Voice of Baldia town

Voice of Baldia town Voice of baldia town sharing stories knowledge and updates about BaldiaTown
Con: +92 319 8960720
(1)

*بریکنگ نیوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ*وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر رکنِ سندھ اسمبلی فہیم پٹنی کی کے...
05/06/2026

*بریکنگ نیوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ*

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر رکنِ سندھ اسمبلی فہیم پٹنی کی کے الیکٹرک حکام سے اہم ملاقات، بلدیہ ٹاؤن میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو۔
کے الیکٹرک حکام نے یقین دہانی کرائی ہے آج سے پورے بلدیہ ٹاؤن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔

یوسی دس سیکٹر فور بی اور فور سی کا داخلی راستہ اس ٹوٹی ہوئی پلیہ کی وجہ سے انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے برائے مہ...
04/06/2026

یوسی دس سیکٹر فور بی اور فور سی کا داخلی راستہ اس ٹوٹی ہوئی پلیہ کی وجہ سے انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے برائے مہربانی یوسی اور ٹاؤن انتظامیہ اس معاملے پر فوری ایکشن لے

دعاؤں کی درخواست ہے ۔۔عبدالسلام آفریدی کے بیٹے خالد کی طبعیت ناساز ہے پیج کے تمام احباب اور فالورز سے دعاؤں کی درخواست ہ...
02/06/2026

دعاؤں کی درخواست ہے ۔۔عبدالسلام آفریدی کے بیٹے خالد کی طبعیت ناساز ہے پیج کے تمام احباب اور فالورز سے دعاؤں کی درخواست ہے اللہ رب العزت خالد کو صحت کاملہ عطا فرمائے

رشید آباد میں فائرنگ دو افراد قتل، زرائع
29/05/2026

رشید آباد میں فائرنگ دو افراد قتل، زرائع

🚨 لاپتہ بچہ 🚨یہ بچہ جہانگیر روڈ کے قریب ملا ہے۔اگر کوئی اس بچے کو پہچانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھت...
28/05/2026

🚨 لاپتہ بچہ 🚨

یہ بچہ جہانگیر روڈ کے قریب ملا ہے۔
اگر کوئی اس بچے کو پہچانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر:
0300-8939668

28/05/2026

مئیر کراچی کا بلدیہ ٹاؤن کا دورہ ۔۔۔مواچھ موڑ آمد ایم پی اے آصف موسی اور ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی موقع پر موجود

26/05/2026

یہ روڈ کس دور میں تعمیر ہوا تھا اور اس سڑک کا نام کیا ہے کافی عرصہ بہتر حالت میں نکال گیا ۔کسی کو علم ہو تو ضرور بتائے مواچھ موڑ سے روبی موڑ

الحمداللہ بچی بازیاب
23/05/2026

الحمداللہ بچی بازیاب

بلدیہ ٹاؤن میں جے یو آئی کا مہنگائی و بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہکراچی() قائدِ جمعیت کے حکم پر ملک بھر کی طرح جمعیت عل...
22/05/2026

بلدیہ ٹاؤن میں جے یو آئی کا مہنگائی و بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی() قائدِ جمعیت کے حکم پر ملک بھر کی طرح جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹاؤن کے زیر اہتمام یوسی 8 چاندنی چوک میں مہنگائی، بدامنی اور عوامی مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی ضلع کیماڑی کے امیر قاضی فخرالحسن، سینئر نائب امیر مفتی فیض الحق، ٹاؤن امیر مولانا عمر صادق اور ٹاؤن جنرل سیکرٹری مولانا مظہر کھوسو نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی خصوصاً بلدیہ ٹاؤن کے شہری پانی کے شدید بحران کا شکار ہیں اور شہریوں کو مہنگے ٹینکروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت فوری طور پر پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مقررین نے بدامنی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
مولانا رحمت اللہ شکر گاہی صاحب مفتی کفایت اللہ صاحب مولانا طارق صاحب مولانا امین الحق صاحب مولانا زین العابدین صاحب اورنگزیب خان صاحب بھی موجود تھے

احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر ملک میں امن و استحکام، مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ
عطاالرحمان دیشانی
انفارمیشن سیکرٹری
جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹاؤن ضلع کیماڑی

حکومت وقت کو فوری طور پر سخت سے سخت کارروائی کا آغاز کرنا چاہئیے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہم اپنی اس بیٹی کے اغوا کی پُرز...
22/05/2026

حکومت وقت کو فوری طور پر سخت سے سخت کارروائی کا آغاز کرنا چاہئیے
کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہم اپنی اس بیٹی کے اغوا کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اُسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

Address

Karachi
75760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Baldia town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Baldia town:

Share