Qari Aziz ur Rehman Qadri

Qari Aziz ur Rehman Qadri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qari Aziz ur Rehman Qadri, Video Creator, Karachi.

23/04/2025

*کہاں سے لائیں وہ طالب علم؟*
(استاد کی عزت پر ایک جھنجھوڑ دینے والی تحریر)

کبھی علم دین کی حرمت یوں ہوتی تھی کہ شاگرد استاد کی سواری کے قریب بھی احترام سے دبے پاؤں گزرتے، نظریں جھک جاتی تھیں، زبان پر خاموشی اور دل میں تعظیم کا طوفان ہوتا۔ استاد کی جوتی تک مقدّس سمجھی جاتی، اور شاگرد اپنی قسمت پر ناز کرتا کہ اُسے ایک ایسے شخص سے نسبت حاصل ہے جس کے ذریعے اُسے دین کے انمول موتی میسر آ رہے ہیں۔

یاد آتا ہے ایک دن میں اپنے جامعہ میں انجانے میں کسی موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا، فوراً ایک بڑی جماعت کے طالب علم دوڑتے ہوئے آئے، کہنے لگے: "اللہ کے بندے! یہ موٹر سائیکل بڑے استاد صاحب کی ہے، کہیں بے ادبی نہ ہو جائے!"
کیا منظر تھا! دل جھوم اُٹھا، آنکھیں بھیگ گئیں۔ یہ وہ شاگرد تھے جنہوں نے ادب کے خمیر سے سیکھا، جنہیں معلوم تھا کہ علم صرف کتابوں سے نہیں، استاد کی نگاہ، دعا اور ادب سے منتقل ہوتا ہے۔

مگر افسوس!
آج کے دور میں نہ وہ طلب علم کی پیاس ہے، نہ وہ استاد کی توقیر۔
آج اگر استاد کی بات دل کو نہ بھائے، فوراً شکایت، بدتمیزی، اور یہاں تک کہ مطالبہ ہوتا ہے: "استاد کو تبدیل کیا جائے!"
ایک وقت تھا کہ علم کے متلاشی ہزاروں میل سفر کرتے، بیابانوں سے گزرتے، دنوں بھوکے رہتے، صرف اس امید پر کہ شاید ایک حدیث سننے کو مل جائے، شاید ایک فقہی مسئلہ سمجھ آجائے۔

مگر آج؟
آج استاد خود چل کر آتا ہے، لیکن شاگرد کہتا ہے: "ابھی وقت نہیں ہے، مصروف ہوں، نیند آ رہی ہے، دل نہیں چاہ رہا۔"

یہ علم نہیں، یہ علم کی توہین ہے!
یہ صرف بدنصیبی نہیں، یہ نحوست ہے۔
اور افسوس کہ یہ نحوست دینی علوم میں بھی بڑھتی جا رہی ہے، جہاں کبھی ادب، اخلاص، عاجزی اور قربانی کا چراغ جلتا تھا، آج وہاں ناشکری، شکایت، اور غرور کی آگ جلنے لگی ہے۔

میں خود ایک اکیڈمی چلاتا ہوں، میرے پاس جامعہ کے طلبہ بھی آتے ہیں۔ ایسے ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ طالب علم استاد کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیتے ہیں، اور جب ان کی شکایت پر استاد صاحب کو بدل دیا جائے یا ان کلاس چینج کر دی جائے ، تو خوشی سے کہتے ہیں: "دیکھا؟ ہم نے یہ کر دیا!"
افسوس! ایسے طالب علم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
نہ علم اُن کے سینے میں اترتا ہے، نہ برکت اُن کے اعمال میں ہوتی ہے۔
ایسے لوگ دنیا میں دربدر پھرتے ہیں، اور آخرت میں بھی رسوائی ان کا مقدر بنتی ہے۔

میں نے خود جید اور سینئر اساتذہ کرام کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں... اُن کی بے توقیری پر جب ان کے دل سے آہ نکلتی ہے، تو سوچو! اُس طالب علم کے نصیب میں کیا باقی رہ جاتا ہے؟
علم کا نور؟
یا استاد کی دعا؟
نہیں... کچھ بھی نہیں۔
رہ جاتی ہے صرف ایک محرومی، جو دنیا میں بھی اسے بے قرار رکھتی ہے، اور آخرت میں بھی اس کے لئے حسرت بن جاتی ہے۔

