Sheikh Naveed شیخ نوید

Sheikh Naveed شیخ نوید Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheikh Naveed شیخ نوید, Digital creator, Karachi.

Social Media Strategist | Digital Marketing Executive | Content Creator | Translation Specialist | Brands Strategist | Manager Marketing | Social Media Management | Freelancer | Trainer

24/11/2024

مفتی طارق مسعود نے جہلم اکیڈمی جانے کی تیاری پکڑ لی، انجینئر محمد علی مرزا کا نیا پینترا کیا ہوگا؟



مزہ تو آرہا ہوگا ناں 🙂
15/09/2024

مزہ تو آرہا ہوگا ناں 🙂

دنیا کو جنت کی تلاش تھی اور جنت میرے آقا علیہ السلام کے قدموں میں پڑی ہے ❤❤❤
13/09/2024

دنیا کو جنت کی تلاش تھی اور جنت میرے آقا علیہ السلام کے قدموں میں پڑی ہے ❤❤❤

امیر شریعت سید عطااللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کا شورش کاشمیری رحمہ اللہ کو ایک خط جس میں وہ تاثیر کے متعلق تنبیہ کررہے ہیں،...
12/09/2024

امیر شریعت سید عطااللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کا شورش کاشمیری رحمہ اللہ کو ایک خط جس میں وہ تاثیر کے متعلق تنبیہ کررہے ہیں، اس موقع پر وہ لکھنے والوں کو قلم کی حرمت بھی یاد دلاتے ہیں۔ شاندار خط ہے۔ ❤

یہ غالباً 2010 کی یاد ہے جب ہم وفاقی اردو یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کے ماسٹر پروگرام کا حصہ تھے اور سال اول چل رہا تھ...
11/09/2024

یہ غالباً 2010 کی یاد ہے جب ہم وفاقی اردو یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کے ماسٹر پروگرام کا حصہ تھے اور سال اول چل رہا تھا، اس موقع پر یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران ہی ہم ایک میڈیا گروپ کے میگزین سے وابستہ ہوگئے تھے جس کے روح رواں ملک یعقوب نور تھے اور آج کل فلموں کے ڈائریکٹر بن چکے ہیں۔ تصویر میں جن داڑھی والے صاحب کو ایوارڈ دیا جارہا ہے یہ ہمارے میگزین ایڈیٹر فیض عالم تھے، ان سے سیکھنے کا بہت موقع ملا، ساتھ ہی ہمارے یونیورسٹی کے دوست موجود ہیں، نورانی لباس میں کھڑی شخصیت کو تو آپ ہہچان ہی گئے ہوں گے 🙂 اس کے ساتھ دائیں سے بائیں، ثاقب صدیقی، محمد یوسف ( جو اب ایکسپریس میں میرے ساتھ کولیگ ہیں)، فیض عالم، ملک یعقوب نور اور دانش زرین۔ (دانش میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن فیس بک پر میں نے اسے بلاک کیا ہوا ہے)۔

(شیخ نوید)

09/09/2024

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مینجمنٹ کے حوالے سے ایک پیج بنایا ہے جہاں مختلف سروسز کے ساتھ آپ کو معلوماتی چیزیں بھی ملا کریں گی، اگر آپ کے ہاتھ غلط کاموں کی وجہ سے کمزور نہ ہوگئے ہوں تو اسے لائیک کردیں۔ بہت شکریہ 🙂

https://www.facebook.com/profile.php?id=61565658299734

At Brandix360, we are a results-driven digital marketing agency helping businesses grow online. From SEO and social media to web-design and paid advertise, we craft tailored strategies that boost brand visibility, engage audiences, and drive conversions.

