
05/07/2025
“امریکہ میں بغیر کھمبوں، بغیر تاروں بجلی پہنچانے کا تجربہ کامیاب…!”
آنے والے وقت میں بجلی کے کھمبے اور تاریں ماضی کا حصہ بن جائیں اور ان کی جگہ لیزر بیم لے لے، اسی خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے بالآخر امریکہ کی ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (DARPA) نے حال ہی کامیابی حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس کے تحت لمبے فاصلے پر بغیر کسی تار کے زیادہ توانائی کامیابی سے منتقل کی گئی!
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گزشتہ مہینے ہونے والے تجربے میں 8.6 کلومیٹر فاصلے پر 30 سیکنڈ تک 800 واٹ بجلی لیزر بیم کے ذریعے بھیجی گئی – اور وہ بھی کامیابی سے!
یہ پیش رفت مستقبل میں ان دور دراز علاقوں تک فوری بجلی پہنچانے کے لیے انقلابی ثابت ہو سکتی ہے جہاں کھمبے، تاریں یا روایتی انفراسٹرکچر پہنچانا ممکن نہیں ہوتا۔
تو پھر جب آنے والے وقت میں ہم واقعی کھمبوں اور تاروں سے نجات حاصل کر لیں گے، اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں، اڑتے ہوئے ڈرون اور ہوائی جہاز بغیر کہیں رکے فضا میں ہی بجلی حاصل کر رہے ہوں گے، تب ہمارے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی بغیر سیل، بغیر بیٹری یا چارجنگ کے، بس ہوائی بجلی سے چارج ہو کر چلتے رہیں گے!
پھر ’تیرا کیا ہوگا
واپڈیا۔۔۔!’