27/02/2025
دنیا کا سب سے مہنگا اسکول، جس کی سالانہ فیس تقریباً 5 کروڑ روپے ہے
برن دنیا کا سب سے مہنگا اسکول، جس کی سالانہ فیس تقریباً 5 کروڑ روپے ہے، دنیا کے اس سب سے مہنگے اسکول کا مکیش امبانی اور نیتا امبانی کا اسکول بھی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
یہ معلومات اسپیرز لسٹ نے فراہم کی ہیں، جس نے دنیا کے سب سے مہنگے اسکولوں پر تفصیل سے تحقیق کی ہے اور 6 اداروں کی فہرست فراہم کی ہے جو 6 عددی فیس وصول کرتے ہیں، اور یہ تمام سوئٹزر لینڈ میں واقع ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو اس اسکول کی فیس اور مجموعی اخراجات کے لحاظ سے نمبر ایک اسکول کے بارے میں بتائیں گے۔دنیا کا سب سے مہنگا اسکول اسپیرز اسکولز انڈیکس 2024 کے مطابق، سوئٹزرلینڈ کا بورڈنگ اسکول انسٹی ٹوٹ آف ڈیم روزنبرگ ہے۔انسٹی ٹوٹ آف ڈیم روزنبرگ نے روایات کو جدید نظریات کے ساتھ جوڑا ہے اور زندگی بھر کے سیکھنے پر زور دیا ہے، اس اسکول میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور فطرت کو اپنانے پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر سینٹ گالین میں جھیل کونسٹنس کے قریب واقع انسٹی ٹوٹ آف ڈیم روز نبرگ نجی بین الاقوامی بورڈنگ اسکول ہے، جس کی فیس سالانہ $176,000 ( یعنی تقریبا 5 کروڑروپے سالانہ ) بنتی ہے۔1889 میں قائم ہونے والا یہ اسکول سوئٹزرلینڈ کے قدیم ترین بورڈنگ اسکولوں میں سے ایک ہے، یہاں اس وقت تقریبا 280 طلبہ پڑھتے ہیں جو 60 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس اسکول نے سفارتکاروں، عالمی رہنماں، نوبل انعام یافتگان، اور عالمی اشرافیہ اور صنعتی خاندانوں کی کئی نسلوں کو تعلیم دی ہے۔اسکول میں 13 خوبصورت رہائشی عمارتوں کے ساتھ 28 ہم نصابی سہولتیں بھی موجود ہیں۔