
15/12/2024
یوٹیوبر رجب بٹ کو اسلحے کی نمائش اور شیر کا بچہ رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا
تفصیلات کےمطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا،چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ رجب بٹ کو اسلحے کی نمائش اور شیر کا بچہ رکھنے پر حراست میں لیاگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