05/09/2024

فیس بک پر ریچ ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ :
(شیخ نوید)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیس بک پر ریچ وڑنے کی تیسری بڑی وجہ فیس بک کے ’کمیونٹی اسٹینڈرڈز‘ ہیں، اور یہ وہ شے ہے جس کا تیزابی مزہ تقریباً ہر متحریک فیس بکی چکھ چکا ہے۔

سرخ پلیٹ فارم میں تو یہ سہولت ہے کہ اگر آپ نے وہاں کسی قانون کی خلاف ورزی کی تو اسٹرائیک کچھ عرصے بعد ختم ہوجاتی ہے اور چینل پاک ہوجاتا ہے لیکن فیس بک میں لگا داغ سرف ایکسل سے بھی صاف نہیں ہوتا ہے اور اس میں ایک سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ فیس بک والے پھوپھا آپ کی دس برس پرانی پوسٹ، کمنٹ یا تصویر پر بھی اسٹرائیک بھیج دیتے ہیں، آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا یہ متعفن مردے آپ کی فیس بک آئی ڈی کی ریچ کو چوس رہے ہوں گے۔

اس لئے جو حضرات چاہتے ہیں کہ ان کی ریچ میں مسائل پیدا نہ ہوں اور ان کا اکاؤنٹ سلامت رہے تو وہ فیس بک کے ’کمیونٹی اسٹینڈرز‘ کو اچھی طرح سے ذہن میں بٹھالے۔ اگے تہاڈی مرضی جے۔

یہ ’کمیونٹی اسٹینڈرز‘ کیا ہوتے ہیں؟

’کمیونٹی اسٹینڈرز‘ کی آسان سی تعریف کی جائے تو یہ وہ قوانین اور اصول ہیں جو فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ، مثبت اور تخلیقی بنانے کیلئے لاگو کیے ہیں۔

اہم لیکن موٹے موٹے قانون :

اب ہم ان اہم اصولوں کو مختصر بیان کردیتے ہیں، اگر آپ نے ان کو دھیان رکھ کر فیس بک پر کام کیا تو کم از کم آپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کی طرف سے ختم ہونے کا خطرہ نہایت کم ہوجائے گا۔

(1) فیس بک پر کسی بھی قسم کا نفرت انگیز مواد، جیسے کہ نسل، مذہب، جنس یا قومیت کی بنیاد پر نفرت پھیلانا سختی سے منع ہے۔ دوسروں کو نیچا دکھانے یا ان کے خلاف گالیوں والی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

(2) کسی بھی قسم کی عریانی، تشدد، یا دیگر غیر مناسب مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسا مواد نظر آئے تو فوراً اسے رپورٹ کریں اور خود بھی اس قسم کا مواد کبھی پوسٹ نہ کریں۔ پھوپھا جی کے مطابق فیس بک کا مقصد تفریح اور معلوماتی مواد شیئر کرنا ہے،

(3) دوسروں کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، پتہ، یا شناختی دستاویزات بغیر ان کی اجازت کے شیئر نہ کریں۔ہمیشہ دوسروں کی پرائیویسی کا احترام کریں، کیونکہ ہر شخص کو اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کا حق حاصل ہے۔ اگر کوئی آپ سے ذاتی معلومات طلب کرے تو ہمیشہ احتیاط سے کام لیں اور کسی ماہر سے مشورہ کریں۔

(4) فیس بک پر کسی کو تنگ یا ہراساں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر آپ کو کسی کی طرف سے بُلیئنگ یا ہراساں کیا جا رہا ہو تو فوراً اسے رپورٹ کریں۔ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور ان کے جذبات کا خیال رکھیں۔

(5) فیس بک پر اکثر جعلی خبریں اور غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔ ہمیشہ کسی بھی خبر یا معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور دوسروں کے ساتھ صرف وہ معلومات شیئر کریں جو صحیح اور مفید ہوں۔

(6) فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بنانا یا اسپام مواد پوسٹ کرنا کمیونٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی ہے۔ ہمیشہ اپنے اصل نام اور معلومات کے ساتھ اکاؤنٹ بنائیں اور جعلی پروفائلز سے بچیں۔

(7) فیس بک پر کسی بھی قسم کی تشدد کو فروغ دینے یا غیر قانونی سرگرمیوں کی تشہیر کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس قسم کا مواد پوسٹ کرتا ہے تو اسے فوراً رپورٹ کریں اور خود بھی ایسے مواد سے دور رہیں۔

