادہ جہانگیر خان شر مبینہ طور پر اغوا*!!!

23/07/2026

جاپان کے تعاون سے گڈاپ کے راڈھو جوکھیو گوٹھ کے ایلیمنٹری اسکول کا افتتاح
گڈاپ جاپان کے تعاون سے گڈاپ کے علاقے راڈھو جوکھیو گوٹھ میں قائم کیے گئے ایلیمنٹری اسکول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ، پاکستان میں جاپان کے سفیر اکماتسو سوسوئی، اور سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے کہا:

09/07/2026

ملیر (نامہ نگار) شکارپور کی رہائشی سمرن تلریجا نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد گھوٹکی کے رہائشی نبی الرحمان پتافی سے ملیر کی عدالت میں پسند کی شادی کر لی ہے۔ شادی کے بعد جوڑے نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بااثر رشتے داروں کی جانب سے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سمرن تلریجا عرف آمنہ نے بتایا کہ انہوں نے اور نبی الرحمان پتافی نے شاہ لطیف یونیورسٹی سے ایک ساتھ ایم فل (M.Phil) کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ دونوں شروع ہی سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ سمرن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والدین سے نبی الرحمان کے ساتھ پسندیدگی اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم والدین نے یہ کہہ کر صاف انکار کر دیا کہ دونوں کا مذہب الگ ہے، اس لیے یہ شادی کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتی۔ نو بیاہتا دلہن نے مزید بتایا کہ والدین کے انکار کے بعد میں پیر (سوموار) کے روز اپنے گھر سے نکل آئی۔ میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے 7 جولائی کو ملیر کی عدالت میں شریعتِ محمدی کے مطابق نبی الرحمان سے نکاح کر لیا ہے۔ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، میں پڑھی لکھی اور باشعور لڑکی ہوں، اپنا بھلا برا اچھی طرح سمجھتی ہوں اور یہ قدم اپنی خوشی سے اٹھایا ہے، لیکن میرے مائیکے والے اس فیصلے پر شدید ناخوش ہیں اور ہمیں کوئی بھی جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس موقع پر نبی الرحمان پتافی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں دورانِ تعلیم ان کے درمیان محبت ہوئی۔ دو دن قبل سمرن نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑا، اسلام قبول کر کے اپنا اسلامی نام 'آمنہ' رکھا اور گزشتہ روز انہوں نے ملیر کورٹ میں قانونی طور پر نکاح کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لڑکی کے مائیکے والے اب انہیں اور ان کے خاندان کو حراساں کر رہے ہیں۔ نو بیاہتا جوڑے نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی کے بااثر مائیکے والوں کے ظلم اور دھمکیوں کے خلاف انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ امن و سکون کے ساتھ اپنی مرضی کی زندگی گزار سکیں۔

30/06/2026

ملیر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود، سیکٹر 16-A میں دن دہاڑے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35 سالہ غلام علی ولد محمد یوسف جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق غلام علی پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب مقتول کے لواحقین کا مؤقف ہے کہ تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے غلام علی کو قتل کیا۔ لواحقین کا مزید الزام ہے کہ واقعے کے بعد مقتول کی اہلیہ اپنے 9 سالہ بیٹے علی حیدر کو موقع پر چھوڑ کر مبینہ طور پر حملہ آوروں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چلی گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لواحقین کے الزامات سمیت تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تفتیش کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadeed digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share