Gabol Media Social

Gabol Media Social Gabol Media Social is a News Channel for Local & Regional News

26/01/2025
26/01/2025
ہرنائی سے ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ ماما قدیر بلوچ دی بلوچستان پوسٹوائس فار بلوچ مسنگ پرسن...
05/01/2025

ہرنائی سے ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ ماما قدیر بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ کو 5690 دن مکمل ہوگئے۔ قلات سے سیاسی و سماجی کارکنان حاجی منیر احمد شاھوانی ، محبوب شاھوانی اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ گذشتہ سال کے آخری مہینے میں ہرنائی سے ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد کو گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ رکھا گیا ہے۔
انھوں نے کہا دکی سےسید محمد مری اور عبدالنبی مری کو جبری لاپتہ کیا گیا جبکہ اسی خاندان کے دیگر افراد حسین بخش ولد سید محمد مری کو ایک چیک پوسٹ پر روک کر گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ رکھا گیا ہے۔

ماما قدیر کا کہنا ہے کہ ہرنائی سے جبری گمشدہ افراد کی تعداد درجنوں میں ہے اور ان کے بارے میں مکمل کوائف دستیاب نہیں۔

انھوں نے کہا گوادر سے بلوچی زبان کے شاعر اسحاق بلوچ کے بیٹے نعمان اسحاق کو بھی جبری لاپتہ کیا گیا ہے ، اور وہاں سڑکوں پر بچے کی بازیابی اور انصاف کے لیے احتجاج ہو رہا ہے۔ ہم ان زیادتیوں اور جبری گمشدگیوں کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا وی بی ایم پی کا تاریخی بھوک ہڑتالی کیمپ ریاستی مظالم کے خلاف ہے لیکن پاکستانی فورسز کو یہ پر امن احتجاج بھی گوارا نہیں۔ شروع سے ہی ہمیں خفیہ اداروں کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہمارے اوپر حملے ہوئے ہیں لیکن ہم نے ثابت قدمی سے اس احتجاج کو جاری رکھا ہے۔

ماما قدیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پر امن جدوجہد اور سیاست کے راستے مسدود کیے گئے ہیں۔ ریاست نہیں چاہتی کہ انصاف کے لیے اٹھنے والی آوازیں دنیا تک پہنچیں۔

-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ کو 5690 دن مکمل ہوگئے۔ قلات سے سیاسی و سماجی کارکنان حاجی منیر احمد شاھوانی ، م....

05/01/2025
05/01/2025
05/01/2025
ایران: 7 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی دی بلوچستان پوسٹایران کے پانچ جیلوں میں قید کم از کم 7 قیدیوں کے پھانسی کے حکم پر ...
16/12/2024

ایران: 7 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی

دی بلوچستان پوسٹ

ایران کے پانچ جیلوں میں قید کم از کم 7 قیدیوں کے پھانسی کے حکم پر عملدرآمد کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ 7 قیدیوں کو، جن میں سے 5 بلوچ شہری تھے، کو منشیات اور قتل سے متعلق الزامات میں پھانسی دی گئی۔

ایک مقامی بلوچ نیوز کے مطابق آج کم از کم 7 قیدیوں کی پھانسی کے حکم پر عمل درآمد کیا گیا۔

جن میں عبدالباسط توتازی 38 سالہ نواب اہل روستای، عبدالناسر توتازی38 سالہ بیٹا امیر حمزہ، نعمتُ لله توتازہی 33 سالہ ، محمد علی 36 سال اور رضا خرکوہی ۴۳ ساله شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ عبدالباسط اور عبدالناصر اور نعمت اللہ کو منشیات سے متعلق جرائم کے ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

اس کے علاوہ رضا اور محمد علی کو تقریباً سات سال قبل منشیات سے متعلق جرائم کے ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزائے موت سنائی گئی تھی۔

جیل میں دو دیگر قیدیوں کو پھانسی دی گئی جن میں سے ایک خاتون بھی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2024 کے پہلے چھ ماہ میں ایران کی جیلوں میں کم از کم 34 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی گئی۔ 27 بلوچ شہریوں کو منشیات اور 7 دیگر کو قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

انسانی حقوق کے کارکن ایک طویل عرصے سے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ایران میں سزائے موت دینے میں غیر متناسب طور پر ایران کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے تحت شمال مغرب میں کردوں کو جبکہ جنوب مغرب میں عرب نسل کے لوگوں کو اور جنوب مشرق میں بلوچ نسل کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

-

ایران کے پانچ جیلوں میں قید کم از کم 7 قیدیوں کے پھانسی کے حکم پر عملدرآمد کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 7 قیدیوں کو، جن میں سے 5 بلوچ شہری تھے، کو منشیات اور قتل سے متعلق ال...

Address

Gulshan Iqbal
Karachi
75400

Telephone

+923332127022

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gabol Media Social posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gabol Media Social:

Share