A ONE News Reporter

A ONE News Reporter Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A ONE News Reporter, News & Media Website, Karachi.

26/07/2026

اہم اطلاع
ہم آپ کو آگاہ کرتے چلیں کہ اسکرین پر نظر آنے والا نمبر، جو "عمر گجر" کے نام سے استعمال کیا جا رہا ہے، بظاہر ایک مشکوک یا مبینہ جعلی نمبر معلوم ہوتا ہے۔ اس نمبر سے مختلف اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس افسران اور سوشل میڈیا ورکرز کے خلاف غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبریں وائرل کی جاتی ہیں۔
مزید یہ کہ جب اس نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو نمبر بند ملتا ہے، جس سے اس کی صداقت پر مزید سوالات جنم لیتے ہیں۔
ہم تمام واٹس ایپ گروپ ایڈمنز اور ممبران سے گزارش کرتے ہیں کہ کسی بھی نمبر یا خبر کو بغیر تصدیق کے اپنے گروپس میں شامل یا شیئر نہ کریں۔ اگر کسی نمبر سے جھوٹی یا گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں تو متعلقہ اداروں سے اس کی غیر جانبدارانہ اور قانونی انکوائری کی جانی چاہیے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہو جائے کہ کوئی واٹس ایپ گروپ ایڈمن یا کوئی اور شخص جان بوجھ کر ایسے مشکوک یا جعلی نمبرز کو شامل کر کے بے بنیاد معلومات پھیلانے میں معاونت کر رہا ہے، تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔
براہِ کرم غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں، ایسے نمبرز کو اپنے واٹس ایپ گروپس میں شامل نہ کریں، اور صرف مستند معلومات ہی آگے شیئر کریں۔

26/06/2026

کرائم رپورٹر رفیق ریان کی رپورٹ کے مطابق

ضلع کیماڑی، تھانہ ڈاکس: محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھانہ ڈاکس کے ایس ایچ او وقار قیصر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ایس ایچ او وقار قیصر نے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں، پولیس نفری کی تعیناتی اور دیگر حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہا جائے

کرائم رپورٹر رفیق ریان کی رپورٹ کے مطابق، ایس ایچ او وقار قیصر خود بھی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ* *سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود رہے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رہے اور عزاداران کو پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی* *بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے

22/06/2026

*خیر آباد کے بچے تعلیم سے محروم، داخلوں میں مبینہ امتیازی سلوک کی شکایت*

*خیر آباد کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے کے بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ وڈیرا جان خان ساسولی نے نمائندہ رفیق ریان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خیر آباد ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک این جی او کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکول میں مقامی بچوں کو داخلہ نہیں دیا جا رہا، جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کو داخلہ مل جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث خیر آباد کے متعدد بچے تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور مقامی بچوں کو داخلوں میں ترجیح دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید دیکھیے رفیق ریان کے اس رپورٹ میں*

AONE NEWS HD TV 📹
All Pakistan ki awaz
Voice of Karachi
03242631216

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12/ L کے رہائشی مبینہ طور پر ماوا فروخت کرنے والے محمد یوسف عرف نونیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
14/06/2026

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12/ L کے رہائشی مبینہ طور پر ماوا فروخت کرنے والے محمد یوسف عرف نونیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے بعض پولیس اہلکاروں کے نام بھی سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے*

13/06/2026

*اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12-L کے رہائشی ایک محنت کش رکشہ ڈرائیور نے الزام عائد کیا ہے کہ مکان مالک کی جانب سے اسے مسلسل ہراساں اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق مکان مالک نے مبینہ طور پر گھر پر تالا بھی لگا دیا، جس کے باعث وہ اور اس کے اہلِ خانہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں*
*متاثرہ رکشہ ڈرائیور ایک بیٹی اور دو بیٹوں کا باپ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نے پورے خاندان کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے*
*مزید دیکھیے ہمارے خصوصی نمائندہ رفیق ریان کی اس خصوصی رپورٹ میں*

11/06/2026

*اورنگی ٹاؤن کی 14 سالہ لاپتہ بچی کے اہلِ خانہ نے ایس ایس پی اورنگی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ خاندان کا مؤقف ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ اہلِ خانہ کے مطابق سوشل میڈیا پر بچی سے منسوب وائرل بیانات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، جنہیں بچی کی والدہ نے مسترد کر دیا ہے۔ خاندان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور بچی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے*
*مزید دیکھیے کرائم رپورٹر رفیق ریان کی اس رپورٹ میں*
AoNE NEWS HD TV 📹
All Pakistan news
Voice of Karachi
Crime reporter Rafiq rihan
03242631216

10/06/2026

کرائم رپورٹر رفیق ریان کی رپورٹ کے مطابق
ایس ایچ او تھانہ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 نے 14 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچی کو کوچنگ سینٹر سے گھر واپس آتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بچی کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مبینہ طور پر بچی کو لے جانے والے لڑکے کے اہلِ خانہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے اور بچی کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس مذکورہ بچی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ کہیں نظر آئے تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔
بچی کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے

10/06/2026

*بریکنگ نیوز*
*کرائم رپورٹر رفیق ریان کی رپورٹ*
*اورنگی ٹاؤن کی 14 سالہ بچی کو مبینہ طور پر کوچنگ سینٹر سے گھر واپس آتے ہوئے اغوا کر لیا گیا، جس کے بعد* *سے وہ لاپتہ ہے۔ اہلِ خانہ */شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بچی کی تلاش جاری ہے*
*واقعے کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں درج کر لیا گیا* *ہے جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے*
*اہلِ علاقہ اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی شخص کو مذکورہ بچی کے* *بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ کہیں نظر آئے تو فوری طور پر قریبی تھانے کو اطلاع دیں یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں*
*بچی کی بحفاظت بازیابی کے لیے عوام سے گزارش ہے کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں*
*کرائم رپورٹر: رفیق ریان*
03242631216

08/06/2026

*جبار بھائی ایک محنتی اور باصلاحیت ٹک ٹاکر ہیں جو اپنی دلچسپ اور معیاری ویڈیوز کے ذریعے ہم سب کو خوش رکھنے اور ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے عوام کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیے کہ جبار بھائی کی محنت کا احترام کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کریں، ان کی ویڈیوز کو پسند کریں، شیئر کریں اور ان کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ وہ مزید اچھا اور معیاری مواد ہمارے لیے پیش کرتے رہیں*۔

02/06/2026

Seafood supplier Rafiq riyan
03242631216
Karachi

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A ONE News Reporter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share