29/09/2025
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے بتایہ کہ ایف آئی اے نے مجھے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کیوں کہ کی جائے، آپ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے اینٹی اسٹیٹ چیزیں آرہی ہیں، جس پر میں نے کہا کہ میں سابق وزیراعظم ہوں اور80 فیصد لوگوں کی نمائندگی کرتا ہوں، لوگوں کی بھلائی کےلئے میں ٹوئٹر پر ضرور لکھوں گا، کوئی مجھے روک نہیں سکتا۔