(8) فیس بک پر کسی بھی مواد جو خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہو، سختی سے منع ہے۔ اگر آپ کسی کو ایسی حالت میں دیکھیں تو فوراً متعلقہ ادارے سے بات کریں۔

(9) کسی اور کے مواد، جیسے کہ تصاویر، ویڈیوز، یا تحریری مواد کو بغیر اجازت شیئر کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ہمیشہ اپنے اورجنل مواد کو پوسٹ کریں یا اس مواد کا جس کے آپ کو شیئر کرنے کی اجازت ہو۔دوسروں کی محنت اور تخلیقات کا احترام کریں۔

(10) اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا پاسورڈ مضبوط اور محفوظ رکھیں، اور اسے کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر معمولی لاگ ان کی صورت میں فوری طور پر فیس بک کو اطلاع دیں۔

ایک نہایت اہم پہلو :

ہمارے کچھ جذباتی دوستوں خیال ہے کہ ہمیں فیس بک پر کلمہ حق واشگاف انداز میں بلند کرنا چاہئے اور اگر اس کے نتیجے میں آئی ڈی وڑ جاتی ہے تو کوئی بات نہیں ہے۔ لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ ایک بڑی آئی ڈی کو کافی محنت سے بنایا جاتا ہے اور صرف نعرے لگانے کی چاہ میں اس کو ڈیلیٹ کروادینا درست نہیں لگتا۔ اس کے بجائے ہمیں حکمت، بصیرت اور ذہانت کے ساتھ اپنا مقدمہ اس پلیٹ فارم پر رکھنا چاہئے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے ایک نعرہ لگا کر اپنا فرض ادا کردیا ہے حالاں کہ آپ کے فرض سے پہلے پھوپھا جی اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور وہ اس کی ریچ ہی ختم کردیتے ہیں۔ اسی لئے اگر اسی پلیٹ فارم کو استعمال کرنا ہے تو اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی سیکھنا ہوگا۔

(شیخ نوید)


04/09/2024

کامیاب وائرل ویڈیو بنانے کا مخفی حکیمی نسخہ :
(شیخ نوید)
--------------------------------------------
--------------------------------------------

آج کل لال پلیٹ فارم کے تمام بڑے سرخے اپنی ویڈیوز کیلئے ’3 ایکٹ اسٹرکچر‘ استعمال کرتے ہیں، اور یہ ایک بہترین ویڈیو بنانے کا مجرب نسخہ ہے، ہر قسم کی ’نیش‘ کے مطابق اسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اپنی ویڈیو کے ویوز کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

تو آئیں، ہم آپ کو آسان الفاظ میں سمجھاتے ہیں کہ ویڈیوز کی کامیابی کا یہ فارمولا کیا ہے؟

’3 ایکٹ اسٹرکچر‘ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ اپنی ویڈیو کو تین حصوں میں تقسیم کرکے دلچسپ اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی بنا سکتے ہیں۔ یہ کچھ ویسا ہی ہے جیسے کہانی سنانے کا ایک طریقہ ہو، جس سے آپ کی ویڈیو کا پیغام صاف اور دلچسپ ہو جاتا ہے۔

پہلا ایکٹ : تعارف (Setup) ہے اور اسے بھی آسانی کیلئے تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

(1) ابتدا : سب سے پہلے، آپ کو ویڈیو کا موضوع اور خود کو متعارف کروانا ہے۔ آپ کو بتانا ہے کہ یہ ویڈیو کس بارے میں ہے اور ناظرین کو کیوں دیکھنی چاہیے۔
(2)مسئلہ بیان کریں : آپ بتائیں کہ آپ کس موضوع یا مسئلے پر بات کریں گے۔ یہ وہ حصہ ہے جہاں آپ ناظرین کی دلچسپی بڑھاتے ہیں۔
(3)ناظرین کی دلچسپی بڑھائیں : کچھ ایسا کہیں جس سے لوگ ویڈیو کے آخر تک دیکھنے پر مجبور ہوں۔ جیسے کہ آپ بتا سکتے ہیں کہ ویڈیو کے آخر میں کوئی خاص بات بتائیں گے۔

