Regional Union Of Journalists Pakistan - Sindh

Regional Union Of Journalists Pakistan - Sindh RUJP was established in wake of mounting challenges, hardships and increasing insecurities faced...

پریس ریلیز مورخہ 16جولائی 2024آر یو جے پاکستان کی نوشہرہ کے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت۔ سینئرصحافی کے قات...
16/07/2024

پریس ریلیز مورخہ 16جولائی 2024
آر یو جے پاکستان کی نوشہرہ کے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت۔
سینئرصحافی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔ شیرین زادہ۔صاحبزادہ منیب احمد
نوشہرہ (پ۔ر) آر یو جے پاکستان کی نوشہرہ کے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت،سینئرصحافی کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نوشہرہ کے علاقہ اکبرپورہ میں سینئر صحافی ملک حسن زیب کو قتل کردیا جس کی ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے پی کے کے صوبائی صدر شیرین زادہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ منیب احمد نے وزیر اعلیٰ کے پی اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قاتلون کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہےسینئر صحافی اینکر اردو پوائنٹ ریجنل یونین...
29/06/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے
سینئر صحافی اینکر اردو پوائنٹ
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے جرنل سیکرٹری سندھ
شہباز علی اسدی کے والد محترم کا رضاء الہی سے انتقال ہوگیا ہے
جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

03/06/2024
صدر صوبہ سندھ آر یو جو پاکستان عادل علی کراچی میں انٹرنیشل میڈیا گروپ دی وائر کے اسٹوڈیو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوا...
23/05/2024

صدر صوبہ سندھ آر یو جو پاکستان عادل علی کراچی میں انٹرنیشل میڈیا گروپ دی وائر کے اسٹوڈیو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے پوڈکاسٹ ہوسٹ کر رہے ہیں، شرکا میں کنٹری مینیجر ڈیل ٹیکنالوجیز پاکستان نوید سراج و چیف آپریٹنگ آفیسر اوان ڈسٹریبیوشن بابر یوسف شامل۔

پریس ریلیز مورخہ 06 مئی 2024سینئر صحافی راؤ حامد گوہر کو صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور جہانگیر عالم کو صوبائی سیکرٹری اطلاعا...
06/05/2024

پریس ریلیز مورخہ 06 مئی 2024
سینئر صحافی راؤ حامد گوہر کو صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور جہانگیر عالم کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ مقرر کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری۔
کراچی(پ۔ر)سینئر صحافی راؤ حامد گوہر کو صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور جہانگیر عالم کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ مقرر کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی کی منظوری کے بعد ٹنڈوجام کے سینئر صحافی راؤ حامد گوہر کو صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور گھوٹکی کے سینئر صحافی جہانگیر عالم کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ مقرر کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے کردیا ہے۔

اوکاڑہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل سٹی پریس کلب اوکاڑہ ...
03/05/2024

اوکاڑہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں منعقد تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں

پریس ریلیز مورخہ 29اپریل 2024آر یو جے پاکستان ملک بھر میں 30اپریل سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی۔تمام صوبوں میں رکنیت ...
29/04/2024

پریس ریلیز مورخہ 29اپریل 2024
آر یو جے پاکستان ملک بھر میں 30اپریل سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی۔
تمام صوبوں میں رکنیت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں مرکزی عہدیداران وصوبائی صدور نگرانی کریں گے۔
علاقائی سطح پر کام کرنے والی خواتین صحافیوں کی ممبرشپ پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ۔
اسلام آباد(پ۔ر)آر یو جے پاکستان ملک بھر میں 30اپریل سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی، تمام صوبوں میں رکنیت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں مرکزی عہدیداران وصوبائی صدور نگرانی کریں گے،علاقائی سطح پر کام کرنے والی خواتین صحافیوں کی ممبرشپ پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ملک بھر میں 30اپریل سے اپنی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی۔ رکنیت کے لیے ڈیجیٹل رکنیت فارم جاری کردیا گیا،بروقت رکنیت سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیے تمام صوبوں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جس میں ہر کمیٹی کے تین رکن ہوں گے تمام صوبوں کے صوبائی صدور اور مرکزی عہدیداران رکنیت سازی کی نگزانی کریں گے، رکنیت سازی 20مئی تک جاری رہے گی۔ خواتین صحافیوں کی رکنیت سازی کو بہتر کرنے کے لیے خواتین ونگ کی صدر و سیکرٹری کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ علاقائی سطح پر کام کرنے والی خواتین صحافیوں کو زیادہ سے زیادہ تنظیم میں شامل کیا جاسکے۔

07/04/2024

پریس ریلیز مورخہ 07اپریل 2024
کسی کالے قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو آزادی اظہار رائے پر پابندی لگائے۔
رانا خالد محمود کے خلاف غیر قانونی مقدمہ کے اندراج پر اعلیٰ عدالت سے رابطہ کریں گے۔
سوشل میڈیا کے لیے بنائے کے قانون کو صحافیوں کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ۔
لاہور(پ۔ر)کسی کالے قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو آزادی اظہار رائے پر پابندی لگائے،رانا خالد محمود کے خلاف غیر قانونی مقدمہ کے اندراج پراعلیٰ عدالت سے رابطہ کریں گے،سوشل میڈیا کے لیے بنائے کے قانون کو صحافیوں کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آر یو جے ویسٹ پنجاب کے صدر رانا خالد محمود کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کے اندراج پر ممبران کمیٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔مقدمہ کے اندراج پر تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کے اندراج کے خلاف تمام قانونی دروازوں پر دستک دینے اعلیٰ عدالت میں مقدمہ کو چیلنج کرنے اور مین مقدمہ میں فرق بنے کا فیصلہ کیا گیا۔مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی نے کہاکہ یہ مقدمہ رانا خالد محمود پر نہیں بلکہ پوری صحافی برادری پر درج کیا گیا ہے تاکہ صحافیوں کی آزادی اظہار رائے کو دبایا جاسکے ہم ایسے کسی غیر قانونی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے، علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ کے صدر عادل علی کی نو منتخب سینیٹر ندیم احمد بھٹو سے ملاقات، سینیٹر بننے پر مب...
05/04/2024

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ کے صدر عادل علی کی نو منتخب سینیٹر ندیم احمد بھٹو سے ملاقات، سینیٹر بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

پریس ریلیز مورخہ 12مارچ 2024آر یو جے پاکستان صوبہ سندھ کے صدرعادل علی کی رکن صوبائی اسمبلی ملیحہ منظور سے ملاقاتکراچی(پ۔...
12/03/2024

پریس ریلیز مورخہ 12مارچ 2024
آر یو جے پاکستان صوبہ سندھ کے صدرعادل علی کی رکن صوبائی اسمبلی ملیحہ منظور سے ملاقات
کراچی(پ۔ر) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ کے صدرعادل علی کی رکن صوبائی اسمبلی ملیحہ منظور سے ملاقات، رکن سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر عادل علی نے کراچی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ملیحہ منظور سے ملاقات کی اور انہیں ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہو نے پر گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔ صوبائی صدر آر یو جے سندھ عادل علی نے ملیحہ منظور کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ او ر علاقائی صحافیوں کو سندھ کے چھوٹے شہر وں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔رکن صوبائی اسمبلی ملیحہ منظورنے آر یو جے پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر اسمبلی میں آواز آٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

Address

Main University Road, Block 13/A
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Union Of Journalists Pakistan - Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Regional Union Of Journalists Pakistan - Sindh:

Share