Sacha - سچا

Sacha - سچا ہر روز سچائی کے ساتھ

15/08/2024

اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم 10 لاکھ فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیں گے!

سوال یہ ہے کہ 40 ہزار سے زائد فلسطینی کیسے شہید ہوئے۔ جواب یہ کہ امت کی مجرمانہ خاموشی۔

تشریحترجمہ اک شعر کاشمشیریں بیچ کر خرید لیے مصلے تو نےبیٹیاں لٹتی رہیں تم دُعا کرتے رہےیہ شعر فلسطین کی حالت زار پر اکثر...
15/08/2024

تشریح

ترجمہ اک شعر کا

شمشیریں بیچ کر خرید لیے مصلے تو نے
بیٹیاں لٹتی رہیں تم دُعا کرتے رہے
یہ شعر فلسطین کی حالت زار پر اکثر مسلمانوں کی اصلیت بیان کر رہا ہے اور اس سے بہتر اس کی تشریح نہیں ہو سکتی۔

31/01/2024

.
شرم کا مقام ہے کہ ہم فلسطینی بچوں کے قتل پر بھی خاموش رہیں!

دنیا یہ سوال کر کے مغرب اور برطانوی حکام پر انگلیاں اٹھا رہی ہے کہ اسرائیل کی حمایت آخر کیوں ضروری ہے؟! کیا یہ سب کچھ جو فلسطینی بچوں کے ساتھ ہو رہا ہے اگر خود برطانوی وزیراعظم کے بچوں اور خاندان کے ساتھ ہوتا تو مغرب اسی طرح اسرائیل کی حمایت کرتا؟!

.قدرت کے اوقاتقدرت سے متصادم ہونے والا امر اختتام کی جانب بڑھتا ہےکہتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ دنیا میں ہر چیز...
31/01/2024

.
قدرت کے اوقات

قدرت سے متصادم ہونے والا امر اختتام کی جانب بڑھتا ہے

کہتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ دنیا میں ہر چیز اپنے وقت کے مطابق چل رہی ہے۔ اور جو امر قدرت کے اوقات سے متصادم ہو وہ پاش پاش ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی ایسی شخصیت جو چوتھی بار وزیراعظم بننے کا سوچ رہی ہے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا ٹائم گزر چکا ہے۔ لیکن اگر وہ وزارت عظمی کے لیے بضد ہیں سیاسی موت ان کا مقدر ہے۔

30/01/2024

.
ترکی کی اسرائیل کے ساتھ تجارت کسی طرح بھی قابل توجیہ نہیں ہے!

یہی تو عالم اسلام کا ایک بڑا حصہ سوچ رہا ہے کہ جب عراقی حدود کی خلاف ورزی کرنی ہو! شام کے ایک حصے پر قبضہ کرنا ہو! اور سعودی عرب پر دوباره اپنی حکومت قائم کرنی ہو! تو اردگان تقریریں اور دھمکیاں دیتے نہیں تھکتے۔ لیکن آج جب غزه، انسانیت اور اسلام کی بات آئی تو ترکی کا کردار کہیں بھی نظر نہیں آ رہا!

.سفید کوامنصف فیصلے کرنے سے پہلے حقائق کو نظرانداز نہ کیا کریںعدالتیں بھی عجیب ہیں کسی کو نوازنے کے لیے تیز ترین انصاف ک...
30/01/2024

.
سفید کوا

منصف فیصلے کرنے سے پہلے حقائق کو نظرانداز نہ کیا کریں

عدالتیں بھی عجیب ہیں کسی کو نوازنے کے لیے تیز ترین انصاف کرتی ہیں اور کسی کو سیاست سے مائنس کرنے کے لیے جلدی فیصلے دیتی ہیں۔ پھر ان متنازعہ فیصلوں پر عوام سے سسکنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہیں۔ معزز منصف ذرا عوامی تیور اور کیسز کے حقائق کا جائزہ لیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ کوا سفید نہیں ہے۔

29/01/2024

.
ہمارے پاس نہ کھانا ہے اور نہ ہی سونے کی جگہ، ہماری مدد کریں!

3 ماہ گزر چکے ہیں اور یہ مناظر اگر عام انسان بھی دیکھے تو اس کا کلیجہ منہ کو آ جائے مگر نجانے امریکہ، مغرب اور بعض عرب و اسلامی حکمرانوں کے سینے میں کون سا دل ہے کہ انہیں کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔ کسی میں ہمت نہیں کہ ان خاک ہوتے بچوں کی خاطر کوئی آگے بڑھ کر اسرائیل کو روک دے۔

.بھائی بھائیپاک ایران تعلقات اور بعض انٹرنیٹ جہادیگزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بیٹھے انٹرنیٹ مجاہدین زور شور سے تہران اور اس...
29/01/2024

.
بھائی بھائی

پاک ایران تعلقات اور بعض انٹرنیٹ جہادی

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بیٹھے انٹرنیٹ مجاہدین زور شور سے تہران اور اسلام آباد تعلقات پر اپنا گلا پھاڑ رہے تھے۔ انہیں سمجھانے کے لیے نگران وزیر خارجہ تک کو کہنا پڑا کہ ممالک کی پالیسیاں سوشل میڈیا صارفین کی خواہش پر نہیں بنتیں۔ اب آپ خود اس کا عملی مظہر دیکھ لیں کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں ہیں اور سب بھائیوں کی طرح آپس میں مل رہے ہیں۔

28/01/2024

.
ایک جرمن کی حیثیت سے فلسطین کے بارے اپنی حکومت کے موقف پر شرمندہ ہوں!

مغربی ممالک کے ان حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو اسرائیل کی حمایت میں مرے جا رہے ہیں۔ ذرا اپنی عوام کو ہی دیکھ لیں کہ ان کی انسانیت ابھی تک زنده ہے جس وجہ سے یہ لوگ فلسطین کی حمایت میں باہر نکل رہے ہیں۔ ایسے میں دنیا کے حاکموں کی بے ضمیری پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

.گلشن کا تحفظانتخاباتی دھاندلی اور اجڑتا ہوا باغایک منظم سوچ اور انتقام کے تحت ہمارے ملک کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے۔ الی...
28/01/2024

.
گلشن کا تحفظ

انتخاباتی دھاندلی اور اجڑتا ہوا باغ

ایک منظم سوچ اور انتقام کے تحت ہمارے ملک کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے۔ الیکشن کے نام پر اتنی بڑی دھاندلی ہونے جا رہی کہ اگر لوگ جاگ گئے تو 9 مئی کے پروپیگنڈے کو آپ کے اندر گھسا دیں گے۔ شکوہ تو ان سے ہے کہ جنہوں نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی تھی، وہ اپنے ہی ہاتھوں سے باغ اجاڑنے پر تلے ہیں۔

27/01/2024

.
ہم بھوکے ہیں اور مجبوراً حیوانات کو دیا جانے والا کھانا استعمال کر رہے ہیں!

عالمی عدالت کو مزید اسرائیلی جرائم کا ثبوت چاہیے تو ان ذی روحوں کو دیکھ لے جو جانوروں کی بچی خوراک کھانے پر مجبور ہیں۔

.ہیگ ٹربیونلعالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ناکافی ہےگزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست پ...
27/01/2024

.
ہیگ ٹربیونل

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ناکافی ہے

گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ دیا۔ حالانکہ اس عالمی فورم نے بھی فلسطین پر روا 75 سالہ ظلم کا مدارا تو نہیں کیا لیکن ایک حد تک اسرائیلی جرائم کو ناقابل بیان قرار دیا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sacha - سچا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sacha - سچا:

Share