ان کی مثالیں درج ذیل ہوسکتی ہیں :
(1) "ہیلو دوستوں! آج ہم بات کریں گے کہ آپ کیسے اپنی پڑھائی میں بہتری لا سکتے ہیں۔"
(2) "کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ آپ پڑھائی کے دوران توجہ نہیں دے پاتے؟ آج کی ویڈیو میں ہم اس کا حل جانیں گے۔"
(3) "اور آخر میں میں ایک خاص طریقہ بتاؤں گا جو آپ کو حیران کر دے گا، تو ویڈیو کے آخر تک ضرور دیکھیں!"

دوسرا ایکٹ : مرکزی حصہ (Confrontation) ہے، اور اس کو بھی تین حصوں میں رکھا جاسکتا ہے۔

(1) تفصیل : اس حصے میں آپ ویڈیو کے اصل موضوع پر بات کرتے ہیں۔ آپ اپنے خیالات، تجاویز، یا ہدایات بتاتے ہیں۔
(2) مشکل بتائیں : کچھ عام مشکلات یا غلطیوں کا ذکر کریں جو لوگ اس موضوع میں کر سکتے ہیں۔ اس سے ناظرین کو آپ کی باتیں زیادہ سمجھ آتی ہیں۔
(3) مزید تفصیل میں جائیں : جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے، موضوع کو مزید وضاحت سے بیان کریں تاکہ ناظرین کی دلچسپی برقرار رہے۔

ان کی مثالیں درج ذیل ہوسکتی ہیں :
(1) : "سب سے پہلے، آپ کو اپنا مطالعہ کا وقت مقرر کرنا چاہیے۔ اگر آپ بغیر منصوبہ بنائے پڑھیں گے تو آپ جلدی بور ہو جائیں گے۔"
(2) : "لیکن یہاں پر اکثر لوگ غلطی کرتے ہیں کہ وہ اتنا سخت شیڈول بنا لیتے ہیں کہ اس پر عمل نہیں کر پاتے۔"
(3) : "اب ہم بات کریں گے کہ آپ کیسے ایک ایسا شیڈول بنا سکتے ہیں جو آپ کے لیے آسان ہو اور آپ کو کامیابی دلائے۔"

تیسرا ایکٹ : اختتام (Resolution) ہے اور اس کو بھی تین حصوں میں تقسیم کردیں:
(1) اہم بات : اب آپ ویڈیو کے آخر میں سب سے اہم بات یا حل بتاتے ہیں۔ یہ وہ حصہ ہے جہاں آپ کا پیغام مکمل ہوتا ہے۔
(2)خلاصہ : ویڈیو میں جو کچھ بھی بتایا ہے اس کا خلاصہ کریں اور ناظرین کو دوبارہ اہم نکات یاد دلائیں۔ ساتھ ہی کچھ کرنے کی ترغیب دیں، جیسے کہ سبسکرائب کرنا یا ویڈیو لائک کرنا۔
(3) ختم کریں : ویڈیو کو ایک اچھے نوٹ پر ختم کریں، جیسے کہ اگلی ویڈیو کا ذکر کریں یا ناظرین کو الوداع کہیں۔

ان کی مثالیں درج ذیل ہوسکتی ہیں :
(1) : "آخری بات یہ کہ Pomodoro Technique استعمال کریں—یہ طریقہ آپ کی پڑھائی کو مکمل تبدیل کر دے گا۔"
(2) : "تو یہ تھیں آج کی پانچ تجاویز جو آپ کی پڑھائی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ یاد رکھیں، کامیابی کا راز آپ کے اپنے طریقے میں ہے۔"
(3) : "اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی تو اسے لائک کریں اور مزید ایسی ویڈیوز کے لیے سبسکرائب کریں۔ اگلی ویڈیو میں ملتے ہیں!"

