All Khankhail qomi ittihad dist torghar

All Khankhail qomi ittihad dist torghar ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور اپنے بھائیوں میں اتحاد اور اتفاق کیلے جدوجہد کرنا ھیں eman ittihad yaqeen muhkam

19/08/2025

أل خانخیل قومی اتحاد ضلع تور غر کنوینشن
"خانخیل قومی اتحاد کنونشن میں ہمارے قبیلے کے ایک کم عمر نوجوان نے ایسی پُراثر اور دلوں کو چھو لینے والی تقریر کی کہ مہمانِ خصوصی بھی خود کو روک نہ سکے اور کھڑے ہو کر اس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ لمحہ ہماری قوم کے لیے عزت اور فخر کا باعث ہے۔ اس نوجوان نے ثابت کر دیا کہ خانخیل کے بیٹے صرف مستقبل نہیں بلکہ حال کے بھی روشن چراغ ہیں۔"

18/08/2025

الخانخیل قومی اتخادتورغر پاکستان کی اپیل
سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم
الحمدللہ! الخانخیل قومی اتخادتورغر پاکستان ہمیشہ اپنی قوم اور اہلِ وطن کے دکھ درد میں ساتھ کھڑی رہی ہے۔ موجودہ حالات میں شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر، بے سروسامان اور مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے بھرپور امدادی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے ذریعے ہم متاثرہ خاندانوں تک راشن، کپڑے، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچائیں گے تاکہ ان کے دکھوں کو کم کیا جا سکے اور انہیں دوبارہ زندگی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
ہم تمام مشران، نوجوانان اور بھائیوں سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ یاد رکھیں کہ مصیبت کے وقت ایک دوسرے کا سہارا بننا ہی ایمان کی اصل روح ہے۔ یہ خدمت صرف ایک انسانی فریضہ ہی نہیں بلکہ صدقۂ جاریہ اور ثواب دارین کا ذریعہ بھی ہے۔
آئیے! ہم سب متحد ہو کر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کریں اور دنیا کو دکھا دیں کہ خان خیل قوم اتحاد، اخوت اور ہمدردی کی بہترین مثال ہے۔
ال خان خیل قومی اتخاد تورغرپاکستان

khan khill Qomi ittihad k nojwan Bonir sawat selab say motasira alakon may  imdadi sargarmeyon may kar parma hay shokary...
18/08/2025

khan khill Qomi ittihad k nojwan Bonir sawat selab say motasira alakon may imdadi sargarmeyon may kar parma hay shokarya nojwano chairman khan khall Qomi ittihad tor ghar

بونیر سیلاب کا افسوسناک واقعہ — محمد زبیر استاد فرزندخانخیل کی ایمانداری انسانیت کی عظیم مثالآج، بونیر میں آنے والے شدید...
16/08/2025

بونیر سیلاب کا افسوسناک واقعہ — محمد زبیر استاد فرزندخانخیل کی ایمانداری انسانیت کی عظیم مثال

آج، بونیر میں آنے والے شدید سیلاب کے دوران سلیمانی مداخیل کے پل کے قریب ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پانی میں ایک نامعلوم عورت کی لاش ملی، جس کے ہاتھ میں سونے کی چوڑی اور دو عدد سونے کی انگوٹھیاں موجود تھیں۔ ایسے حالات میں اکثر لوگ یا تو نظر انداز کر دیتے ہیں یا ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر محمد زبیر استاد خانخیل نے جو کردار ادا کیا، وہ واقعی قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔

محمد زبیر استاد خانخیل نے سب سے پہلے لاش کو دیکھا، اور فوراً انسانی ہمدردی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف متعلقہ حکام کو اطلاع دی بلکہ سوشل میڈیا پر ایک سچا اور مؤثر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ ان کے اس اقدام کی بدولت مرحومہ کے ورثا تک خبر پہنچی، اور وہ میت کو وصول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے لاش کے ساتھ موجود قیمتی سامان — سونے کی چوڑی اور انگوٹھیاں — بھی مکمل دیانتداری کے ساتھ ورثا کے حوالے کیں، جو کہ ایک بہت بڑی بات ہے، خصوصاً ایسے ہنگامی حالات میں۔

ہم، پورے تورغر اور بونیر کے عوام، محمد زبیر استاد خانخیل کی اس ایمانداری، انسان دوستی اور فرض شناسی پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج جب معاشرہ بےحسی کی لپیٹ میں ہے، ایسے افراد امید کی ایک کرن ہیں۔

محمد زبیر استاد خانخیل — آپ ہمارے ہیرو ہیں، آپ پر ہمیں فخر ہے اپ جیسے ایماندار نوجوانوں پر مجھے فخر ہے خان خیل اتحاد کی طرف سے اپ کو مبارکباد دیتا ہوں اپ نے خان خیل قوم کا فرچم بلند کر دیا شکریہ محمد زبیر استاد

