13/11/2022
سٹاک مارکیٹ کا تعارف:-
اسٹاک مارکیٹ ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں پر روزانہ اربو روپے کا کاروبار ہوتا ہے ۔ مارکیٹ ہفتے میں پانچ دن (سوموار سے جمعہ ) کھلتی ہے ۔اسٹاک مارکیٹ صبح ساڑھے نو بجے کھولتی ہے اور شام کو ساڑھے تین بجے بند ہوجاتی ہے ۔اس مارکیٹ میں روزانہ کروڑوں کے حساب سے لوگ کاروبار کرتے ہیں ۔اس مارکیٹ میں کمپنیز کے شیئرز کا کاروبار ہوتا ہے ۔پاکستان کے اندر مختلف کمپنیز ہے جو اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرواتی ہے اسٹاک ایکسچینج میں ۔کمپنی اسٹاک ایکسچینج میں اس لیے اپنے آپ کو رجسٹر کرواتی ہے تاکہ ایک عام انسان کوکمپنی میں انویسٹمنٹ کرنے کا موقع ملے ۔
میں اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بنیادی چیزیں آپ لوگوں سے شیئر کروں گا تاکہ ایک چیز جس سے میں پیسے بنا رہا ہوں اپ بھی اس سے پیسے بنایئں- ملک کے ریونیو میں بھی اضافہ کریں- میں یہ کام کنسلٹینسی کے طور پر بھی کرسکتا ہوں- اور اس سے بھی پیسے بنا سکتا ہوں۔مگر مجھے پیسوں سے کوئی لالچ نہیں ۔ جس چیز کا علم مجھے ہے اگر میں اس علم کو آپ تک نہ پہنچاؤ تو مجھے گناہ ہوگا -لہذا میں یہ معلومات بالکل فری آپ کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں-بدلے میں مجھے بس اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا-
میں بھی آپ کی طرح تھا مجھے بھی اس وقت مارکیٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا ۔مگر میرا ایک جذبہ تھا کہ میں اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں اور اس کو اچھے سے سمجھنا چاہتا ہوں تاکہ میں دوسروں کی مدد کر سکوں ۔جب میں خبروں میں سنتا تھا سٹاک مارکیٹ کے بارے میں تو میں سوچتا تھا کہ یہ پتا نہیں کون سی بڑی بلا ہے ۔مگر جب انسان کسی چیز کو سیکھنے میں لگ جاتا ہے تو اللہ تعالی بھی اس کی مدد کرتا ہے ۔
آپکو میں ساری انفارمیشن فراہم کرنے کی کوشش کروں گا -انڈیا، امریکہ، لندن اور بہت سے ممالک ایسے ہیں جن کے نوجوان اس چیز کو سمجھتے ہیں اور وہ سیکھتے ہیں اور اس معاملے میں ہم سے بہت آگے ہیں- جبکہ ہمارے ملک کے نوجوان کو اسٹاک مارکیٹ کے بزنس کی الف ب کا بھی پتہ نہیں- اس سٹاک کے بزنس سے ہمارے ملک کی خواتین اور لڑکیاں ایک باعزت بزنس گھر بیٹھ کر کرسکتی ہیں- اور اس کام کے لیئے آپکو کسی کے ترلے منتیں کرنے کی ضرورت نہیں- اور نہ ہی آپکو کسی کا احسان لینے کی ضرورت ہے- اور نہ ہی اپنی عزت نفس کو مجروح کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن اسٹاک کے بزنس میں شروع کرنے سے پہلے ایک چیز جو آپکو اپنے پلے سے باندھنی ہے وہ ہے صبر اور حوصلہ-ایک اچھا شکاری وہ ہوتا ہے جس کے اندر حوصلہ اور صبر ہوتا ہے اور یہ نہیں کہ اس پر تھوڑی سی مشکل پڑنے پر وہ کھپ ڈالنا شروع کردے مثال کے طور پر ایک شیئر آپ نے خریدا اور اس کی قیمت کم ہوگئی تو آپ کے اندر انتظار اور صبر کا حوصلہ ہونا چاہیئے یہ نہ ہو کہ آپ پہلے ہی دن کھپ ڈال دیں کہ میں لٹ گیا برباد ہوگیا- اور اپنے ذہن سے یہ کانسیپٹ بھی نکال دیں کہ ایک دن میں آپ لکھ پتی ہو جائیں گے -بلکہ جس شخص میں صبر اور انتظار ہے وہ شخص اچھا اسٹاک مارکیٹ کا بزنس کرسکتا ہے-
*اسٹاک مارکیٹ کیا ہے:-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX) 18 ستمبر 1947 کو قائم ہوئی تھی۔ اسے 10 مارچ 1949 کو شامل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر صرف پانچ کمپنیاں درج تھیں جس میں کل تنخواہ دار سرمایہ تھا۔ KSE میں متعارف کرایا گیا پہلا انڈیکس پچاس کمپنیوں پر بنا تھا اور اسے KSE 50 انڈیکس کہا جاتا تھا۔
PAKISTAN STOCK EXCHANGE Main CDC SUB ACCOUNT Opening K Liay Rabita karain
03039329382
Umar Farooq