یاد رکھیں کہ ضروری نہیں آپ اس ’تھری ایکٹ اسٹرکچر‘ کو مکمل فالو کریں، آپ اپنی ویڈیو میں اس کے کچھ حصوں کو بھی استعمال کرسکتے ہو اور اس میں آپ کو اپنا تجربہ مدد دے گا لیکن ایک نئے سرخے کیلئے اپنی ویڈیو کو بنانے اور ایڈیٹنگ کرتے وقت اس ایکٹ کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

بڑے بڑے سرخے اسی فارمولے کے ساتھ اپنی ویڈیوز بناتے ہیں اور وہ وائرل ہوجاتی ہیں۔ ویڈیوز بنانے کے بہت سارے فارمولے ہیں اور یہ بھی ایک فارمولا ہے۔ اس فارمولے کے ساتھ آپ کی ویڈیو دلچسپ اور انگیجنگ بن جاتی ہے، ویوور آپ کی ویڈیو دیکھنے کیلئے رک جاتا ہے جس سے آپ کا واچ ٹائم بڑھتا ہے اور جب واچ ٹائم بڑھے گا تو الگوردم انکل آپ کی ویڈیو کو خود بخود آگے بڑھائیں گے۔

اس طریقے سے آپ کی یوٹیوب ویڈیوز نہ صرف معلوماتی ہوں گی بلکہ لوگ انہیں شوق سے دیکھیں گے اور دوسروں کو بھی بتائیں گے۔




پروں والا جن : اسرائیلی نوادرات کے محققین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تقریباً 2,700 سال پرانی ایک عبادت گاہ کی باقیات سے...
02/09/2024

پروں والا جن :

اسرائیلی نوادرات کے محققین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تقریباً 2,700 سال پرانی ایک عبادت گاہ کی باقیات سے ایک نادر مہر دریافت کی ہے۔ اسرائیل کے آثار قدیمہ کی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ مہر، جس میں پیلیو اورعبرانی رسم الخط میں ایک نام کندہ ہے اور ایک پروں والے جن کی شکل ہے، یروشلم میں 2700 سال پرانی عبادت گاہ کی دیوار کے قریب دریافت ہوئی ہے۔ کھدائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوول باروچ اور نووت روم نے کہا کہ سیاہ پتھر سے بنی یہ مہر قدیم یروشلم میں کھدائی کے دوران دریافت ہونے والی اب تک کی سب سے خوبصورت مہر ہے اور اسے اعلیٰ ترین فنکارانہ سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پتھر پر کندہ نام ہوشیایاہو ہے جسے بادشاہتِ یہود میں ایک سینئر منتظم سمجھا جاتا تھا۔ ہوشیایاہو نے ممکنہ طور پر اس پتھرہ مہر کو اپنے گلے میں تعویذ کے طور پر پہنا ہوگا۔

30/08/2024

یوٹیوب سیریز (قسط نمبر 9)
(شیخ نوید)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک دوست نے سوال پوچھا کہ اکثر بڑے یوٹیوبر مختلف موضوعات پر ویڈیوز بناتے ہیں اور ان کو ایک ’نیش‘ کے اندر محدود نہیں کیا جاسکتا تو پھر ان کی ویڈیوز کیوں چل جاتی ہیں؟

سوال بہت اہم ہے اور اس کا جواب بھی بہت دلچسپ اور مزے والا ہے۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ الگوردم انکل یہاں بھی ’نیش‘ کا کاروبار ہی کرتے ہیں لیکن عام بندے کے چینل اور بڑے یوٹیوبر میں فرق یہ ہوتا ہے کہ بڑا یوٹیوبر خود ایک ’نیش‘ بن جاتا ہے۔

آپ سمجھے نہیں آپ نہیں سمجھے !