یاد رکھو!
ادب وہ سیڑھی ہے جس سے علم اوپر چڑھتا ہے،
استاد وہ دروازہ ہے جہاں سے حکمت کا نور داخل ہوتا ہے۔
جس نے اس دروازے کو ٹھوکر ماری، وہ محروم ہوا، ناکام ہوا، ذلیل ہوا۔

آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام میں ادب کو زندہ کریں۔
ہماری نسلوں کو یہ باور کروایا جائے کہ
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں!
اگر علم لینا ہے، تو پہلے جھکنا سیکھو۔
اگر کامیاب ہونا ہے، تو استاد کے قدموں میں بیٹھنا سیکھو۔
ورنہ یہ دنیا بھی تم پر تنگ ہو جائے گی، اور وہ دنیا بھی تمہارے لیے خسارے کا سودا بن جائے گی۔

درخت اپنے پتوں کو غذا، پانی اور سہارا دیتا ہے، لیکن جب موسم بدلتا ہے تو یہی پتے درخت کا ساتھ چھوڑ کر نیچے گر جاتے ہیں۔  ...
19/04/2025

درخت اپنے پتوں کو غذا، پانی اور سہارا دیتا ہے، لیکن جب موسم بدلتا ہے تو یہی پتے درخت کا ساتھ چھوڑ کر نیچے گر جاتے ہیں۔

لیکن کھجور ایک ایسا درخت ہے جس کے پتے کبھی نہیں گرتے اور وہ اپنے درخت کا ساتھ ہمیشہ نبھاتے ہیں۔ تاہم، کھجور ہر جگہ اگ نہیں سکتا اور نہ ہی ہر جگہ پھل دے سکتا ہے۔ صرف وہی لوگ کھجور کے درخت کی قدر اور خیال رکھ سکتے ہیں جو اسے موافق حالات فراہم کریں۔

اسی طرح، زندگی میں آپ کچھ لوگوں کو محبت، ہمدردی، اور خلوص دیتے ہیں، لیکن وہ بدلے میں آپ کو صرف تکلیف دیتے ہیں اور مشکل وقت میں آپ کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ لوگ ان پتوں کی طرح ہوتے ہیں جو درخت کا ساتھ چھوڑ کر اپنی کم ظرفی اور ناشکری ظاہر کرتے ہیں۔

ایسے لوگوں سے دور رہیں اور ان لوگوں کو اہمیت دیں جو مشکل وقت میں بھی آپ کا ساتھ دیتے ہیں، بالکل کھجور کے پتوں کی طرح۔
درخت لگائیں زندگی بچایں۔✨️

18/04/2025

یا اللہ جو بھی انسان رزق کی تنگی کی وجہ سے پریشان ہیں۔۔۔
یا اللہ اِن سب کی پریشانی کو دور کر دے ۔۔۔آمین

17/04/2025

> قرآن مجید میں کس چیز کو زندگی کا ذریعہ کہا گیا ہے، جو کسی وقت اللہ کا عذاب بھی بن سکتی ہے؟

A) 🌹 علم

B) 🌻 پانی

C) 🌼 آگ

B). ♥️ وقت

16/04/2025

کولا نیکسٹ - ایک خالص پاکستانی پراڈکٹحال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں Next Cola کے بارے میں غلط فہمی...
15/04/2025

کولا نیکسٹ - ایک خالص پاکستانی پراڈکٹ

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں Next Cola کے بارے میں غلط فہمی پھیلائی گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ Cola Next، Meezan Group کی ایک پراڈکٹ ہے جو کہ مکمل طور پر پاکستانی کمپنی ہے۔

نو تھینکس ایپ ایک خودکار سسٹم ہے جو صرف کمپنی کے نام پر ری ایکٹ کرتا ہے، اور بدقسمتی سے "Next" نام کی مماثلت کی وجہ سے پاکستانی برانڈ کو بھی غلط شناخت کر لیا گیا- " No Thanks " ایپ نے بھی اسکی آفیشل وضاحت پیش کردی ہے۔

براہ کرم تصدیق شدہ معلومات پر اعتماد کریں، افواہوں سے گریز کریں، اور ملکی پراڈکٹس کا ساتھ دیں۔



15/04/2025



♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️🥀🥀🥀♥️💝💝💝💝💝💝💝💝Request to Facebook Community Please don't remove this contentTen Unknown Facts About  1....
13/04/2025

♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️🥀🥀🥀♥️💝💝💝💝💝💝💝💝

Request to Facebook Community
Please don't remove this content

Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

13/04/2025

Address

Karachi

Telephone

+923409081930

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qari Aziz ur Rehman Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qari Aziz ur Rehman Qadri:

Share

Category