16/08/2025

Shukriya karor ward

16/08/2025

السلام علیکم ناظرین!
چودہ اگست کو خانخیل قومی اتحاد ضلع تور غر کا پروگرام کراچی میں منعقد ہوا تھا۔ اس پروگرام کے حوالے سے کچھ تضادات اور غلط فہمیاں سامنے آئی ہیں۔ اسی سلسلے میں چیئرمین خانخیل قومی اتحاد ضلع تور غر، جناب فرین زادہ صاحب نے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ جٸے پاکستان نیوز بیوروچیف اعظم خانخیل

15/08/2025

بونیر سوات باجوڑ یااللہ پہ پختنوں اخپل رحم وکی امین

15/08/2025

---

أل خانخیل قومی اتحاد کا کنونشن

أل خانخیل قومی اتحاد کا کنونشن آج بھرپور انداز میں منعقد ہوا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز اتحاد کے چیئرمین کی گفتگو سے ہوا۔ چیئرمین نے سب معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانخیل قوم کو آج سب سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایک قوم یا علاقے کی نمائندگی نہیں بلکہ اجتماعی ترقی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ چیئرمین نے اعلان کیا کہ جلد نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسل ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی، ممبر قومی اسمبلی جناب لائق محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانخیل قوم بہادری، قربانی اور خدمت کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان میں خانخیل قوم کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کریں گے بلکہ ان کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے۔ لائق محمد خان نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور ترقی کے سفر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

15/08/2025

اتفاق کا پیغام
خانخیل ہے ہم، خانخیل رہیں گے،
ساتھ چلیں گے، ساتھ جئیں گے۔

نفرت کی دیوار گرائیں گے،
محبت کے چراغ جلائیں گے۔

ایک ہو جائیں تو طوفان بنیں،
بکھر جائیں تو کہانی بنیں۔

وعدہ کرو آج کے بعد،
ہوگا نہ کوئی ہم میں فساد۔

خانخیل کا نام، خانخیل کی شان،
ہم سب کا ہے یہ پہچان۔
❤ماتہ صفاتونہ د بل قام د مشر مہ کوہ❤
❤ مشر خو زما دی چی دنیا ورتہ حیرانہ دا۔❤
مرکزی چئیرمین فرین زادہ خانخیل قومی اتحاد ضلع تورغر ۔
انعام الحق کوآرڈینیٹر۔ خانخیل قومی اتحاد ضلع تورغر

آل خانخیل قومی اتحاد — عزم، صبر اور استقامت کی علامتدنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو عزم، صبر اور استقامت کے ساتھ اپن...
15/08/2025

آل خانخیل قومی اتحاد — عزم، صبر اور استقامت کی علامت

دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو عزم، صبر اور استقامت کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف بڑھتی ہیں۔ آل خانخیل قومی اتحاد بھی اسی سنہری اصول پر کاربند ہے۔ ہمارا مقصد صرف اتحاد کا نعرہ لگانا نہیں، بلکہ اس اتحاد کو عمل اور کردار سے ثابت کرنا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ کامیابی کا راستہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اس سفر میں رکاوٹیں، مشکلات اور مخالفین کی تنقید ہمارے راستے میں آتی رہتی ہیں۔ مگر ایک سچی اور بیدار قوم کبھی دوسروں کی منفی باتوں کو دل پر نہیں لیتی۔ ہم جانتے ہیں کہ وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی توانائی مثبت کاموں پر لگائی جائے۔

آل خانخیل قومی اتحاد کا پیغام واضح ہے:

اختلافات کے بجائے اتفاق کو ترجیح دو۔

صبر کو اپنی طاقت بنا لو۔

اور ہر قدم پر اپنے مقصد کو یاد رکھو۔

تنقید کرنے والے ہمیشہ رہیں گے، مگر یاد رکھیں کہ تنقید کا جواب الزام سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی سے دینا چاہیے۔ مخالفین جتنا شور مچائیں، ہم اتنی خاموشی سے اپنے مشن کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایک دن ہمارا کام خود ہماری پہچان بن جائے۔

ہم ایک قبیلے، ایک خاندان، اور ایک قوم کی طرح جڑے ہیں۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہر حال میں صبر اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں گے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ اتحاد میں طاقت ہے، اور صبر میں کامیابی۔

آل خانخیل قومی اتحاد صرف ایک نام نہیں، بلکہ ایک عزم ہے۔ یہ وعدہ ہے کہ ہم مثبت سوچ، محنت اور استقامت کے ساتھ اپنی منزل حاصل کریں گے، اور آنے والی نسلوں کے لیے پہچان اور عزت کی ایک مضبوط بنیاد چھوڑ جائیں گے۔
*آل خانخیل قومی اتحاد کے تمام منتظمین کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں*

14/08/2025

ساتھی انتظار کرے videos جلد اپلوڈ ھوگی انشاءاللہ

Address

Landhi Karachi No 22
Karachi

Telephone

+923483219486

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Khankhail qomi ittihad dist torghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to All Khankhail qomi ittihad dist torghar:

Share