ایک یوٹیوبر جب برسوں محنت کرنے کے بعد ملین سبسکرائبر حاصل کرلے اور اس کی ہر ویڈیو پر ملین لوگ انگیج ہوجائیں تو پھر اس کی ایک برانڈ ویلیو بن جاتی ہے۔ اس یوٹیوبر کا نام، تصویر اور ویڈیو ایک شناخت حاصل کرلیتی ہے۔ اور الگوردم انکل کو یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جہاں یہ تصویر، نام اور ویڈیو آئے اسے پسند کرنے والے بہت سارے لوگ ہیں چناں چہ وہ اس بڑے یوٹیوبر کے مداحوں کا ایک گروپ بناکر اس یوٹیوبر کو ایک ’نیش‘ بنادیتا ہے۔

اس کو ایک دوسرے طریقے سے بیان کریں تو الگوردم انکل اپنا کاروبار چلانے کیلئے ’فین بیس‘ میتھڈ کو بھی استعمال کرتے ہیں۔ جس سیلبرٹی کے مداح زیادہ ہوں اور اس کے وفادار ہوں اسے یوٹیوب پر جلد اور زیادہ کامیابی مل جاتی ہے کیوں کہ یوٹیوب پلیٹ فارم کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے پلیٹ فارم پر روکنا ہے اور وہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب لوگ شوق ذوق اور وفاداری سے فین بن کر اپنے ہیرو کی ویڈیوز کو دیکھیں۔

یہاں آپ کو ایک اہم راز بھی بتادیتا ہوں، زیادہ سبسکرائبر اور زیادہ ویوز والا فارمولہ اب یوٹیوب پر دم توڑ چکا ہے، اگر کسی کے ایک ہزار سبسکرائبر ہوں اور کسی کے ایک ملین تو ایک ہزار والا اپنی ویڈیوز پر ایک ملین والے سے زیادہ ویوز لاسکتا ہے۔

اگر ملین سبسکرائبر آپ کی ویڈیوز نہیں دیکھتے تو الگوردم انکل نے ان کا اچار ڈالنا ہے بلکہ یہ آپ کے چینل پر گڑے ہوئے مردے بن جاتے ہیں جو آپ کے چینل کو بھی قبرستان بناسکتے ہیں۔ اس پر تفصیلی بات پھر کبھی کریں گے۔

گھر میں کچھڑی بنائیں لیکن چینل کو کچھڑی مت بنائیں :

ایک اللہ کے بندے نے مجھ سے رابطہ کیا کہ میں (فی سبیل اللہ) ان کے چینل کا تفصیلی ’ریویو‘ کردوں کہ آخر ویوز دن بدن کم کیوں ہورہے ہیں اور اس ریویو کے بدلے میں وہ مجھے ثواب دارین کی دعائیں دیں گے۔

ثواب کی نیت سے میں نے اس چینل کا ’ریویو‘ شروع کیا اور آخری پانچ ویڈیوز کا جائزہ لیا، ویڈیو کوالٹی بھی اچھی تھی، تھمنیل بھی بہتر تھے جبکہ پابندی بھی ہورہی تھی لیکن پہلی ویڈیو میں انہوں نے بنگلہ دیشی سیاست کا تجزیہ کیا تھا، دوسری ویڈیو میں سندھ حکومت کی کرپشن کا ماتم تھا، تیسری ویڈیو میں وہ قاضی فائز عیسی کو سپریم کورٹ کا فیصلہ املا کرارہے تھے، چوتھی ویڈیو میں کرکٹ پر تجزیہ تھا جبکہ پانچویں ویڈیو کسی سیاحتی مقام کا ولاگ تھی۔

بظاہر تو اس اللہ کے بندے نے بہت اچھا کام کیا تھا کہ تمام ٹاپکس کو کوور کیا ہوا تھا تاکہ قوم کی رہنمائی میں کوئی پہلو باقی نہ رہ جائے لیکن اس نے الگوردم انکل کو مشقت میں ڈال دیا تھا۔

الگوردم انکل کو ان کی ہر ویڈیو کیلئے نیا کنواں کھودنا پڑتا تھا اور اس میں سے موضوع کے مطابق ’صارفین‘ دھونڈنے پڑتے تھے۔ الگوردم انکل صارفین کی لسٹ بنالیتے کہ جب اگلی ویڈیو آئے گی تو فوری طور پر ان مخصوص صارفین تک پہنچ جائے گی لیکن اگلی ویڈیو ایسے موضوع پر ہوتی ہے جس کیلئے نئے صارفین ڈھونڈنا پڑتے ہیں۔

