
06/06/2024
مٹا کر اپنی ہستی کو عبادت کون کرتا ہے
خدا سے بس خدا ہی کی چاہت کون کرتا ہے
یہاں شہرت ہی کے بس واسطے ہیں جی رہے سب لوگ
حقیقی ہو یہاں پر اب محبت کون کرتا ہے
تلے جو تیغ کے کٹ جاتے ہوں اک امرِ ربّی پر
بھلا اس دور میں ایسی اطاعت کون کرتا ہے
سکون و چین کو اب ڈھونڈتے ہیں ساز گانوں میں
سکونِ قلب کی خاطر تلاوت کون کرتا ہے✨