22/09/2025
`اسلام کی عظمتِ رفتہ اور آج کے چیلنجز`
`$iraj joyia ✍️`
ایک وقت تھا جب اسلام نہ صرف ایک دین بلکہ ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر مغرب سے مشرق تک پھیلتا چلا گیا۔ ایمان، اخلاص، علم، کردار، عدل، شجاعت اور رواداری مسلمانانِ عالم کی پہچان تھے۔ جہاں مسلمان جاتے، اسلام کی خوشبو وہاں کے ماحول کو معطر کر دیتی۔ دنیا حیرت زدہ رہ جاتی کہ کیسا دین ہے جو دلوں کو فتح کر رہا ہے اور دلائل و اخلاق سے اقوام کو اپنا گرویدہ بنا رہا ہے۔
لیکن افسوس! آج کا مسلمان اپنی ہی شناخت سے محروم ہو چکا ہے۔ آج ہمیں قادیانیوں، مرزائیوں، یہودی سازشوں اور مغربی تہذیب سے خطرہ لاحق ہے، لیکن درحقیقت سب سے بڑا خطرہ ہمارے اندر کی کمزوری، دین سے دوری اور اسلامی تعلیمات سے غفلت ہے۔
قادیانی اور مرزائی فتنے یقیناً دینِ اسلام کے خلاف ہیں، لیکن اگر ہم خود قرآن و سنت پر مضبوطی سے قائم ہو جائیں، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، علم و فہم کے ساتھ کردار کا نمونہ پیش کریں تو یہ باطل نظریے خودبخود مٹ جائیں گے۔
یہ حقیقت ہے کہ اسلام کسی دفاعی پوزیشن کا محتاج نہیں، یہ دین خود اپنے دلائل و کردار سے دنیا کو قائل کرتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود اہل اسلام اپنے قول و فعل کو درست کریں، دین کو صرف عبادات تک محدود نہ رکھیں بلکہ ہر شعبہ زندگی میں اسلام کو نافذ کریں۔
کاش ہم ایک بار پھر وہی غیرت، وہی علم، وہی وحدت، اور وہی سچائی اختیار کریں جو ہمارے اسلاف کا شیوہ تھی، تو نہ قادیانیوں کا خوف باقی رہے گا، نہ کسی مرزائی کی جرأت ہو گی، نہ یہودی سازشیں کامیاب ہوں گی۔
اسلام غالب ہونے کے لیے آیا ہے، مغلوب ہونے کے لیے نہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ ہم واقعی "اہل اسلام" بن جائیں۔