یہاں آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوگا کہ ’درست صارفین‘ ڈھونڈنا الگوردم انکل کی ذمہ داری ہے وہ یہ کام کیوں نہیں کرتے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ الگوردم انکل آپ کو نئے صارفین ضرور ڈھونڈ کر دے گا لیکن ایک نئے یوٹیوبر کی ویڈیو کو پہلی نظر میں اتنی پذیرائی نہیں ملتی ہے چناں چہ جو لوگ کسی خاص موضوع پر ویڈیوز دیکھتے ہیں وہ نئے یوٹیوبر کو بہت جلدی گھاس نہیں ڈالتے۔

پھر وہ دائرے کا سفر شروع ہوگا۔ جب ویڈیو کلک نہیں ہوگی تو کلک تھرو ریٹ گر جائے گا، واچ ٹائم کم ہوگا اور جب یہ دونوں چیزیں ہونا شروع ہوں گی تو الگوردم انکل ویڈیو سجیسٹ کرنا چھوڑ دے جس سے چینل کی گروتھ رک جاتی ہے۔

(شیخ نوید)



29/08/2024

یوٹیوب سیریز (قسط نمبر ۸)
(شیخ نوید)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقبال خورشید : بھائی تیرے کہنے پر تہیہ کرلیا ہے کہ نہ تو کسی سے زبردستی چینل سبسکرائب کراؤں گا، نہ ہی ویڈیو کا لنک بھیجوں گا اور نہ ہی پیڈ ویوز خریدوں گا، اب بتا آگے کیا کرنا ہے؟

شیخ نوید : کیا تم نے یوٹیوب پر چینل بنا لیا ہے؟

اقبال خورشید : ہاں ہاں وہ تو بنالیا ہے۔

شیخ نوید : یہی تو، چینل نہیں بنانا تھا۔ 😜

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یوٹیوب پر چینل کو کامیاب بنانے کیلئے بہت سے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، کچھ کام چینل بنانے سے پہلے، کچھ کام ویڈیوز ریکارڈ کرنے پہلے، کچھ ویڈیوز اپلوڈ کرتے وقت اور کچھ ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے بعد کیے جاتے ہیں۔ آئیے ہم سلسلہ وار تفصیل سے ان پر بات کرتے ہیں۔

یوٹیوب چینل بنانے سے پہلے کے کام :

(۱) سب سے پہلے اپنی Niche ’نیش‘ کو دریافت کریں۔ آسان زبان میں اگر نیش کی تعریف کی جائے تو یہ وہ موضوع ہے جس سے آپ کی ذہنی مناسبت ہو اور اسے کرنے میں آپ کو زیادہ دماغی مشقت کرنے کی ضرورت نہ کرنی پڑے، جیسے آپ نے کسی بندے کو یہ جملہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ ’اس موضوع پر تو میں گھنٹوں بات کرسکتا ہوں‘۔ یہی موضوع اس بندے کی ‘نیش‘ ہوتا ہے۔

اقبال خورشید کے چینل ’ون منٹ اسٹوری‘ کی مثال لیں، اقبال خورشید کا موضوع فلمیں ہیں لیکن دنیا بھر میں درجنوں فلم انڈسٹریاں چل رہی ہیں، اس میں سے اقبال خورشید نے انڈین سینما کو منتخب کیا اور انڈین سینما میں سے بھی ساؤتھ کو ٹارگٹ کیا اور بظاہر یہ ان کی ’نیش‘ ہے، اس طرح فلموں کے موضوعات کے حوالے سے بھی چینل بنایا جاسکتا ہے۔ کسی شخص کو ایکشن فلمیں پسند ہیں تو وہ دنیا بھر میں بننے والی ایکشن فلموں پر تجزیہ کاری کرسکتا ہے۔

کھیلوں کا شعبہ لے لیں، ہر بندے کو ہر کھیل پسند نہیں ہوتا، کرکٹ والے کرکٹ اور فٹبال والے فٹبال کو ہی دیکھیں گے، اس طرح دنیا کے ہر کھیل کو پسند کرنے والے الگ الگ لوگ موجود ہیں، جو کھیل آپ کو پسند ہے وہ آپ کی نیش ہوسکتا ہے۔

