13/08/2026
14 اگست آزادی کا دن ہے، جسے ہم 75 سال سے منا رہے ہیں۔ 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے، کچھ ٹینک گزرتے ہیں، سلامیاں لی جاتی ہیں، جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور بس، معاملہ ختم!
نہیں، ایسا نہیں ہوگا! "حقیقی آزادی!"
اگر سڑکیں، نالیاں اور نہریں بنانا ہی حکمرانی ہے، تو یہ سب تو انگریزوں نے بھی ہمیں بہت اچھا بنا کر دیا تھا۔ یہاں ایف سی کالج ہے، وہاں لارڈز کالج ہے، پشاور میں فلاں کالج ہے۔ سکھر بیراج اور دیگر بیراج انگریزوں نے بنا کر دیے۔ ہمیں ایک بہترین پولیس کا نظام اور شاندار عدالتی نظام دیا۔ اس وقت رشوت بھی بہت کم تھی اور ہم سب خوش و خرم تھے۔
ہمیں انگریزوں کی نیلی آنکھوں یا ان کے عیسائی ہونے سے چڑ نہیں تھی۔ دراصل، ہم یہ چاہتے تھے کہ ہمیں حقِ حکمرانی دیا جائے۔
ہم نے انگریزوں سے حقِ حکمرانی تو لے لیا، لیکن بدقسمتی سے ہم یہ حق اپنی عوام کو نہ دے سکے۔ حقیقی آزادی تب آئے گی جب یہاں کے صوبے اور عوام حقیقتاً آزاد ہونگے۔