کوکنگ کی ویڈیوز بہت زیادہ رش حاصل کرتی ہیں لیکن اگر آپ پاکستانی صارفین کو چائنا کی کیڑے مکوڑوں والی ڈشز پکا کر دکھائیں گے تو وہ سبسکرائبر تو چھوڑیں آپ کو مغلظات سے نوازیں گے، کوکنگ میں تو صرف ملک ہی نہیں بلکہ علاقائی اور لسانی بنیادوں پر بھی کھانوں کی تقسیم ہوتی ہے، بس جس قسم کے کھانے آپ کو پسند ہیں اور آپ کو اس میں دلچسپی ہے یہ آپ کی نیش ہوسکتی ہے۔

اب اس کو تھوڑا اور آسان کرتے ہیں، بقول ایک معروف یوٹیوبر یاسر جنجوعہ، یوٹیوب پر اگر آپ کی ایک ہفتے کی ہسٹری نکالی جائے تو جس قسم کی ویڈیوز آپ بار بار شوق سے دیکھتے ہیں وہی آپ کی ’نیش‘ ہوسکتی ہے۔ (ہر کوئی اپنی ذمہ داری پر ہسٹری چیک کرسکتا ہے، ارد گرد دیکھ لیں اباجی موجود نہ ہوں)۔

ایک اور پہلو سے دیکھیں تو جس موضوع پر آپ لگاتار پچاس ویڈیوز بناسکیں اور اس کیلئے کوئی زیادہ محنت نہ کرنی پڑے، وہ آپ کی ’نیش‘ ہے۔

اب یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر ’نیش‘ کو دریافت کرنا اتنا ضروری کیوں ہے؟

’نیش‘ منتخب کرنے سے ایک فائدہ تو آپ کو ہوتا ہے کہ آپ وہی کام کرتے ہیں جس سے آپ کو ذہنی مناسبت ہے اسی لئے اس کو کرنے سے آپ کو زیادہ مشقت نہیں اٹھانی پڑتی اور کام کرنے میں لطف بھی آتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ الگوردم انکل کو آپ کی ویڈیوز کیلئے درست ویوورز ڈھونڈنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

الگوردم انکل نے اربوں کھربوں قسم کا ڈیٹا جمع کرکے یوٹیوب استعمال کرنے والوں کے گروپ بنائے ہوئے ہیں اور اسے پتہ ہے کہ کون سے لوگ کون سی ویڈیو زیادہ پسند کرتے ہیں، آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن یوٹیوب الگوردم آپ کو آپ کی اماں جی سے بھی زیادہ جانتا ہے۔

جب آپ ایک موضوع کے اندر ایک مخصوص کیٹگری کی ویڈیو بناکر لگاتے ہو تو الگوردم انکل اس ویڈیو کو انہیں لوگوں کو دکھاتا ہے جو اس طرح کی ویڈیوز پسند کرتے ہیں اور اس موقع پر آپ کی ویڈیو چلنے کے چانسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں، ممکن ہے ابتدائی کچھ ویڈیوز میں اچھے رزلٹ نہ ملیں لیکن جب آپ ایک مخصوص موضوع پر اچھی ویڈیو بناتے رہیں تو الگوردم انکل ایسے لوگ ڈھونڈ لیتا ہے جس کو آپ کی ویڈیوز پسند آئیں گی اور یہی سے چینل کی گروتھ بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔

(سیریز کے پچھلے سات مضامین میری وال پر موجود ہیں وہاں دیکھ لیں، اور اگر آج کا مضمون آپ کو پسند آیا ہوتو لائک، کمنٹ اور شیئر ضرور کردیں، کیوں فیس بک میری ریچ ایسے مضامین کی وجہ سے کم کر رہا ہے)




کیا خیال ہے آج لال پلیٹ فارم کی سیریز کو آگے بڑھایا جائے؟
29/08/2024

کیا خیال ہے آج لال پلیٹ فارم کی سیریز کو آگے بڑھایا جائے؟

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Naveed شیخ نوید posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheikh Naveed شیخ نوید:

Share